Common frontend top

کھیل


گرلز اتھلیٹکس: سکولز سو میٹر ریس میں کنزہ سرفراز سرخرو

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹر ڈسٹرکٹ اسکولز اور کالجیٹ دو روزہ گرلز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کنئیرڈ کالج لاہور میں شروع ہوگئی۔ چیئرمین بورڈ انٹر سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے افتتاح کیا۔اسکولز سو میٹر ریس میں کنزہ سرفراز فاتح رہیں۔عمارہ نے دوسری اور عروج ندیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جیولن تھرو میں رمشہ پہلے اور سویرا عابد دوسرے نمبر پر رہیں۔چار سو میٹر ریس میں آمنہ ارشد نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔
مزید پڑھیے


کورونا : پاک آسٹریلیا سیریز کو خطرہ نہیں : پی سی بی

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی ٹیم کے کیمپ میں کوویڈ وائرس کے باوجود ون ڈے سیریز کو کوئی خطرہ نہیں، سیریز پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے ایم او یو کے مطابق 13 مکمل فٹ اور کوویڈ فری کھلاڑی ہونے کی صورت میں میچ ہوسکے گا۔اس وقت آسٹریلیا کے پاس 13 کھلاڑی موجود ہیں اور ایک کھلاڑی میٹ رنشالاہور پہنچ جائیں گے ، جو ایک دن کے آئسولیش کے بعد میچ کے لیے دستیاب ہوں گے ۔پی سی بی نے دونوں ٹیموں کے لیے ہر ممکن کوویڈ
مزید پڑھیے


کائنات امتیاز کی 30 مارچ کو وقار الدین سے شادی

هفته 26 مارچ 2022ء
کراچی (این این آئی) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیازکی 30مارچ کو وقار الدین سے شادی ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ شادی کیلئے قومی ٹیم کی آل راؤنڈرکائنات امتیازکے ہاتھوں میں مہندی لگ گئی ہے ۔ قومی ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سے واپسی پر کائنات کی شادی میں شریک ہوگی۔
مزید پڑھیے


لاہور میں115 رنز سے فتح، ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا کے نام

هفته 26 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آئی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 115 رنز سے شکست دے کر نہ صرف آخری ٹیسٹ میچ بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی ایک صفر سے جیت لی۔ قومی ٹیم کو جیتنے کے لئے 351رنز کا ہدف ملا تھا مگر ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 235 رنز ہی بنا سکی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستانی بیٹرز کینگروز کے خلاف جیت کے لئے 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 235رنز ہی بنا پائے ۔ آف سپنرلیتھن لیون اور فاسٹ باولرپیٹ کمنز
مزید پڑھیے


آفریدی کے بعد رضوان کا بیمار بچے سے رابطہ

هفته 26 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر محمد رضوان نے سٹیڈیم میں آپریشن کے لیے مالی امداد کی درخواست کرنے والے بچے سے رابطہ کرلیا۔محمد رضوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ شاہد آفریدی کے بعد میں نے بھی اس بچے سے رابطہ کرلیا ہے ، لالہ کا شکریہ کہ اس کا خیال رکھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہد آفریدی آپ لاکھوں کی امید ہیں۔یاد رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک مداح نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے اپنے بیٹے کا آپریشن کروانے کی
مزید پڑھیے



ویمنز ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کو ہرا کر آسٹریلیا ہنوز ناقابل شکست

هفته 26 مارچ 2022ء
ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا کر آسٹریلیا ہنوز ناقابل شکست ہے ۔ بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 43 اوورز میں 6 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔ لتا منڈل 33 رنز کے ساتھ ٹاپ بیٹر رہیں۔ ایشلے گارڈنر اور جیس جوناسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 32.1 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ بیتھ مونی 66 اور انابیل سدرلینڈ 26 رنز کے ساتھ سرخرو لوٹیں۔ سلمیٰ خاتون کی تین وکٹ رائیگاں گئیں۔ بیتھ مونی پلیئر آف دی
مزید پڑھیے


1992ء کے ورلڈ کپ کی قذافی سٹیڈیم میں نمائش

هفته 26 مارچ 2022ء
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ2 199کو جیتے 30سال مکمل ہو گئے ہیں، جس کی یادیں تازہ کرنے کے لئے گزشتہ روز ورلڈ کپ ٹرافی قذافی سٹیڈیم لائی گئی جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائی جبکہ شہری حلقے پی سی بی کے اس اقدام کو وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی مہم کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ عین اس وقت جب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ رہی ہے اس وقت ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی کی نمائش سیاسی
مزید پڑھیے


حسن کے آؤٹ ہونے پر ڈیوڈ وارنر کا جنریٹر سٹائل

هفته 26 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں حسن علی کے آؤٹ ہونے پر کینگروز فیلڈر ڈیوڈ وارنر نے قومی فاسٹ باولر کے ہی جنریٹر سٹائل میں جشن منایا۔آسٹریلیا نے لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی ۔دوسری اننگز میں حسن علی جب ناتھن لیون کی گیند پر بولڈ ہوئے تو قریب ہی کھڑے ڈیوڈ وارنر نے حسن علی کے جنریٹر سٹائل میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے ۔ حسن علی آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے ۔
مزید پڑھیے


سیریز جیتنا بڑی کامیابی : کمنز

هفته 26 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ویڈیو لنک کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیز کے بعدپاکستان کے خلاف سیریز جیتنا ایک بڑی کامیابی ہے ۔ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے محنت کی جس سے کامیابی ملی۔
مزید پڑھیے


پی سی بی بھی ٹک ٹاک بخار میں مبتلا ،آفیشنل اکائونٹ بنا لیا

جمعه 25 مارچ 2022ء
لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔پی سی بی نے ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکائونٹ بنالیا ہے جس پر کافی ویڈیوز شیئر کردی گئی ہیں۔ٹک ٹاک پر موجود پی سی بی کے اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے ۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں قومی کرکٹ ٹیم کے میچز سمیت کرکٹرز کی ویڈیوز شامل ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی سی بی کی ویڈیوز کو ہزاروں کی تعداد میں لائیک کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب پی سی بی نے اپنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں