Common frontend top

کھیل


349رنزکاپہاڑ عبور: آسٹریلیاکوشکست، بابر کی سنچری ، کئی ریکارڈ پاش پاش

جمعه 01 اپریل 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) کستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 349 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ۔بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اب تک کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے سیریز ایک ایک سے برابر کی ۔ٹاس کے فاتح بابر اعظم کی دعوت پر آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے ۔ جس میں بین میکڈرمٹ نے 104 رنز کی اننگز کھیلی ۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں
مزید پڑھیے


شین وارن کی یاد میںتعزیتی تقریب، وسیم اکرم کا ویڈیو خطاب

جمعرات 31 مارچ 2022ء
میلبورن(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ لیگ سپنر شین وارن کی یاد میں میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی ۔ شین وارن 3 ہفتے قبل 52 سال کی عمر میں تھائی لینڈ میں چھٹیوں کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔تقریب میں شین کے والد کیتھ وارن نے اپنے تعزیتی پیغام میں اپنے آنجہانی بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوست! تمہاری والدہ اور میں تمہارے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے ، تم بہت جلد چلے گئے اور ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں۔ڈان بریڈمین کی پوتی گریٹا بریڈمین
مزید پڑھیے


آئی سی سی رینکنگ، امام الحق ٹاپ 10 بیٹرز میں شامل

جمعرات 31 مارچ 2022ء
دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کے امام الحق ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے ، وہ 2 درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنو لابوشین پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے ۔
مزید پڑھیے


ملکی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان پریمیئر لیگ کرانے کا فیصلہ

جمعرات 31 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) ملکی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان پریمئر لیگ (GBPL) کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں چھ فرنچائزٹیمیں حصہ لیں گی جن کے کپتان اور کھلاڑیوں کی اکثریت قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کرکٹرز پر مشتمل ہوگی، پریمئر لیگ کا پہلا پرومو میچ کل فیصل ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا۔ لیگ میں شامل چھ فرنچائز ٹیموں میں گلگت مارخور، ہنزہ راکس،فری میڈو لیپرڈ،پھنڈر ٹائیگرز، کے ٹو ڈائمنڈز اور جی بی لیجنڈز شامل ہونگی،ان فرنچائزز میں ہر ٹیم کا کپتان پاکستان کا نیشنل کرکٹر ہوگا۔ پرومو میچ کے موقع پر گلگت بلتستان پریمئر لیگ کی
مزید پڑھیے


پاکستان کپ : حسیب کی سنچری ، بلوچستان فائنل میں پہنچ گیا

جمعرات 31 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان نے حسیب اللہ کی سنچری کی بدولت سندھ کو 13 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مابین پاکستان کپ کا فائنل یکم اپریل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 264 رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز ہی بناسکی۔بلوچستان کے اوپنر حسیب اللہ 131 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ عمیر بن یوسف، خرم منظور اور شرجیل خان کی نصف سنچریاں رائیگاں
مزید پڑھیے



کولہے میں درد ، مچل مارش پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

جمعرات 31 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک آسٹریلیا سیریز کے لئے آسٹریلوی سکواڈ میں شامل آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ۔ مچل مارش کے کولہے میں درد کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے ۔ ٹیم تے رجمان کا کہنا ہے کہ مچل مارش کی ٹیسٹ رپورٹس کلیئر نہیں آئیں، ڈاکٹرز نے مچل مارش کو مکمل آرام کامشورہ دیا ہے جس کے بعد اب مچل مارش آسٹریلوی ٹیم سے الگ ہو گئے ہیں۔ ترجمان آسٹریلیا ٹیم کے مطابق مچل مارش لاہور سے بھارت روانہ ہوں گے جہاں آئی پی ایل سے
مزید پڑھیے


تیز ترین 4 ہزار رنز ، بابر پاکستان کے پہلے ، دنیا کے دوسرے بیٹر

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کم ترین اننگز میں 4000 رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 4000 رنز بنانے کا ریکارڈ ہاشم آملہ کے پاس ہے ،یہ کارنامہ انجام دینے میں انہیں صرف 81 اننگز کا وقت لگا جبکہ بابر کو 82 اننگز میں 57.23 کی اوسط سے 4006 رنزبنانا پڑے ۔ بابر اعظم نے دوسری پوزیشن پر موجود ویسٹ انڈیز کے سرویوین رچرڈ کوبھی پیچھے چھوڑا۔ رچرڈز نے 96 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔
مزید پڑھیے


پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے ہرا دیا

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کینگروز نے شاہینوں کو88رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے جس میں اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 101 رنز کی اننگز کھیلی ۔ بین میکڈرموٹ 55 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ پاکستان کی طرف سے حارث رئوف اور زاہد محمود نے 2،2 افتکار احمد اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم
مزید پڑھیے


قومی نیٹ بال : افتتاحی روز، واپڈا اور آرمی کامیاب

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی روزمینز کے ایونٹ میں واپڈا، آرمی، نیوی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں نے اپنے ، اپنے میچز جیت لئے ۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدرمدثر آرائیں نے کیا ۔اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے افتتاحی روز کھیلے گئے مینز کے ایونٹ میں واپڈا، آرمی، نیوی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں نے اپنے ، اپنے حریفوں کو شکست دی، خواتین کے میچز میں واپڈا، سندھ، آرمی، پنجاب، ہائرایجوکیشن کمیشن اور آزاد جموں و کشمیر نے بھی اپنے ، اپنے میچوں میں فتح حاصل کی۔
مزید پڑھیے


پاک آسٹریلیا سیریز :ایشٹن ایلگر اور فزیو تھراپسٹ کو کورونا

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آ ئی ہو ئی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو مشکلات کا سامنا، سکواڈ کے مزید دو ارکان کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا،روزانہ کی بنیاد پر کئے جا نے والے کوویڈ ٹیسٹ میں گزشتہ روز سپنر ایشٹن اور فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن کا کوویڈ مثبت آ گیااور دونون کو آئسولیٹ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا ٹیم کے ترجمان کے مطابق ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور سٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے ۔پاک آسٹریلیا سیریز کے میچز خدشات کا شکار ہو گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مزید دو کھلاریوں کا کورونا مثبت
مزید پڑھیے








اہم خبریں