Common frontend top

کراچی


کوئٹہ میں امن دشمن پھر سرگرم: بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

جمعه 31 دسمبر 2021ء
کوئٹہ،کوئلو،اسلام آباد، کراچی ( سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نامہ نگار،این این آئی،اے پی پی ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکے کے نتیجے میں محمد اکرم ،شرف الدین د،یونس آغا سمیت4افراد جاں بحق جبکہ 15افرادزخمی ہوگئے ،دھماکے کی شدت سے اردگرد واقع عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سکیورٹی فورسز اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ
مزید پڑھیے


وکلا فائلیں تک پڑھ کر نہیں آتے، کیس کیسے چلائیں؟ سپریم کورٹ

جمعرات 30 دسمبر 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے تعلقہ ہالہ قاسم آباد میں دریا کی زمین الاٹمنٹ سے متعلق وکلا کو تیاری اوراراضی تنازع پرعدالتوں کے فیصلوں کو کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیدیا،بدھ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دو رکنی بینچ نے تعلقہ ہالہ قاسم آباد میں دریا کی زمین الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت کی،وکلا کی تیاری نہ ہونے پرجسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اظہارناراضی کیا اور ریمارکس دیئے کہ وکلا فائلیں تک پڑھ کرنہیں آرہے ،کیس کیسے چلائیں،متعلقہ دستاویزات کیس سے منسلک نہ کرنے پرجسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے برہمی کا اظہارکیا،عدالت نے شعاع النبی اورمکیش کمارکو تیاری کرنیکی ہدایت
مزید پڑھیے


کراچی میں بنیادی انفراسٹرکچر میں بہتری نا گزیر : بینک غریبوں کو بھی آسان قرضے دیں : صدر علوی

جمعرات 30 دسمبر 2021ء

کراچی (سٹاف رپورٹر، اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں پائیدارکاروباری ترقی اور نمو کیلئے جامع منصوبہ بندی پر زوردیتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ ریونیو اورٹیکس کے حامل شہرکے بنیادی انفراسٹرکچرمیں بہتری کی ضرورت ہے ،تاجر برادری چوتھے صنعتی انقلاب کے ثمرات حاصل کرنے کیلئے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں 17 ویں ’’مائی کراچی نمائش‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرگرین لائن منصوبے پربات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ یہ منصوبہ شہرکے لوگوں کو آرام دہ
مزید پڑھیے


نواز شریف کے آنے سے فرق نہیں پڑتا: وزیر داخلہ؛ واپسی کا خوف انہیں سونے نہیں دے رہا: ن لیگ

پیر 27 دسمبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے نواز شریف کی وطن واپسی سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا،نوازشریف پاکستان آئیں انہیں 24 گھنٹوں میں ویزہ دوں گا، ان کو اپنی جیب سے ٹکٹ کی آفر کرتا ہوں، اتنا زیادہ ڈرامہ کر کے وہ گئے ، انہوں نے عدلیہ پر واراور فوج کے خلاف باتیں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، بیماری کا اتنا بہانہ کر کے یہ گئے مگر کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا، ان کے خاندان کے 3 لوگ یہاں ہیں، وہ بھی آ جائیں،آصف زرداری نے کہا کہ میں لاہور میں ٹینٹ لگانے لگا
مزید پڑھیے


بینظیر بھٹو شہیدکی 14ویں برسی آج، محترمہ تحریک کانام، مشعلِ راہ : زرداری، بلاول

پیر 27 دسمبر 2021ء
لاہور،فیصل آباد، کراچی، لاڑکانہ، نوڈیرو (نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں، نمائندگان 92نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی 14ویں برسی آج منائی جائے گی۔اس موقع پر ملک گیر تقریبات ہونگی جبکہ برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی جس میں ملک بھر سے پارٹی رہنما اور کارکن شریک ہوں گے ،مختلف شہروں میں قرآن خوانی کی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔برسی تقریبات میں حصہ لینے کیلئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے قافلے بذریعہ ٹرین اور سڑک گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سابق
مزید پڑھیے



عمران حکومت نے ملک دیوالیہ کردیا، وفاق میں آئندہ حکومت ہماری: وزیراعلیٰ سندھ

پیر 27 دسمبر 2021ء
نوڈیرو،کراچی (92 نیوز،سٹاف رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا،پیپلزپارٹی ان شائاللہ وفاق میں حکومت بنانے جارہی ہے ،ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ بات کرنے میں کوئی حرج نہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گڑھی خدا بخش بھٹومیں شہید بے نظیربھٹو،شہید ذوالفقاربھٹو،بیگم نصرت بھٹو اوردیگرکی قبروں پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی سے پورے ملک کے عوام خصوصی طورپرغریب و مساکین بیزارہیں،عمران خان حکومت کسی بھی سیاسی جماعت کیساتھ بات کرنے کو تیارنہیں،آصف زرداری نے عوام کی حالت دیکھ
مزید پڑھیے


گیس بحران شدید: کراچی سے پشاور تک چولہے ٹھنڈے ،تندوروں پر رش، عوام خوار

پیر 27 دسمبر 2021ء
لاہور ،اسلام آباد، کراچی (صباح نیوز) لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہے ، کراچی سے پشاور تک چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ،تندوروں پر رش اور عوام خوار ہونے لگے ۔ گیس بندش اور پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو کھانا پکانے اور روز مرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ،سردی کی شدت میں اضافے نے بھی مشکلات بڑھا دیں ۔ لاہور،راولپنڈی ،اسلام آباد، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، گجرات ، ملتان ، کراچی ، سکھر پشاور سمیت ملک کے زیادہ تر شہروں میں گیس بحران
مزید پڑھیے


اومیکرون غزہ پہنچ گیا، کرسمس پر ساڑھے 8 ہزار پروازیں منسوخ: نئی دہلی میں رات کا کرفیونافذ

پیر 27 دسمبر 2021ء
اسلام آباد،کراچی ، پیرس ( خبر نگار خصوصی، جنرل رپورٹر ، نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید2مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 358 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 50 ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔ مصدقہ متاثرین 1293439، مجموعی اموات 29907 ہوگئیں۔ گذشتہ روز کورونا ویکسین کی 1336509 خوراکیں لگائی گئیں، ابتک ویکسین کی148265690خوراکیں لگائی جا چکیں ۔ پنجاب میں 57 نئے کیس سامنے آئے جبکہ لاہور سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ۔بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 4 مسافروں کے کورو
مزید پڑھیے


ہندوستان مسلمانوں کی قتل و غارت کا منصوبہ بنارہا: وفاقی وزیر داخلہ

اتوار 26 دسمبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہفتہ کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکے یوم ولادت کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دی، پھول رکھے ، فاتحہ پڑھی اور کتاب میں تاثرات درج کئے ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مزار قائد پر حاضری باعث اعزاز ہے ، قائداعظم نے دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک بنایا، آج کشمیر، بھارت میں مسلمان جس قسم کی زندگی گزار رہے ہیں، اسے دیکھ کر ہم پاکستان کو خدا کی نعمت سمجھتے ہیں، بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا، ہندوستان مسلمان کے
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید7 اموات ، اومیکرون اسلام آباد بھی پہنچ گیا: امریکہ کا فائزر کی 50 لاکھ ڈوززکا عطیہ

اتوار 26 دسمبر 2021ء
اسلام آباد،لاہور ،کراچی ، واشنگٹن ( سپیشل رپورٹر ،جنرل رپورٹر ، سٹاف رپورٹر ، 92 نیوزرپورٹ ، نیوزایجنسیاں) کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 7مریض انتقال کر گئے جبکہ 353نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ این سی او سی کے مطابق مجموعی اموات 28905،مصدقہ کیس 1293081جبکہ فعال کیس9763ہو گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48148 ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد ر ہی ۔ گذشتہ روز کوروناویکسین کی13لاکھ85ہزار خوراکیں لگائی گئیں، ابتک 145453360خوراکیں لگائی جاچکیں۔ اومیکرون کراچی کے بعد اسلام آبادبھی پہنچ گیا،قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ایک شہری
مزید پڑھیے








اہم خبریں