Common frontend top

کھیل


ملک بھر میں پچز کی بہتری پر کام کر رہے ہیں : پی سی بی

هفته 12 مارچ 2022ء
لاہور (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیصلے پر پی سی بی نے ردعمل میں کہا ہے کہ بورڈ آئی سی سی کے فیصلے کو قبول کرتا ہے ۔ ترجمان پی سی بی کا کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے پاکستان کے کسی وینیو کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔ ترجمان پی سی بی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے وژن کے مطابق ملک بھر میں پچز کی بہتری کا کام جاری ہے ۔
مزید پڑھیے


ویمنز ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو زیر کرلیا

جمعه 11 مارچ 2022ء
ڈونیڈن (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بھارت کو 62 رنز سے شکست دے دی۔ سیڈن پارک میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 260 رنز سکور کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم 46.4 اوورز میں 198 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایمی سیٹرتھوائٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیے


بلائنڈ ٹیم تین ملکی سیریز کھیلے گی

جمعه 11 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کریگی۔ سیریز 13 تا 19 مارچ یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان, بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
مزید پڑھیے


کیوریٹر رشتے دار نہ میری مرضی سے وکٹ بنی : امام

جمعه 11 مارچ 2022ء
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ کیوریٹر نے میری مرضی سے پنڈی سٹیڈیم کی وکٹ نہیں بنائی تھی، وکٹ بنانے والا میرا رشتہ دار نہیں،وکٹ گرین ہو نیلی ہو یا پیلی میرا کام پرفارم کرنا ہے ۔کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک آسٹریلیا سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ قرار پائے امام الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک کھیل کر کم بیک کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیے


جادو کی چھڑی نہیں جس سے مرضی کی پچ تیار کر لیں: رمیز راجہ

جمعرات 10 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ جسے گھما کر اپنی مرضی کی وکٹ تیار کرلیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز نہ ہونے پر فینز کے غصے اور ناراضی کا احساس ہے تاہم ایک اچھی پچ بنانے کیلئے پانچ سے چھ ماہ لگتے ہیں۔ سیریز ابھی شروع ہوئی ہے ، دو ٹیسٹ میچز باقی ہیں حوصلہ رکھیں اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ایک ایسی وکٹ بنیں جس پر ریورس سوئنگ
مزید پڑھیے



قلندرز کے اعزاز میں یونیوسٹی آف لاہور میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 10 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز مینجمنٹ کی یونیورسٹی آف لاہور میں منقدہ تقریب میں شرکت, قلندرٹیم مینجمنٹ کی ٹرافی کے ساتھ آمد پر طلبہ کا پر جوش نعروں سے استقبال کیا گیا۔طلبہ نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے اور ماحول کو گرما دیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز قلندرز سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے ٹیم کے مالک اور سی ای او عاطف رانا ،ثمین رانا سی او او کے ہمراہ ٹرافی کے ساتھ یونیورسٹی کا چکر بھی لگایا جہاں طلبہ کی بڑی تعداد نے لاہور قلندر زندہ باد کے نعرے لگائے ۔بعد ازاں دی یونیورسٹی آف
مزید پڑھیے


ویمن ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہرا دیا

جمعرات 10 مارچ 2022ء
ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو سات رنز سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے ۔ شیمائن کیمبل 66 اور چیڈن نیشن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔انگلینڈ کی ویمنز ٹیم ہدف کے تعاقب میں 218 رنز پر ہمت ہار گئی۔ ٹیمی بیونٹ 46، صوفیا 38 اور ڈینی وائٹ نے 33 رنز بنائے ۔تین وکٹیں لینے پر شمیلا کونیل کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیے


بیٹر مارنوس لبوشین نے شائقین کی پریشانی دور کردی

جمعرات 10 مارچ 2022ء
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلین ٹیم میں شامل دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بیٹر مارنوس لبوشین نے اپنے نام کے تلفظ ٹھیک بتاکر شائقین کی پریشانی دور کر دی ۔آسٹریلوی بیٹر کے نام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اور پنڈی سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب سے بھی پوچھا گیا تھا کہ آخر ان کا ٹھیک نام کیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود آسٹریلوی بیٹر سے انٹرویو کر رہے ہیں۔اپنے نام کے ٹھیک تلفظ
مزید پڑھیے


اسلام آباد :ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں لندن میڈیا ٹیم کو شکست

بدھ 09 مارچ 2022ء
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) لندن میڈیا کرکٹ کلب اور اینکرز الیون پاکستان کے درمیان دورے کا اہم ترین ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ میچ شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا گیا جس میں لندن میڈیا ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔اینکرز الیون نے مقررہ 15 اوور میں 185 رنز بنائے اینکرز الیون کی طرف سے سید طلعت حسین شاندار اننگز کھیلی اور ففٹی سکور کی ۔جواب میں سنسنی خیز مقابلے کے بعدلندن میڈیا ٹیم 156 رنز پر آئوٹ ہوئی اور میچ اینکرز الیون نے 29 رنز سے جیت لیا ۔
مزید پڑھیے


ویمن ورلڈ کپ: بھارت کے بعد قومی ٹیم آسٹریلیا سے بھی ہار گئی

بدھ 09 مارچ 2022ء
ماؤنٹ مونگانوئی (92 نیوزرپورٹ) ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کو دوسری شکست، آسٹریلیا نے بھی 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم نے 191 رنز کا ہدف 34.4 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، الیسا ہیلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی، ریچل ہینس 34 اور کپتان میگ لیننگ 35 رنز بناکر نمایاں رہیں۔اس سے قبل قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 190 رنز بنائے ، کپتان بسمہ معروف 78رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ عالیہ ریاض 53 رنز بناکر دوسری نمایاں
مزید پڑھیے








اہم خبریں