Common frontend top

کھیل


پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز مشکل ہوگی : پیٹ کمنز

هفته 26 فروری 2022ء
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز مشکل ہوگی، ضروری نہیں نتیجہ 1-2 ہی ہو۔اپنے ایک بیان میں پیٹ کمنز نے کہا کہ ہمارے لیے اس وقت اہم بات یہ ہے کہ ہم پاکستان میں سیریز جیتیں، ہمارے لیے مشکل کنڈیشنز میں ایک ٹیسٹ برابر کرنا جیت کے برابر ہوگا۔پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ پاکستان میں ہم سیریز میں کنڈیشنز کے حوالے سے کیا توقع کر سکتے ہیں، برصغیر میں ٹیسٹ میچز یا تو بہت تیزی سے کھیلے جاتے ہیں یا بہت سلو۔اْنہوں نے کہا کہ
مزید پڑھیے


قلندرز کا سپورٹر سٹریچر پر میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گیا

هفته 26 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پلے آف مرحلے کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کا سپورٹر سٹریچر پر میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گیا۔لاہور قلندرز کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹریچر پر آنے والے نوجوان کا نام حیدر علی ہے ۔والدہ کے مطابق حیدر علی کی 6 سال قبل حادثے میں ٹانگ کٹ گئی تھی، جسے ڈاکٹرز نے لاعلاج قرار دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدر علی کرکٹ کا بہت شوقین ہے اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتا ہے ۔حیدر علی کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کے سی ای
مزید پڑھیے


پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

هفته 26 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آفیشل اسپانسر ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تاریخی سیریزکا آغاز چار مارچ کو راولپنڈی سے ہوگا،ٹائٹل سپانسر کی حیثیت سے ٹک ٹاک کرکٹ مداحوں کو اپنی ایپ پر خصوصی کرکٹ ویڈیوز بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس تاریخی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 25 فروری بروز جمعہ سے شروع ہوجائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ چار سے آٹھ مارچ تک راولپنڈی، دوسرا بارہ سے سولہ مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ اکیس سے پچیس مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیے


جنوبی افریقہ کی بلائنڈ ٹیم آج پاکستان آئیگی

هفته 26 فروری 2022ء
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بلائنڈ کرکٹ کی دو چمپئن ٹیمیں 3 ایک روزہ میچز میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گی۔
مزید پڑھیے


پی ایس ایل :زلمی کے باہر ہونے پر وہاب ریاض روپڑے

هفته 26 فروری 2022ء
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست پر زلمی کپتان وہاب ریاض رو پڑے ۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر اور ویڈیوز میں وہاب ریاض کو سٹیڈیم میں سر جھکائے روتے دیکھا جاسکتا ہے ، ان کے پاس کھڑا اسٹاف ممبر کرکٹر کو دلاسہ دے رہا ہے ۔وہاب ریاض کی آبدیدہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہمت باندھی۔
مزید پڑھیے



ویمن ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہدف : بسمہ معروف

هفته 26 فروری 2022ء
کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہمارا ہدف ہے بھارت کے ساتھ میچ دلچسپ ہوگا ،پوری ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری میں ہے یہ ورلڈ کپ خواتین کے کھیل کو مزید فروغ دے گا۔کرائسٹ چرچ کے ایک ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں ہماری نظریں ٹاپ فور پر ہیں اور اپنی کارکردگی سے اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنانا چاہتی ہیں اس ورلڈ کپ میں
مزید پڑھیے


امپائر کی کرسی کو ریکٹ مارنے پر عالمی نمبر 3 الیگزینڈرٹورنامنٹ سے باہر

هفته 26 فروری 2022ء
میکسیکو (سپورٹس ڈیسک)میکسیکو اوپن کے ڈبلز میچ کے فیصلہ کن ٹائی بریک کے دوران جرمنی کے الیگزینڈر زیورو نے امپائر سے بحث کی اورمیچ کے اختتام پرامپائر کی کرسی کو ریکٹ سے دو مرتبہ مارا۔ اس حرکت پر عالمی نمبر تین الیگزینڈر زیورو کو میکسیکن اوپن سے سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی پر ایونٹ سے باہر نکال دیا گیا۔
مزید پڑھیے


قومی ٹین پن باؤلنگ کا لیڈیز ٹائٹل روشی کے نام

جمعه 25 فروری 2022ء
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) چورہویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں لیڈیز کا ٹائٹل روشی نے اپنے نام کرلیا۔ لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں روشی نے 379 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا اور روزینہ علی 279 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، نور العین اور نور بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔ دوسری طرف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج ہوگی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے دو سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے دس مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ لے رہے ہیں گئے جن
مزید پڑھیے


ٹور ڈی خیبر نیشنل سائیکلنگ کا ٹائٹل محسن خان کے نام

جمعه 25 فروری 2022ء
پشاور (سپورٹس ڈیسک)محکمہ سیاحت و کھیل خیبر پختونخواہ کے زیر انتظام کے پی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبر پختونخواہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والی پہلی ٹور ڈی خیبر نیشنل سائیکلنگ ریس وادی تیرہ میں دو اطوئے کے مقام پر کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ٹورڈی خیبر نیشنل سائیکلنگ ریس محسن خان نے پہلی، صادق اللہ نے دوسری اور فرمان خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کے موقع پر باغ مرکز وادی تیراہ گراؤنڈ میں ٹورازم سپورٹس فیسٹول کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم
مزید پڑھیے


پاک افریقہ سیریز ، 15 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

جمعه 25 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک افریقہ بلائنڈ ہوم کرکٹ سیریز کے لئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان، 15رکنی سکواڈ کی قیادت نثار علی کریں گے ۔ اعلان کردہ سکواڈ میں بی ون کیٹیگری میں ظفر اقبال، ریاست خان، محمد شاہزیب، فخر عباس، ساجد نواز، بی ٹو کیٹیگری میں نثار علی، بدر منیر، مطیع اللہ ، انیس جاوید اورمعین اسلم شامل ہیں۔ بی۔ تھری کیٹیگری میں محمد راشد، فیصل محمود، ثنااللہ مروت، اکمل حیات اور اسرار الحسن بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ تین ریزرو کھلاڑیوں میں محمد سلمان، شاہزیب حیدر اور محسن خان شامل ہیں۔ سیریز تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل
مزید پڑھیے








اہم خبریں