BN

کراچی



سندھ حکومت کی راشن تقسیم مہم پہلے ہی مرحلے میں متنازع

اتوار 05 اپریل 2020ء
کراچی(رپورٹ:ایس ایم امین)لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں سندھ حکومت کے تحت راشن کی تقسیم پہلے ہی مرحلے میں متنازع ہوگئی ہے ،زکوۃ فنڈزکے تحت پہلے سے رجسٹرڈ بیواؤں اورمستحقین میں تقسیم کیے جانے والے گزارا الاؤنس کے 82 کروڑروپے بھی راشن مہم کے کھاتے میں ڈال دینے کا انکشاف ہوا ہے ،زکوۃ فنڈزکے تحت 6ہزارروپے کی تقسیم کوراشن مہم سے جوڑکر راشن کی تقسیم کے دعوے کیے گئے ہیں،راشن مہم کی تقسیم کے دعووں کی تشہیرکے بعد مستحق افراد ڈپٹی کمشنرز اورحکومتی شخصیات کے دفاترمیں امداد کے حصول کے لیے دربدرہوگئے ہیں۔لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب اورمحنت کشوں
مزید پڑھیے


2پی آئی اے پروازیں 650 مسافروں کولیکربرطانیہ روانہ

اتوار 05 اپریل 2020ء
اسلام آباد ،کراچی(وقائع نگار،این این آئی) پی آئی اے کا بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ،ہفتہ کو اسلام آباد سے 2خصوصی طیارے 650 مسافروں کو لے کو برطانیہ روانہ ہوئے ۔ اسلام آباد سے برطانیہ کیلئے پہلی خصوصی پرواز327مسافروں جبکہ دوسری پرواز 319 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔روانگی سے قبل مسافروں کی ہیلتھ ڈیسک پرسکریننگ اور معائنہ کیا گیا اور مسافروں کے سامان اور جہاز پر اڑان بھرنے سے پہلے سپرے کیا گیا۔سی اے اے نے پی آئی اے کو برطانیہ کیلئے 8 خصوصی پروازوں کی اجازت دی ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج
مزید پڑھیے


مستحقین کو راشن دینے کی ویڈیوز نہ بنائیں:شہزادرائے

اتوار 05 اپریل 2020ء
کراچی(نیٹ نیوز)معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی مشکل گھڑی میں مستحقین تک راشن فراہم کرنے والے افراد سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ اس حوالے سے شہزاد رائے نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ضرورت مندوں کو راشن فراہم کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ گلوکار نے درخواست بھی کی کہ راشن دیتے وقت مستحق افراد کی ویڈیوز نہ بنائی جائیں کیونکہ جب یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی جاتی ہیں تو انہیں اچھا محسوس نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیے


سندھ میں فنڈز کا اجرا :کورونا،6 رپیڈٹیسٹنگ مشینیں،3لاکھ کٹس خریدنے کی منظوری

اتوار 05 اپریل 2020ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے چھ نئی ریپڈ ٹیسٹنگ مشین اور تین لاکھ ٹیسٹنگ کٹس خریدنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ سرکاری شعبے میں کورونا وائرس COVID-19 ) کی تشخیص کی گنجائش میں اضافہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے یہ منظوری ہفتے کے روز کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کی تشخیص کیلئے ٹیسٹنگ کٹس کے دستیاب سٹاک اور روزانہ ٹیسٹوں کی موجودہ استعداد کے جائزے سے متعلق اجلاس میں دی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کے پاس تقریبا 7500 ٹیسٹنگ کٹس دستیاب ہیں اور اگلے 7 دن تک کیلئے یہ سٹاک کافی ہے ۔مراد علی
مزید پڑھیے


نعت خواں فرحان قادری سمیت 5 پاکستانی ماریشس میں پھنس گئے

اتوار 05 اپریل 2020ء
کراچی(نیٹ نیوز) محفل نعت میں شرکت کے لیے ماریشس جانے والے معروف نعت خواں محمد فرحان قادری پانچ پاکستانیوں سمیت ماریشس میں پھنس گئے ۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے واپسی میں مدد کی اپیل کردی۔نعت خواں فرحان قادری نے کہا ہے کہ وہ 18 مارچ کو ماریشس آئے تھے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی بند ہے ۔نعت خواں نے یہ بھی کہا کہ سفارت خانے سے رابطہ کیا تو اُن کی جانب سے یہی کہا گیا کہ وہ اس ضمن میں فی الحال کچھ نہیں کرسکتے ۔ ویزے کی میعاد بھی ختم ہوچکی ہے
مزید پڑھیے




کرونا:بھٹوکی برسی سادگی سے منائی گئی،بلاول کی مزارپرحاضری

اتوار 05 اپریل 2020ء
کراچی،لاڑکانہ،نوڈیرو، خیرپور(سٹاف رپورٹر ،بیورو رپورٹ) کرونا خدشات کے باعث پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی کی تقریبات منعقد نہ کی جاسکی، لاڑکانہ کا جلسہ عام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر منسوخ کیا گیا ۔نوڈیرو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہداء کے مزاروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی۔ انہوں نے کارکنان کیلئے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک بھر سے لاکھوں جیالے گڑھی خدابخش بھٹو میں جمع ہوتے ہیں، آج
مزید پڑھیے


سی پی این ای کا اشتہارات ادائیگی طریقہ کار تبدیلی کا خیر مقدم

اتوار 05 اپریل 2020ء
کراچی ( خصوصی رپورٹ ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے اخبارات اور ٹی وی چینلز کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کے نوٹیفکیشن کا خیر مقدم کیا ہے ۔ سی پی این ای کے صدر عارف نظامی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم اور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی پی این ای کا دیرینہ مطالبہ منظور کرتے ہوئے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے ڈسپلے اشتہارات کا
مزید پڑھیے


سٹاک ماکیٹ میں تیزی برقرار ، مزید 839پوائنٹس بڑھ گئے : ڈالر 24 پیسے سستا

هفته 04 اپریل 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی 31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس مزید839.12پوائنٹس کے اضافے سے 31621.79پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 68.52فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 41 ارب 26 کروڑ 48 لاکھ روپے بڑھ گئی البتہ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.16فیصدکم رہا ۔ کئی روز تک بدترین مندی کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدگزشتہ منگل کو شروع ہونے والے ریکوری کا سلسلہ
مزید پڑھیے


بھٹو کے قاتل آج بھی تاریخ کے کٹہرے میں ہیں:زرداری، بلاول

هفته 04 اپریل 2020ء
کراچی،لاڑکانہ،لاہور(سٹاف رپورٹر،بیورو رپورٹ،خبرنگارخصوصی ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 41 سال بعد بھی ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، جبکہ ان کے قاتل آج بھی تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے عوام کو شعور دیکر استحصالی قوتوں کو شکست دی تھی، پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے عوام کی حکمرانی کے اصول پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔لاڑکانہ سے جاری بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول
مزید پڑھیے


کورونا ٹیسٹ کٹس خرابی،وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے شکایت

هفته 04 اپریل 2020ء
کراچی(سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا ٹیسٹ کٹس میں خرابی کی وزیراعظم سے شکایت کرتے ہوئے کہاہے کہ وبائی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے زیادہ توجہ اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے وزیراعظم کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت کو ذاتی حفاظتی سامان (پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹس) اور کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس کی کمی کا سامنا ہے ۔ قرنطینہ مراکز اورہسپتالوں میں کام کرنے والے طبی پیشہ ور افراد کو انفیکشن
مزید پڑھیے