Common frontend top

کھیل


پاک آسٹریلیا سیریز ، میچ آفیشلز کا اعلان ، علیم ڈار اور احسن رضا امپائرمقرر

جمعه 25 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر )آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان میں شامل تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا ہے ۔سیریز میں شامل تین ٹیسٹ میچز میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اور پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے کو اس سیریز کے لئے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔پی سی بی کے امپائر برائے 2020
مزید پڑھیے


آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ اہمیت کا حامل ہے :بشارت راجہ

جمعه 25 فروری 2022ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کابینہ کی لا اینڈ آرڈر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور بشارت راجہ نے راولپنڈی سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور دیگر اعلی افسران بھی شریک تھے ۔ کابینہ کمیٹی نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے راولپنڈی، لاہور کے دورے کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر قانون نے اب تک کے پی ایس ایل میچز کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ
مزید پڑھیے


آئرلینڈ کے پروفیشنل گالفر کا ’’ہیلو پاکستان‘‘کا پیغام

جمعرات 24 فروری 2022ء
ڈبلن(سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ کے نامور پروفیشنل گالفر گریم میک ڈوول جلد پاکستان آنے کے منتظر ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ’’ہیلو پاکستان‘‘ بھی کہا۔ آئرلینڈ کے گالفر گریم میک ڈوول نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پاکستان میں گالف کھیلنے کی نوید سنا دی۔انہوں نے کہا کہ ہیلو پاکستان، میں بہت پرجوش اور پاکستان جلد آنے کا منتظر ہوں۔پروفیشنل گالفر نے یہ بھی کہا کہ میں رومینزا گالف کورس کی افتتاحی چیمپئن شپ کھیلنے آرہا ہوں ،جلد ملاقات ہوگی 26 اور 27 فروری کو رومینزا گالف کلب ملتان میں۔
مزید پڑھیے


پلے آف مرحلہ، کھلاڑیوں کے کوویڈ پروٹوکول میں تبدیلی

جمعرات 24 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) این سی او سی کی جانب سے کورونا ایس او پی میں کی گئی نرمی کے بعدپی ایس ایل پلے آف کیلئے کھلاڑیوں کے کوویڈ پروٹوکول میں تبدیلی کر دی گئی۔ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی آئسولیشن پیریڈ میں کمی کر دی گئی۔ اب کوویڈٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کھلاڑیوں کو سات کی بجائے پانچ دن آئسولیشن کرنا پڑے گی۔ جس کو کوئی علامت ظاہر نہ ہو اسے پانچ دن بعد ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ منفی آنے پر کلئیرنس مل جائیگی۔
مزید پڑھیے


ویرات کوہلی کی شوٹنگ کرتے تصویر منظر عام پر آگئی

جمعرات 24 فروری 2022ء
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ شوٹنگ کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور اپنی جاندار اداکاری سے کم وقت میں بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی انوشکا شرما ایک نئے پراجیکٹ پر ساتھ کام کررہے ہیں۔شوٹنگ کے دوران ویرات کی سامنے آنے والی تصاویر میں انہیں ایک سفید شرٹ میں فون کال اٹینڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، یہی نہیں بلکہ ویرات نے نیلی پگڑی بھی پہن رکھی تھی۔
مزید پڑھیے



کرکٹ میں 7 ویں وکٹ پر دوسری بڑی پارٹنر شپ قائم

جمعرات 24 فروری 2022ء
چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک)پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ اس میچ میں بنگلہ دیش کے عفیف حسین اور مہدی حسن نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں دوسری سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کردی۔ 216 کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کے 6 کھلاڑی میں محض 45 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم عفیف حسین اور مہدی حسن نے 174 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔عفیف حسین نے 93 جبکہ مہدی حسن نے 81 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل جوز بٹلر اور عادل راشد نے 177 رنز کی
مزید پڑھیے


کینگروز کے خلاف قومی ون ڈے سکواڈ کا اعلان آئندہ ماہ ہوگا

جمعرات 24 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ماہ کے کیا جائے ۔ ٹیسٹ سکواڈ کے علاوہ تمام کھلاڑی ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ پاکستان کپ میں حصہ لیں گے ۔ قومی ون ڈے ٹورنامنٹ پاکستان کپ دو مارچ سے شروع ہوگا۔ فٹنس مسائل کا شکار محمد نواز کی ون ڈے اسکواڈ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے پی ایس ایل اور پاکستان کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو زیر غور لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اوپنر شان مسعود کو ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی زیر
مزید پڑھیے


دورہ پاکستان:آسٹریلیا PSL میچوں سے پلان ترتیب دینے لگا

جمعرات 24 فروری 2022ء
میلبورن(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بہت اچھے فاسٹ بائولر ہیں، شاہین آفریدی بہت بہتر ہورہے ہیں، ہمارے پاس بھی اچھے فاسٹ بائولر ہیں، دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔دورۂ پاکستان سے قبل غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ پاکستان روانگی سے قبل ہم نے تمام پلانز پر اپنا کام مکمل کیا ہے ، پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھ رہے ہیں ان سے بھی بہت معلومات مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بنیادی چیزوں پر کام مکمل کیا
مزید پڑھیے


اسلام آباد یونائیٹڈ کو جھٹکا ، فہیم اشرف بھی ان فٹ ہوگئے

بدھ 23 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل کے اہم پلے آف مرحلے سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی ان فٹ ہوگئے اور ان کی لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ آل راؤنڈر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ۔فہیم اشرف کا مقامی ہسپتال میں ٹیسٹ کروایا گیا۔آل راؤنڈر کا ٹیسٹ بائیو سیکیور ببل کے پروٹوکولز کے تحت کیا گیا۔آل راؤنڈر کے پلے آف مرحلے میں کھیلنے کا فیصلہ کا ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے


پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر ، قلندرز اور سلطانز کا آج ٹاکرا

بدھ 23 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا، پہلے کوالیفائر میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا ہوگا اور فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں رسائی حاصل کرے گی جبکہ الیمینیٹر ون میں کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔فائنل مقابلے کیلئے دوسری ٹیم کا فیصلہ 25 فروری کو ایلمینٹر ٹو کے ذریعے ہو گا جس میں کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم اور ایلمینٹر ون میں شکست کھانے والی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں اور فتح حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں