Common frontend top

کراچی


سیاہ بلدیاتی قانون: پی ایس پی آج کراچی میں احتجاج کریگی

اتوار 26 دسمبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی سینٹرل آج 26 دسمبر کو حسن سکوائر پر سندھ حکومت کے سیاہ بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی، چئیرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ دشمن پالیسیوں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے ، یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیکر بنایا تھا، جس طرح مہاجروں کو ایم کیو ایم بانی سے بچایا، ویسے ہی سندھیوں کو آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چنگل سے بچائیں گے ، سندھ تب آزاد ہوگا، جب عوام پیپلز پارٹی کے چنگل سے آزاد ہوگی۔
مزید پڑھیے


ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے ملکر کراچی کو تباہ و برباد کیا :سراج الحق

هفته 25 دسمبر 2021ء
کراچی( سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر کراچی کو تباہ و برباد کیا ہے ، تین سال سے زائد عرصے میں پی ٹی آئی نے بھی جھوٹے وعدے اور پیکیجز کے اعلانات کے سوا کچھ نہیں کیا ، جماعت اسلامی کی حق دو کراچی مہم اور کراچی بچاؤ تحریک سندھ حکومت کو متنازعہ بلدیاتی ترمیمی بل واپس لینے پر مجبور کر دے گی ،اہل کراچی کے حق کے لیے 31دسمبر کو سندھ اسمبلی پر دھرنا دیا جائے گا، اہلیان کراچی کو حق دلواکر رہیں گے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے 23ارب18 کروڑ ڈوب گئے: سونا وڈالرمزید مہنگے

هفته 25 دسمبر 2021ء
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار حصص اتارچڑھاوکے بعد مندی پر بند ہواتاہم اتارچڑھاؤ کے باوجود شدید مزاحمت کے باوجود 44100 پوائنٹس کی سطح مستحکم رہی۔جمعہ کوکراچی سٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ،منی بجٹ کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی طلبی سے متعلق بے چینی،آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طوالت اختیارکرجانے اوردیگر اہم معاملات کے سبب کاروباری صورتحال اتار چڑھاؤکے بعد مندی کا غلبہ رہا جس سے انڈیکس کی سطح ایک موقع پر 44200پوائنٹس سے گرگئی۔مندی کی وجہ سے حصص کی 55فیصد قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ
مزید پڑھیے


قائداعظم ؒکا یوم پیدائش آج عقیدت و حترام سے منایا جائیگا

هفته 25 دسمبر 2021ء

کراچی( سٹاف رپورٹر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ہفتہ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا،اس موقع پر پی ایم اے کاکول کا چاق و چوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ مزار پر حاضری دیں گے ، فاتحہ پڑھیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے ، بانی پاکستان کو خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد ہوں گی۔ اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیر
مزید پڑھیے


دنیا بھر میں کرسمس آج جوش و خروش سے منائی جائیگی

هفته 25 دسمبر 2021ء

لاہور، کراچی ، اسلام آباد (نمائندہ خصوصی سے ، سٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کو حضرت عیسی ؑ( یسوع مسیح) کی پیدائش کا دن ’’کرسمس ‘‘ تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں، ملک میں اس حوالے سے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان میں 25دسمبر کو بڑے دن کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے ۔دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی اہم ترین گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کی محافل سے کرسمس منانے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی
مزید پڑھیے



ملک بھر میں گیس بحران شدید، پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونیکا خدشہ

پیر 20 دسمبر 2021ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ(این این آئی) سردی کی شدت میں مزید اضافے کے بعد ملک بھر میں گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا ، جو گیس 24 گھنٹوں میں کچھ دیر کیلئے آتی تھی اب وہ بھی آنا بند ہو گئی جسکے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ، گیس کی بندش کے باعث لکڑیوں اور گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر چلی گئی ہیں، لائن میں لگ کر لوگ سلنڈر بھرانے پر مجبور ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، لیاری میں کئی دن سے گیس ناپید ہے جسکی وجہ سے
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں دفن ہو چکی:بلاول

پیر 20 دسمبر 2021ء
لاہور،کراچی(نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر، صباح نیوز،92 نیوزرپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے پی ٹی آئی لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں دفن ہو چکی۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہاپشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور اسی جماعت کے کارکنان کی جانب سے پولنگ سٹیشنز میں توڑپھوڑ اور خواتین سمیت پولنگ کے عملے پر حملوں کی خبریں آتی رہیں، یہ حرکتیں ایک غیرمقبول حکومت کی غماز ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو قتل کردیا گیا اور مقتول
مزید پڑھیے


کراچی: نالے میں دھماکہ ، پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت 16 افراد جاں بحق ، 12زخمی

اتوار 19 دسمبر 2021ء

کراچی،لاہور،اسلام آباد (سٹا ف رپورٹر، نمائندہ 92 نیوز ،سپیشل رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک میں نالے میں ہونیوالے دھماکے میں تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد سمیت 16 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے جبکہ نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق دھماکے کے بعدہرطرف افراتفری مچ گئی،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اورزخمیوں کانکالا،زیادہ ترزخمیوں کوجسم کے بالائی حصوں پرزخم آئے ، قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی
مزید پڑھیے


گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف پی پی کے مظاہرے ،عمران کی کرپشن نے بحران پیدا کیا :شہباز

هفته 18 دسمبر 2021ء

لاہور،کراچی (نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ )پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ ،مہنگی گیس کیخلاف مظاہرے کئے جن میں کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ،سندھ کے کئی شہروں میں دھرنے بھی دئیے گئے ،مظاہرین نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔تفصیلات کے مطابق پی پی لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسلم گل نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ
مزید پڑھیے


جسٹس(ر)وجیہہ پر ہتک عزت کیس کرینگے :فواد، جوکہا سچ کہا: سابق جج: پی ٹی آئی کا بوجھ نہیں اٹھائینگے :خالد مقبول

جمعه 17 دسمبر 2021ء
اسلام آباد؍ کراچی ( خبر نگار خصوصی؍ نیوز ایجنسیاں) وفاقی حکومت نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری نے کہا عام آدمی کی بات تو کیا، وزیراعظم کی عزت محفوظ نہیں ، اظہار رائے سے متعلق ملک میں کوئی قانون ہے نہ اس پر عمل ہے ۔جسٹس (ر)وجیہہ الدین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا جہانگیر ترین نے وجیہہ الدین کے الزامات کی تردید کی، بدقسمتی سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں