BN

کھیل



PSL:نامور کرکٹر ہاتھ ملتے رہ گئے

اتوار 08 دسمبر 2019ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل سیزن 5 میں نامور ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی جگہ نہ بناسکے ۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا نام گولڈ کیٹگری میں موجود تو تھا لیکن کسی بھی ٹیم نے انہیں خریدنے کی زحمت گوارا نہ کی، ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ عمران نذیر بھی کسی ٹیم کو متاثر نہ کرسکے ، حارث سہیل، محمد سمیع بھی نظر انداز ہو گئے ، اسی طرح فاسٹ بولر عمر گل، مستقبل کے بہترین بیٹسمین سمجھے جانے والے عابد علی، عمران خان جونیئر، میر حمزہ ، مختار احمد، سعد نسیم، ذوالفقار بابر، عثمان صلاح الدین، عمران فرحت
مزید پڑھیے


پاکستان 2021 میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا

اتوار 08 دسمبر 2019ء
لاہور( سپورٹس ڈیسک)میں شیڈول ساتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا اور اس سلسلے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نیپال کے شہر کھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 10 دسمبر کو گیمز کی اختتامی تقریب میں 2 سال بعد ہونے والی گیمز کا روایتی پرچم وصول کریں گے ۔پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعارف حسن کا کہنا ہے کہ 2004 کے بعد 17 برس بعد پاکستان ایک بار پھر ان گیمز کی میزبانی کرنے جارہاہے ، جو ہم سب کے لیے ایک اعزاز ہے ۔اس بار ان گیمز کو 2 سے 3 شہروں
مزید پڑھیے


آسٹریلین ڈین جونز کی پر اسرار بک کا رنگ بدل گیا

اتوار 08 دسمبر 2019ء
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل سیزن 5 میں کراچی کنگز کے نئے ہیڈکوچ ڈین جونز کی پر اسرار بک کا رنگ بدل گیا۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈین جونز کی سب سے بڑی خاصیت اس کی کتاب ہوتی ہے ،ہم نے اسے کھول کر سمجھنے کی بڑی کوشش کی لیکن نمبرز کے علاوہ کچھ سمجھ نہیں آیا،ڈین جونز گزشتہ4سال سے ریڈ بک لے کر پھر رہے تھے اوراب ہم نے ان کے لیے بلیو بک ڈھونڈ لی ہے اور امید ہے کہ یہ لمبا عرصہ ان کے پاس رہے گی۔اس
مزید پڑھیے


ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد24 ہوگئی

اتوار 08 دسمبر 2019ء
کھٹمنڈو( سپورٹس ڈیسک) نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے ہفتے کو جولین تھرو، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر لئے جس کے بعد پاکستان کے مجموعی طلائی تمغوں کی تعداد 24 ہوگئی۔نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں ہفتے کو پاکستان کا آغاز ایٹھلیٹکس میں ارشد ندیم کی تاریخی پرفارمنس سے ہوا۔ارشد نے چھیاسی اعشاریہ دو نو میٹر کی تھرو کرکے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا اور بھارت کے نیرج کمار کا ریکارڈ بھی توڑا ۔پاکستان نے ریسلنگ کے مقابلوں میں بھی دو گولڈ میڈلز جیتے ۔ عنایت اللہ نے 70 کلوگرام جبکہ
مزید پڑھیے


ٹیسٹ چیمپئن شپ : سری لنکا کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

اتوار 08 دسمبر 2019ء
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کے لئے آج پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کے مطابق یہ قومی کرکٹ کے لئے ایک شاندار خبر ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کھیلوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ
مزید پڑھیے




سری لنکا کیخلاف قومی سکواڈ کا اعلان (فواد عالم کی 10 سال بعد واپسی

اتوار 08 دسمبر 2019ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی 16رکنی سکواڈ کا اعلان، مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی دس سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی، عثمان شنواری بھی شامل کر لئے گئے ،امام الحق اور حارث سہیل مسلسل ٹیم کا حصہ ، آؤٹ آف فارم افتخار احمد ڈراپ ہو گئے ، فاسٹ باؤلر محمد موسی پاکستان انڈر19ٹیم سکواڈ میں شامل ہونے کی وجہ سے باہر ہوگئے ۔ 34 سالہ فواد عالم نے اپنا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ نومبر 2009 میں کھیلا تھا تاہم عثمان شنواری اب تک اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز نہیں کرسکے
مزید پڑھیے


پی ایس ایل فرنچائز مالکان لیگ پاکستان میں ہونے پر خوش

هفته 07 دسمبر 2019ء
لاہور(احتشام الحق) پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں حصہ لینے والی چھ فرنچائز کے مالکان اور آفیشلز نے ایونٹ کے تمام میچ پاکستان میں لانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پی ایس ایل شروع کرنے کا مقصد حقیقی معنوں میں حاصل ہو سکے گا جب دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی شائقین کرکٹ کے سامنے کھیلیں گے اور اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹاپ سٹارز کو اپنے سامنے کھیلتا دیکھ کر سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کی رنگ
مزید پڑھیے


پی ایس ایل فائیو پاکستان میں کرانے پر مبارکباد دیتا ہوں: احسان مانی

هفته 07 دسمبر 2019ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچ پاکستان میں کرانے پر تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دیتا ہوں، یہاں تک پہنچنے کے لئے بڑی محنت کرنا پڑی جس میں حکومت پاکستان، سکیورٹی ایجنسیوں، فرنچائز اور میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ۔اس کیلئے سب کے مشکور ہیں ۔ گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹنگ کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ اس ایڈیشن میں کراچی،لاہور، ملتان اور روالپنڈی میں ایونٹ کے میچز ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ
مزید پڑھیے


کپتانی جانے کا ڈر نہیں ،ٹیم میں کارکردگی دکھانے والا ہی کھیلے گا : اظہر

هفته 07 دسمبر 2019ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہو گی، آسٹریلیا میں کنڈیشنز مشکل تھیں، وہ اپنی پوری تیاری کے باوجود بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے ، جانتا ہوں کہ کارکردگی کے بغیر زیادہ دیر ٹیم میں نہیں رہ سکتا، تمام کھلاڑیوں کو اب آئندہ سیریز میں بہتر کھیلنا ہو گا۔ گزشتہ روز آسٹریلیا سے واپسی کے بعد قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا
مزید پڑھیے


سائوتھ ایشین گیمز: پاکستان نے مزید 4 گولڈ میڈلز جیت لیے

هفته 07 دسمبر 2019ء
کھٹمنڈو(سپورٹس ڈیسک)نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاکستان نے مزید 4 گولڈ میڈلز جیت لیے جس کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی گولڈ میڈلز کی تعداد 20 ہوگئی۔پاکستان سکواش ٹیم نے بھی ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے میڈل یقینی کرلیا۔تیرہویں ساوتھ ایشین گیمز میں جمعہ کو پاکستان نے ایتھلیٹکس میں مزید 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے ۔ 400 میٹر ہرڈلز میں پہلے محبوب علی نے طلائی تمغہ سینے پر سجایا، پھر خواتین کی 400 میٹر ہرڈلز میں نجمہ پروین نے بھی گولڈ میڈل جیتا۔ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستان نے 2 گولڈ میڈل جیتے ۔67 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان
مزید پڑھیے