Common frontend top

ہارون الرشید


ہوائے شام ہمیں اب گھروں میں رہنے دے


بیس برس ہوتے ہیں، لاہور کے دانا سے عارف نے یہ کہا :آپ کو شاعری کرنی تھی، افسری نہیں۔ اس آدمی کا نام شعیب بن عزیز ہے اور اس کا ایک شعر یہ ہے ؎ دیارِ شب کی مسافت نے کیا دیا ہم کو ہوائے شام ہمیں اب گھروں میں رہنے دے میرا حال بھی یہی ہے ‘اب میں صحافت کے کمبل کو چھوڑتا ہوں مگر کمبل مجھے نہیں چھوڑتا ۔ آزادی کی میں التجا کرتا ہوں مگر آزادی اب کہاں؟ اس صحرائی شہر رحیم یار خان میں یہ 1969ء کا موسمِ خزاں تھا،میاں محمد حفیظ نے یاد
جمعه 18 جون 2021ء مزید پڑھیے

کہ ادبار تمام ہو

بدھ 16 جون 2021ء
ہارون الرشید
خلوص کا ایک ذرّہ بھی پروردگارضائع نہیں کرتا۔سچی ریاضت کبھی رائیگاں نہیں ہوتی۔ اگر بے ریا ہم جستجو کریں تو ایک دن یہ سرزمین عدل سے بھر جائے گی،خالق کے نور سے جگمگا اٹھے گی۔ بیعت کا مکمل مفہوم کیا ہے؟ افتخار عارف نے بتایا "دست بدست دیگراں دانند و پیماں کردن" دوسرے کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے کر عہد کرنا۔ حکومت لازم ہے۔ اجتماعی حیات نظم و نسق چاہتی ہے۔ معاشرہ تبھی آہنگ میں ڈھل سکتاہے۔ اللہ نے آدمی کو آزادی بخشی۔ فرمایا: اچھے اور برے رجحانات ہم نے تمہارے ذہنوں میں الہام کر دئیے، اب چاہو تو
مزید پڑھیے


وہ لمحۂ عرفانِ غمِ حسنِ ازل

منگل 15 جون 2021ء
ہارون الرشید
پروردگار کو ہمیشہ انتظار رہتا ہے۔ اس ایک بندے کا، جو واقعی اس کا بندہ ہو۔جو اپنی ساری زندگی ‘ اپنی سب امنگیں اور آرزوئیں اس کی بارگاہ میں تج دے۔ اقبالؔ نے کہاتھا: عبد دیگر عبدہ‘ چیزے دگر۔ بندہ اور ہوتا ہے اور اللہ کا بندہ کچھ اور۔ وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں ''A Star is born“نصف صدی بیت چکی‘ ایک گم گشتہ اور معتبر اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ نے اپنے اداریے میں لکھا تھا۔ یہ جواں سال محمد رفیق اختر کے بارے میں تھا جو ابھی ایک طالب علم تھے۔ گورنمنٹ کالج لاہور کے
مزید پڑھیے


ٹھہر سکا نہ ہوائے چمن میں خیمہ ء گل

جمعه 11 جون 2021ء
ہارون الرشید
وزیرِ اعظم کا کیا ہوگا؟ ملک اور معاشرے کا کیا ہوگا، ہر شعبدہ بازجہاں معزز ہو گیا اور ہر نجیب خوار و زبوں۔دہائی دیتا زوال اور کمال بے حسی۔ ٹھہر سکا نہ ہوائے چمن میں خیمہ ء گل یہی ہے فصلِ بہاری، یہی ہے بادِ مراد؟ ایک اور مردِ کار وزیرِ اعظم کے تلوّن کی نذر ہو گیا۔ ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیائ۔ شعیب بن عزیز کے برادرِ خورد نعمان کی وفات کا غم ابھی تازہ ہے۔ ایک ہنستا کھیلتا، جواں سال آدمی دیکھتے ہی دیکھتے موت کی کالی وادی میں اتر گیا۔ اس کے بچوں کا کیا ہوگا۔ پھر
مزید پڑھیے


زندگی، اے زندگی

بدھ 09 جون 2021ء
ہارون الرشید
ایسا آدمی چلا گیا ہے، جس پر کسی کا قرض نہیں ہوتا۔ اپنی شادمانی سے مگر سب جاننے والوں کو مقروض چھوڑ جاتاہے۔ ایک ایک کر کے بہت سے چلے گئے، جن کی موجودگی کے احساس سے طمانیت جاگ اٹھتی۔ آج نہیں تو کل ان سے ملیں گے۔ کچھ دیر کے لیے، کچھ دیر ہی کے لیے سہی! زندگی کے غم باطل نظر آئیں گے۔ کوئی کہانی، کوئی قصہ۔ چاروں طرف نوحہ گر، بے سمت حیات میں لطف کے چند لمحات۔ یہ ایک شادکام سہ پہر تھی۔ آدمی جب اپنے بیشتر کام نمٹا چکتا ہے۔ اس خیال سے جی تسکین پاتا
مزید پڑھیے



یہ خون خاک نشیناں تھا رزقِ خاک ہوا

منگل 08 جون 2021ء
ہارون الرشید
کہنے کو اور بھی بہت کچھ ہے مگر سنتا کون ہے، پرواہ کس کو ہے؟یہ خون خاک نشیناں تھا رزقِ خاک ہوا۔ اس قدر سفاکی، ایسی بے رحمی، خدا کی پناہ، خدا کی پناہ! گھوٹکی کے حادثے میں کوئی ابہام نہیں۔سکھر ڈویژن کے متعلقہ افسر ہیڈکوارٹر کو بتا چکے تھے کہ اس علاقے میں ریل کی پٹڑی خستہ حال ہے۔خواجہ سعد رفیق نے آج تصدیق کردی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص پٹڑی اور انجنوں کی حفاظت کے لیے کافی رقوم مہیا نہیں۔ اسی لیے زیادہ تر حادثے انہی علاقوں میں رونما ہوتے ہیں۔ افسوس کہ اس ہولناک سنگینی کا کسی کو
مزید پڑھیے


امام شاذلیؒ

جمعرات 03 جون 2021ء
ہارون الرشید
ایک برس پہلے، جس تصوف یونیورسٹی کا وزیر اعظم نے افتتاح کیا تھا، ابھی تک وہ چار زیر تعمیر کمروں کو محیط ہے۔ راہِ سلوک کے مسافر ایسے اور اس قدر لاابالی تو کبھی نہ تھے۔ امام شاذلیؒ کے باب میں اس طالب علم کا تجسس بھی وہی ہے جو برادرم نصرت جاوید کا۔ چند روز قبل ان کے نام پر پنجاب حکومت نے ایک انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ۔ امام کے بارے میں ہم بہت کم جانتے ہیں، اگرچہ ان کا شمار اس نورانی سلسلے کی چار عظیم شخصیات میں ہوتا ہے‘ سید الطائفہ جناب جنید بغدادی سے
مزید پڑھیے


اے کشتہ ء سلطانی و ملّائی و پیری

بدھ 02 جون 2021ء
ہارون الرشید
کبھی کوئی یاددلاتا ہے ’’آدمی کے لیے وہی کچھ ہے، جس کی اس نے سعی کی۔‘‘ پھر کس رسا ن سے ہم بھول جاتے ہیں۔ ملّا اور جاگیردار کے زیرِ اثر صدیوں سے بگڑی عادات، خوئے غلامی اور خود ترسی۔ اے کشتہ ء سلطانی و ملّائی و پیری پاکستان میں پانی اب کم ہے لیکن کیا یہ واحد ملک ہے، جو اس امتحان میں مبتلا ہے۔ آسٹریلیا اور اسرائیل میں فقدان اور بھی زیادہ ہے۔ آسٹریلیا کا بڑا حصہ ایک بے آب و گیاہ صحرا ہے اور کم و بیش اسرائیل بھی۔ مسائل کی آنکھوں میں جو آنکھیں ڈال کر
مزید پڑھیے


مسافت

منگل 01 جون 2021ء
ہارون الرشید
سوا سو میل کی اس ہولناک مسافت میں خالد بن ولید ؓکے لشکر پہ کیا گزری۔ یہ انسان کی جنگی تاریخ کے حیرت انگیز واقعات میں سے ایک ہے۔ اس قدر تعجب خیز اور ہولناک کہ مورخ کا قلم کانپ اٹھتا ہے۔ ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ شمال میں سورج کی تمازت بڑھ گئی ہے ۔ بلند و بالا کوہساروں پہ برف زیادہ تیزی سے پگھلنے لگی ہے۔ مئی میں آفتاب کی حرارت کم رہی۔ چنانچہ پانی کی فراہمی تیس فیصد کم ہو گئی۔ اب خسارہ صرف 15فیصد ہے۔ امکان یہ ہے کہ چند دنوں میں برائے نام رہ جائے
مزید پڑھیے


زاغوں کے تصرف میں عقابوں کے نشیمن

اتوار 30 مئی 2021ء
ہارون الرشید
کہیں دور سے مقتل میں کھڑے سید علی گیلانی کی درد میں ڈوبی صدا سنائی دیتی ہے۔وہی اقبالؔ کی درد بھری صدا۔ آہ یہ قومِ نجیب و چرب دست و تردماغ ہے کہاں روزِ مکافات اے خدائے دیر گیر آزادکشمیر میں الیکشن کا اعلان ہو اچاہتا ہے۔ سری نگر کے نقطہ ء نظر سے بے معنی مگر پاکستانی سیاست پہ اثرات شاید گہرے ہوں۔ نون لیگ جیتی تو فتح نواز شریف کی ہوگی، جو فلسطین اور کشمیر سے یکسر بے نیاز ہیں۔ پی ٹی آئی ظفر مند ہوئی تو کشمیرکے خود ساختہ سفیر ظفر مند ہوں گے۔ مظلوموں کے حق میں جو کوئی
مزید پڑھیے








اہم خبریں