Common frontend top

کوئٹہ


کوئٹہ: ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق ،11 زخمی،شہر میں ایمرجنسی نافذ :بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا: شیخ رشید

جمعرات 22 اپریل 2021ء

کوئٹہ ،اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوزرپورٹ،سپیشل رپورٹر )کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی چوک کے قریب زرغون روڈ پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو اسسٹنٹ کمشنرز سمیت11 افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔علاقے کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا جبکہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ۔دھماکے میں7گاڑیاں مکمل تباہ جبکہ متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی،قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ جاں بحق ہونے
مزید پڑھیے


مولانا کا پی ٹی ایم کو دہشتگردکہنابدقسمتی:اچکزئی

منگل 20 اپریل 2021ء
کوئٹہ(نیٹ نیوز)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان کاپی ٹی ایم کو دہشتگرد جماعت قرار دینا بدقسمتی اور انتہائی نامناسب ہے ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا پشتون تحفظ موومنٹ پر امن انداز میں اپنے آئینی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔
مزید پڑھیے


کورونا کے وار جاری، مزید110مریض جاں بحق، 4302 کی حالت تشویشناک: سندھ ، بلوچستان میں پابندیوں کے نئے احکامات

هفته 17 اپریل 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور ،اوکاڑہ ،کراچی، پشاور، کوئٹہ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید110افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد15982ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.32فیصد رہی، کوروناکے 5364نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد745182ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد78425ہو گئی،4302مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل650775صحتیاب ہو چکے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے دوست اور تحریک انصاف جہلم کے کارکن اکرم گجربھی کورونا کے باعث ترکی میں انتقال کرگئے ۔جس پر فواد
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم ’’شو‘‘اور’’کاز‘‘دونوں میں ناکام ہوچکی: حافظ حسین

جمعه 16 اپریل 2021ء
کراچی/کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما اور سینئر پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے شو اور کاز دونوں میں ناکام ہوچکی ہے ، شو اور کاز کی ناکامی کا اصل شوکاز تو نمائشی سربراہ کودے دینا چاہیئے تھا لیکن انہوں نے یہ ملبہ صرف پیپلز پارٹی اور اے این پی کے سر ڈال کر خود اتحاد پر کلہاڑی چلا دی۔جمعرات کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا کے نمائندوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تو پی ڈی ایم میں سے پیپلز پارٹی
مزید پڑھیے


کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، حب میں دھماکہ، 12 افراد زخمی

بدھ 14 اپریل 2021ء
کوئٹہ،حب ،راولپنڈی،پشاور(سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران ،آن لائن) بولان کے علا قے میں سی ٹی ڈی بلو چستان کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگر د ہلاک ہو گئے ، تین دہشتگر فرار جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ تر جمان سی ٹی ڈی بلو چستان کے مطابق منگل کو ضلع بولان کے علا قے آب گم کے پہاڑوں میں کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں اکرم زہری، احمد اللہ، سکندر اور شادی خان ہلاک جبکہ تین دہشتگر فرار ہوگئے ، کارروائی کے
مزید پڑھیے



حکمرانوں کو آرپارکرنے کے دعویدارخود پارہ پارہ ہوگئے :حافظ حسین

منگل 06 اپریل 2021ء
کراچی /کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما اور سینئرسیاستدان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو آرپارکرنے کے دعویدارخود پارہ پارہ ہوگئے ،لانگ مارچ،استعفے اورعمرانی حکومت گرانے کے بلند و بانگ دعوے لیڈربھبکیاں ثابت ہوئے ،ہرجماعت اپنے مفادات اورمعاملات طے کرنیکی دوڑمیں لگی رہی ، ڈاکٹرعدنان کے آمد کی خبر کیساتھ ہی پی ڈی ایم کا یہ حشرتو ہونا ہی تھا،لگتا ہے کہ ملک میں ایک نئی سیاسی صف بندی ترتیب دی جارہی ہے جس میں کل کے حلیف حریف ہونگے ،چاروں صوبوں میں اپوزیشن نہیں بلکہ باپ انکے سوتیلے بیٹوں کا اتحاد نظرآرہا ہے ،پیرکو
مزید پڑھیے


ایوان صدر، چاروں صوبوں میں تقاریب: مولانا طارق جمیل سمیت 184شخصیات کو سول ایوارڈزسے نوازاگیا

بدھ 24 مارچ 2021ء
لاہور،کراچی ،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ (وقائع نگار، جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر،،92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) ملک بھر میں مولانا طارق جمیل سمیت 184شخصیات کو نمایاں سول ایوارڈ سے نوازاگیا۔ نامور ٹی وی ہوسٹ نعیم بخاری، لیفٹیننٹ کرنل (ر) فاروق شہبازاور ناصر مجید مرزا کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے اپنا ایوارڈ وصو ل نہ کر سکے ۔تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو نشان امتیاز، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارت اعزاز حسن کارکردگی، تمغہ پاکستان، ستارہ خدمت، ستارہ قائداعظم اور تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔اسلام آباد میں صدرعارف علوی نے صحت، تعلیم، ادب، فنون لطیفہ اور انسداد
مزید پڑھیے


قوم سرمایہ داروں، وڈیروں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے :سراج الحق

جمعرات 18 مارچ 2021ء
لاہور،کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ غربت ، خوراک کی کمی اور ہیومن ڈویلپمنٹ انڈکس میں بلوچستان ملک کا کمزور ترین صوبہ ہے ،پی پی دور میں آغاز حقوق بلوچستان سے لے کر صوبہ کے 9 جنوبی اضلاع کی ترقی کے لیے موجودہ حکومت کی طرف سے اعلان کیے گئے منصوبے صرف کاغذوں پر ہی موجود رہے ، صوبے کے عوام بالخصوص نوجوان اورخواتین بے شمار خوبیوں کے مالک ہیں مگرانہیں جان بوجھ کر وسائل سے محروم رکھا گیا ، ملکی وسائل کو عوامی مسائل کے حل کیلئے استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ملک
مزید پڑھیے


سینٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ ،یوسف گیلانی کامیاب

جمعرات 04 مارچ 2021ء

اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، کراچی (سپیشل رپورٹر، خبر نگار خصوصی،نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ کی 37 میں سے 13 نشستیں تحریک انصاف کے نام رہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے 8 سیٹیں جیت کر سب کو حیران کردیا۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی امیدواراوروزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپ سیٹ شکست دیدی۔بدھ کو سینٹ کی 48 نشستوں پر انتخاب ہونا تھے لیکن پنجاب کی 11 نشستوں پر تمام امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے جسکی وجہ سے 37 نشستوں پر انتخاب ہوئے ۔ قومی اسمبلی
مزید پڑھیے


بلوچستان میں نشستوں کی برابر تقسیم پر تیار ہیں: اپوزیشن

منگل 02 مارچ 2021ء
کوئٹہ(این این آئی) پاکستا ن ڈیموکرٹیک موومنٹ کے رہنمائوں کہا ہے کہ بلوچستان میں سینٹ انتخابات میں نشستیں برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوں تو حکومت سے بات ہو سکتی ہے ، اس پوزیشن میں ہیں کہ بلوچستان سے پانچ سے چھ سینیٹر منتخب کرا سکتے ہیں، وزیراعلیٰ جام کمال خان اگر واقعی بات ختم کرنا چاہتے ہیں تو اپوزیشن کو چھ سینیٹر دے دیں ہمارا کوئی بھی سینیٹر باہر سے اور نہ ہی اندر سے خریدار ہوگا ،حکومت میں ہمارے رشتے دار بھی ہیں، انہیں سارے صدمے ایک ساتھ نہیں، آہستہ آہستہ دیں گے ۔یہ بات جمعیت علماء اسلام
مزید پڑھیے








اہم خبریں