BN

کھیل


نیشنل سینئرز کرکٹ ، عامر کیبلز کا چوتھی مرتبہ ٹرافی پر قبضہ

بدھ 20 جنوری 2021ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اکیسویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا گرینڈ فائنل میچ عامر کیبلز اور حسین حبیب سینئرز کے درمیان نیا ناظم آباد سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ عامر کیبلز نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوتھی بار ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ حسین حبیب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے ۔ جواب میں عامر کیبلز نے 27.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔ بلال خلجی نے ذمہ دارانہ شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 66 رنز ناٹ
مزید پڑھیے


الپائن سکئینگ : پاک فضائیہ نے 5 تمغوں کیساتھ میدان مار لیا

بدھ 20 جنوری 2021ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر )گلگت بلتستان میں واقع نلتر کی خوبصورت وادی میں پاکستان بھر سے آنے والے پرجوش سکیئرز کی آمد کے ساتھ ہی منگل سے سرمائی کھیلوں کا آغاز ہو گیا۔نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت میں پی اے ایف سکی ریزورٹ نلترمیں منعقد ہونے والے ان مقابلوں کا آغاز 15ویں شاہ خان الپائن سکیئنگ کپ سے ہوا جس میں پاک فضائیہ کے اسکئیرز نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ تمغے جیت کر میدان مار لیا۔ سلالم کیٹیگری میں تینوں پوزیشنز پاک فضائیہ کے اسکیئرز نے حاصل کیں جن میں نوید نے طلائی جبکہ اشتیاق اور اشفاق
مزید پڑھیے


جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمن ٹیموں کا آج پہلا ون ڈے

بدھ 20 جنوری 2021ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی خواتین کرکٹ ٹیم دس ماہ کی بریک کے بعد آج سے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرے گی۔ ڈربن میں موجود قومی خواتین کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں میزبان جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل اپنا آخری انٹرنیشنل میچ آسٹریلیا میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں کھیلا تھا،جس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے خواتین کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت جویریہ خان کررہی ہیں۔
مزید پڑھیے


بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سرفہرست

بدھ 20 جنوری 2021ء
برسبین (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد3وکٹوں سے شکست دے کر سیریز2-1 سے جیت لی۔اس کامیابی کے بعد بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلے نمبر پر آگیا ۔ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کو جیت کے لیے 328رنز درکار تھے ۔ بھارت کے 23سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین ریشبھ پانٹھ نے ٹی 20کرکٹ کی طرز سے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو کامیابی دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ریشابھ پانٹ نے 138گیندوں پر 89 رنز کی اننگز کھیلی جس کی وجہ سے بھارت نے کھیل ختم ہونے سے 18گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔ ریشبھ
مزید پڑھیے


این سی او سی سے اجازت طلب: پی ایس ایل 6 تماشائیوں میں ہونے کا امکان

بدھ 20 جنوری 2021ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر )پی ایس ایل انتظامیہ نے تماشائیوں کو گراؤنڈز میں لانے کے لیے این سی او سی سے اجازت مانگ لی ہے تاہم حکومتی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز کے دوران سب تماشائیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تعداد مخصوص ہوگی، اجازت ملی تو کورونا پالیسیز پر سختی سے عمل در آمد ہوگا، پی ایس ایل انتطامیہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں بیٹھا کر میچز دکھانے کی خواہاں ہے اور اس کا موقف ہے کہ فینز کے بغیر لیگ کچھ نہیں، ان کے نہ ہونے سے لیگ مقابلے متاثر ہوسکتے ہیں۔ذرائع
مزید پڑھیے



لانس نائیک کا بیٹا ساجد خان قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ

منگل 19 جنوری 2021ء
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاک فوج کے شہید لانس نائیک کا بیٹا قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگیا ۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ آف سپنر ساجد خان جو قائد اعظم ٹرافی کے 11 میچز میں 67 آٹ کرکے 20 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں آئے ، پاکستان آرمی کے شہید لانس نائیک غلام نبی کے بیٹے ہیں جنہوں نے 2003 میں شہادت پائی تھی ۔ساجد خان بڑی مونچھیں والد کی یاد میں رکھے ہوئے ہیں اور لیجنڈری آف سپنر ثقلین مشتاق اور محمد حفیظ ان کے آئیڈیل ہیں۔ ایک انٹرویو میں ساجد خان نے کہا کہ
مزید پڑھیے


نیب نے وقف اراضی لاہور زون کی تفصیل طلب کرلی

منگل 19 جنوری 2021ء
کراچی (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے ، پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ کرمطمئن ہیں۔جنوبی افریقی کپتان ڈی کوک نے ورچول پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اور سخت مقابلے ہوں گے ، پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا، میزبان سپنرز ہمارے لیے ایک چیلنج ہوں گے ہماری بیٹنگ بہت مضبوط ہے ، اپنے بالوں سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں ہے ،
مزید پڑھیے


موجودہ مینجمنٹ کیساتھ نہیں کھیل سکتا،عامر ڈٹ گئے

پیر 18 جنوری 2021ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے شرط رکھ دی تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں کہ موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا۔ مینجمنٹ کی تبدیلی پر بورڈ کے پاس خود جاؤں گا کہ میں دستیاب ہوں۔محمد عامر نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ احسان مانی اور وسیم خان سے کوئی اختلاف نہیں ہے میری ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ ٹیم مینجمنٹ کا رویہ ہے ۔ بار بار الزام لگایا کہ لیگ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی جو بالکل بے بنیاد ہے
مزید پڑھیے


پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ امپائرنگ کرنا جذباتی لمحہ ہوگا: علیم ڈار

پیر 18 جنوری 2021ء
کراچی( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی امپائر علیم ڈار بھی جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کی امپائرنگ کرنا جذباتی لمحہ ہوگا، اس وقت کے لیے 17 سال اور 132 ٹیسٹ میچز کا انتظار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز میں امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔
مزید پڑھیے


حفیظ سمیت ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کی ٹی ٹونٹی میں شرکت مشکوک

پیر 18 جنوری 2021ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کھلاڑی محمد حفیظ سمیت ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بائیو ببل کی وجہ سے ٹی ٹونٹی کرکٹرز کیلئے تین فروری تک رپورٹ کرنا لازمی قراردیا ہے ۔ اس صورتحال میں محمد حفیظ سمیت بعض دیگر کرکٹرز اس دوران ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصروف ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹین لیگ سے معاہدہ چھوڑ کر نہیں آسکتے ۔
مزید پڑھیے