Common frontend top

کراچی


سراج درانی کی ہاسٹل تعمیر میں گھپلوں کے کیس میں بھی ضمانت مسترد: 2 روزہ راہداری ریمانڈمنظور

اتوار 05 دسمبر 2021ء

اسلام آباد،کراچی(نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک، ارشد بیگ) تین تین کیسز میں ملوث سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، غیرقانونی اثاثہ جات کیس کے بعدایم پی اے ہاسٹل میں گھپلوں کی انکوائری میں بھی ضمانت مسترد ہوگئی، سندھ ہائیکورٹ میں ان کیخلاف شہید بینظیر بھٹو لیاری میڈیکل یونیورسٹی میں غیرقانونی تقرریوں کا کیس بھی زیرسماعت ہے ۔سندھ ہائیکورٹ نے 13 اکتوبرکو غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں ضمانت مسترد کی تو سراج درانی روپوش ہوگئے تھے ،نیب کے چھاپوں کے باوجودانہیں گرفتارنہیں کیا جاسکا،سراج درانی کیخلاف زیرسماعت ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیرات میں گھپلوں کے کیس
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ کا سرنڈرکرنیکاحکم ،نیب نے سراج درانی کو گرفتار کرلیا

هفته 04 دسمبر 2021ء

اسلام آباد،کراچی (خبر نگار،نامہ نگار،نیوز ایجنسیاں، سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔نیب حکام کے مطابق جمعہ کو عدالتی وقت ختم ہونے پر سپیکر سندھ اسمبلی کو راہداری ریمانڈ کے لئے آج احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا اس کے بعد انہیں کراچی لے جایا جائیگا۔سپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کرنے کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹر شعیب احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر آصف خان کی سربراہی میں نیب کی ٹیم سپریم کورٹ پہنچی۔قبل ازیں عدالت عظمٰی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سراج درانی کو ٹرائل کورٹ کے سامنے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ نہیں، حکومتی پالیسی کریش ، منی بجٹ منظور نہیں ہونے دینگے: شہباز شریف

جمعه 03 دسمبر 2021ء
لاہور ،اسلام آباد،کراچی ( سٹاف رپورٹر ،نامہ نگارخصوصی ، خبر نگار خصوصی،92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاہے سٹاک ایکسچینج نہیں، حکومت کی معاشی پالیسی ، اقدامات کریش ہوئے ہیں، منی بجٹ معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، ہم منی بجٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ، منظور نہیں ہونے دینگے ،یہ منی بجٹ نہیں، معاشی تباہی، مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے جو معیشت، صنعت ،روزگار اجاڑ دیگا ۔اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ قومی بجٹ کے موقع پر حکومت نے قوم، کاروباری برادری سے جھوٹ بولا
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی ریکارڈ مندی: انڈیکس 2134 پوائنٹ گرگیا،332 ارب روپے ڈوب گئے

جمعه 03 دسمبر 2021ء

کراچی، واشنگٹن ( کامرس رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو سٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے بال بال بچی،ٹریڈنگ کے دوران 4.71فیصدتک کمی ریکارڈکی گئی،سرمایہ کاروں کے 332ارب روپے ڈوب گئے ، ہنڈرڈانڈیکس 2134پوائنٹ کمی کیساتھ 23ماہ بعدایک بارپھر43ہزارکی نفسیاتی حدپرآگیا،کاروبارکااختتام 43234پوائنٹس کی سطح پرہوا۔ سرمایہ کا مجموعی حجم 77کھرب روپے سے گھٹ کر74کھرب روپے رہ گیا ۔شدید ترین کاروباری مندی سے 92.60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ نومبر میں تجارتی خسارے میں اضافے کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوکر ٹریڈنگ کررہے ہیں اور اس
مزید پڑھیے


کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے سیکرٹری سندھ بار کونسل جاں بحق: وکلا کے مظاہرے

جمعرات 02 دسمبر 2021ء

کراچی،حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر(92 نیوز رپورٹ، سٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان علی مہر کو قتل کر دیا گیا جس پر سندھ بھر میں وکلا سراپا احتجاج اور عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے مظاہرے کئے اور نعرے بازی بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 نزد چیپل پلازہ کے قریب بدھ کی صبح 7 بجکر 54 منٹ پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے سندھ بار کونسل کے سیکرٹری 45 سالہ عرفان مہر کار نمبر بی جے بی 824
مزید پڑھیے



تنخواہ، پنشن کاموجودہ ماڈل پائیدار نہیں؛ سودسے امیر و غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہے : شوکت ترین

بدھ 01 دسمبر 2021ء
کراچی/اسلام آباد(کامرس رپورٹر،خصوصی نیوز رپورٹر) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سود کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہے ، اسلامک فنانس کے فروغ سے سماجی انصاف غربت کا خاتمہ اور مستحکم معیشت حاصل ہوسکتی ہے ۔ کراچی میں اسلامک فنانس ایکسپو کانفرنس سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسلامک فنانس میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا دیا ہے ، ۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ اسلامی مالیاتی صنعت کو ایک موثر اورفعال صنعت کے طورپرسامنے آنا چاہئے کیونکہ قرآن اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے سکھائے گئے معاشی
مزید پڑھیے


کورونا : 10اموات، سندھ میں نئی پابندیاں، اومیکرون سے بخوبی نمٹاجائیگا:پنجاب؛ امریکہ میں لاک ڈاون خارج از امکان قرار

بدھ 01 دسمبر 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی(رپورٹنگ ٹیم، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید 10افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد28728ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 42577 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.10فیصد رہی۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 80نئے کیس سامنے آگئے جبکہ مزید4مریضوں کی جان چلی گئی۔ راولپنڈی سے 2جبکہ لاہور اور فیصل آباد سے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ۔لاہور میں 45جبکہ راولپنڈی میں20 کیس رپورٹ ہوئے ۔لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.3 فیصدرہی ۔وفاقی
مزید پڑھیے


کورونا:اومیکرون قسم کو روکنا ناممکن:وفاق، موثر اقدامات کریں:سندھ(بچائوکا واحد راستہ ویکسی نیشن:اسدعمر،لاہور کاایکسپو ویکسین مرکز اچانک بند)

منگل 30 نومبر 2021ء

اسلا م آباد ، لاہور، کراچی (رپورٹنگ ٹیم، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید9افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد 28718ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.59فیصد رہی،176نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون انتہائی خطرناک ہے اور دنیا بھر میں پھیل رہا اور پاکستان کو بھی متاثر کریگا، اس کو پاکستان داخل ہونے سے روکنا مشکل ہی نہیں بلکہ تقریباً
مزید پڑھیے


معاشی نمو کی سپورٹ:پاکستان کیلئے 4.2ارب ڈالرکی سعودی معاونت کے 2 معاہدوں پردستخط

منگل 30 نومبر 2021ء

اسلام آباد،کراچی(92نیوز رپورٹ)پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے ہیں جن کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو4.2ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا۔سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سعودی حکومت کی اس فراخدلانہ ہدایت کے نفاذ کیلئے ،جس کا مقصد پاکستان میں معاشی نمو کو سپورٹ کرنا ہے ،سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد الخطیب کی جانب سے فنڈ کے سی ای او سلطان المرشدنے پاکستان کیساتھ 4.2 بلین ڈالر کے دو معاہدوں پر دستخط کیے ۔پہلے معاہدے میں مرکزی
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کا طریقہ کار چیلنج،سنیارٹی نظرانداز کرنا عدلیہ کیلئے نقصان دہ:سندھ ہائیکورٹ بار

اتوار 28 نومبر 2021ء

کراچی(سٹاف رپورٹر؍ نیٹ نیوز)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کا طریقہ کار چیلنج کردیا۔سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ۔ درخواست میں سنیارٹی نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ سنیارٹی نظر انداز کرکے جونیئر ججزکی تعیناتی عدلیہ کے لئے نقصان دہ ہے ، سپریم کورٹ میں گزشتہ 7 ججز میں سے 5 جونیئر جج صاحبان کو تعینات کیا گیا، جوڈیشل کمیشن کوہدایت کی جائے کہ تمام متعلقین سے ججز تعیناتی میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں