Common frontend top

کھیل


نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 20 جون سے کالام میں شروع ہونگی

اتوار 10 اپریل 2022ء
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 20 سے 25 جون تک سپورٹس کمپلیکس، کالام میں کھیلی جائے گی۔پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور گیمز میں آٹھ کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں آرچری، بیڈمیٹن کرکٹ، فٹ سال، فٹ بال سکاٹنگ، تھروبال اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔
مزید پڑھیے


فیفا ورلڈ کپ2022ء کیلئے فٹ بال سیالکوٹ میں تیار کیا جائیگا

هفته 09 اپریل 2022ء
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ میں کھیلا جانے والا فٹ بال سیالکوٹ میں تیار کیا جائیگا جس سے پاکستان کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہو گا ،تفصیلات کے مطابق قطرمیں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022میں کھیلا جانے والا فٹ بال سیالکوٹ کی ایک بڑی فرم تیار کررہی ہے جس میں کام کر نے والے کاریگر دن رات فٹ بال کو عالمی معیار کے مطابق تیار کر نے میں مصروف ہیں ، اس حوالے سے صدر ایوان صنعت و تجارت میاں عمران اکبر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے آرڈر سیالکوٹ کو ملنا اتنہائی فخر
مزید پڑھیے


شاہینوں نے 20 سال بعد کینگروز کیخلاف سیریز جیت لی

اتوار 03 اپریل 2022ء

لاہور(سپورٹس ڈیسک) کپتان بابر اعظم کی پھر سنچری ، پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرا ون ڈے 9 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں پر مشتمل سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ۔ پاکستان نے کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز 20 سال بعد اپنے نام کی ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کینگروز کی ٹیم 41.5 اوورز میں 210 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ آسٹریلیا کی طرف سے ایلکس کیری نے 56 اور سین ایبٹ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی ۔ گرین شرٹس کے حارث رئوف اور
مزید پڑھیے


خیبر پختونخوا کو شکست ،بلوچستان پاکستان کپ کا نیا چیمپئن

هفته 02 اپریل 2022ء
ملتان(جنرل رپورٹر) کپتان یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو فائنل میں 8 وکٹوں سے ہرا کر پاکستان کپ جیت لیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کی تشکیل کے بعد بلوچستان نے کسی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت ہے ۔ یاسر شاہ کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ چیمپئن بلوچستان کو 50 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ خیبرپختونخوا کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ بلوچستان کے اوپنر حسیب اللہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ بلوچستان کے کپتان یاسر شاہ 24 وکٹیں حاصل کرکے
مزید پڑھیے


عمر گل افغانستان ٹیم کے بائولنگ کوچ مقرر

هفته 02 اپریل 2022ء
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمر گل کا افغان کرکٹ بورڈ سے ابتدائی طور پر 3 ہفتوں کا معاہدہ طے پایا ہے۔
مزید پڑھیے



شاداب نے بابر کو بادشاہ قرار دیدیا

هفته 02 اپریل 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آل راؤنڈر شاداب خان نے بابر اعظم کو بادشاہ قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر شاداب خان نے گزشتہ رو ز کے میچ کے دوران لی گئی بابر اعظم اور امام الحق کی تصاویر شیئر کیں اور بابر کو بادشاہ قرار دیا۔شاداب نے بابر اعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ضروری بات وہ یہ کہ بادشاہ ایک ہے اور وہ بابر ہے ۔
مزید پڑھیے


ون ڈے رینکنگ ، قومی ٹیم واپس چھٹی پوزیشن پر آگئی

هفته 02 اپریل 2022ء
دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں 6 وکٹوں سے کامیابی کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر چھٹی پوزیشن واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، عالمی چیمپئن انگلینڈ 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، آسٹریلیا کی ٹیم 114 پوائنٹس لے کر تیسری، بھارتی ٹیم چوتھے ، جنوبی افریقہ 5 ویں، پاکستان چھٹے ، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا 8 ویں ، ویسٹ انڈین 9 ویں اور افغانستان 10 ویں پوزیشن
مزید پڑھیے


ڈربن ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو مشکلات، 98 پر 4 آئوٹ

هفته 02 اپریل 2022ء
ڈربن(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کے 367 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم کے 98 رنز پر 4 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ۔ بنگلہ دیش کے خالد احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں بنگلہ دیش کے 98 پر 4 آئوٹ ہوگئے ۔ جوئے 44 اور تسکین صفر کیساتھ کریز پر موجود ہیں ۔
مزید پڑھیے


کبڈی ٹاکرا : پاکستان وائٹ نے گرین کو 41-39 سے ہرا دیا

هفته 02 اپریل 2022ء
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کبڈی ورلڈ کپ2020ء جیتنے والے کپتان عرفان مانا کی ٹیم پاکستان وائٹ نے سپورٹس سٹیڈیم منڈی شاہ جیونہ جھنگ میں کبڈی ٹاکرا کے شاندار مقابلے میں دنیا کے ٹاپ کبڈی سٹار شفیق چشتی کی پاکستان گرین ٹیم کو41-39 سے شکست دیدی، فاتح ٹیم پاکستان وائٹ کو5لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم پاکستان گرین کو3 لاکھ روپے کے انعامات دیئے گئے ،کبڈی ٹاکرا کے بہترین جاپھی رانا علی شان اور بہترین ریڈرشفیق چشتی کو 20،20 ہزارروپے کے نقد انعامات دیئے گئے ، اس موقع پرڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم
مزید پڑھیے


فیفا ورلڈ کپ 2022ء میڈ ان پاکستان فٹبال کا استعمال کیا جائیگا

هفته 02 اپریل 2022ء
دوحہ (سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں میڈ ان پاکستان فٹ بالز کا استعمال کیا جائے گا۔ فیفا کی جانب سے حال ہی میں الریحلہ نامی آفیشل میچ گیند کی نقاب کشائی کی گئی۔ پاکستان 1982ء کے فیفا ورلڈ کپ کے بعد سے باضابطہ عالمی کپ کیلئے فٹ بال بنانے والا ملک ہے تاہم پاکستان نے 2010ء میں جنوبی افریقہ اور 2014ء میں برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے فٹ بال فراہم نہیں کیے تھے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں