Common frontend top

کراچی


عوام باہر نکلیں، فوری الیکشن مانگیں،عدلیہ سے دست بستہ سوال! لوٹوں پر ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا؟عمران خان

اتوار 17 اپریل 2022ء

کراچی،اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سازش کے تحت میر جعفر کو ہم پر مسلط کر دیا گیا، 4 ماہ پہلے امریکی سفارتکاروں نے ہمارے لوگوں سے ملنا شروع کر دیا تھا، دھمکی دی گئی تھی کہ اگر عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہوگا، اس سے شرمناک بات کوئی نہیں ہوسکتی، ہم دوستی چاہتے ہیں، غلامی نہیں کرسکتے ۔ کراچی جناح گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی والوں کا دل سے شکریہ
مزید پڑھیے


بلقیس ایدھی آہوں، سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

اتوار 17 اپریل 2022ء

کراچی ، اسلام آباد( سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ،این این آئی) انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کر دینی والی ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بلقیس ایدھی کو آہوں اور سسکیوں کے دوران کراچی کے میوا شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نمازجنازہ بعد نماز ظہر ایم اے جناح روڈ پر نیومیمن مسجد کے سامنے ادا کی گئی ۔نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورصوبائی وزرا ، آئی جی سندھ مشتاق مہر ، رینجرز کے اعلیٰ افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنمازجنازہ میں شریک ہوئی۔نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد پولیس کے دستے نے بلقیس ایدھی کی میت کو
مزید پڑھیے


نامور سماجی شخصیت بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں: انا للھ و انا الیہ راجعون

هفته 16 اپریل 2022ء

کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور (سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر، 92نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور نامور سماجی شخصیت بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں 74 برس کی عمرمیں انتقال کر گئیں، وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔رمضان المبارک سے دو دن قبل بلقیس ایدھی کو دول کا دورہ پڑا تھا۔طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب اور دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔پاکستان کی سب سے بڑی سماجی تنظیم کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے
مزید پڑھیے


صوبوں کے تحفظات دور کریں،عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ،پاکستان چیلنجز سے نکلے گا:وزیراعظم

جمعرات 14 اپریل 2022ء

اسلام آباد، کراچی( خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے ان شاء اﷲ پاکستان چیلنجز سے نکلے گا، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ، وفاقی حکومت صوبوں کے تحفظات دور کرے گی، ملک کو ملکر خوشحال اور پُرامن بنانا ہے ۔وزیراعظم گزشتہ روز ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کے ارکان کیساتھ کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا ،وزیراعظم کیساتھ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب تھے ۔وزیر اعظم وزیراعلی سندھ اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کیساتھ مزار قائد ؒ پہنچے ، پھولوں کی چادر
مزید پڑھیے


تحریک انصاف کا سندھ اسمبلی سے بھی مستعفی ہونیکا فیصلہ

بدھ 13 اپریل 2022ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونیکا فیصلہ کرلیا ہے ،پارٹی چیئرمین کی توثیق کے بعد سندھ اسمبلی سے مستعفی ہوجائینگے ۔گزشتہ روزسندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کے حکم پرتمام اراکین اسمبلی استعفیٰ دینے پرمتفق ہیں، اب اسمبلیاں غلامی کا سسٹم بن چکی ہیں،امپورٹڈ حکومت
مزید پڑھیے



سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار،روپیہ مزید تگڑا،سونا بھی سستا

بدھ 13 اپریل 2022ء
کراچی(کامرس رپورٹر)میاں شہباز شریف کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا،کے ایس ای100انڈیکس میں262پوائنٹس کا اضافہ ہو ا۔کاروبارمیں تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ27ارب69کروڑ40لاکھ77ہزار110 روپے بڑھ کر77کھرب37ارب 89کروڑ 28لاکھ 67ہزار9 روپے پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر359 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 172کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور172ہی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی رہی جبکہ 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر49 کروڑ35 لاکھ97ہزار955حصص کا کاروبار
مزید پڑھیے


سندھ ، خیبرپختونخوا کے گورنرز مستعفی ہوگئے

منگل 12 اپریل 2022ء

کراچی،پشاور(پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوز)سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنرز مستعفی ہوگئے ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔ادھر ترجمان گورنر ہاؤس خیبر پختونخوانے شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے اپنا استعفیٰ صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا ہے ۔عمران اسماعیل سرکاری گاڑی گورنر ہائوس چھوڑ کر موٹر سائیکل پر گھر روانہ ہوئے ۔ ان کی موٹر سائیکل پر گھر جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔


مزید پڑھیے


مالیاتی منڈی کوسیاسی عدم استحکام سے خطرہ،معیشت کے اشاریے مضبوط،عوام کوجلداچھی خبرسنائینگے :رضاباقر

منگل 12 اپریل 2022ء

کراچی،نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے پاکستانی معیشت کے اشاریے مضبوط ہیں اور جلد معیشت کے حوالے سے عوام کو اچھی خبر سنائیں گے ۔امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویومیں ان کاکہناتھا آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے مضبوط ہیں، آئی ایم ایف کے ایندھن اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے احکامات پر عمل کرنا مشکل رہا۔سیاسی حالات درپیش ہوں تو مشکل فیصلے لینے میں تاخیر رہتی ہے لیکن امید ہے جلد یہ تاخیر ختم ہو گی، آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی ٹرنچ مکمل ہونے کی اچھی خبر سنائیں گے ، آئی
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،انڈیکس 1700پوائنٹس بڑھ گیا؛ڈالر 2.30،سونا 900روپے گرگیا

منگل 12 اپریل 2022ء

کراچی (کامرس رپورٹر) حکومت تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ نے بھی کروٹ لے لی۔ پیرکوزبردست تیزی سے کے ایس ہی 100انڈیکس 1700.38پوائنٹس کی چھلانگ لگاگیا۔ کاروباری حجم گزشتہ کاروباری بھی کاروباری ہفتہ کے آخری روز(جمعہ) سے 144فیصد زائد رہا۔گزشتہ روزسیمنٹ، ٹیلی کام، پٹرولیم، انرجی، فوڈز، کمیونیکیشن، پاور اور دیگر سرگرم سیکٹرز کے حصص میں نئی سرمایہ کاری نے مارکیٹ کو مسلسل مثبت زون میں رکھا ۔ کاروبار اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 1700.38 پوائنٹس بڑھ کر 46144.96پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کے ایس ای 30انڈیکس 689.74 پوائنٹس اضافے سے 17703.87، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 963.76
مزید پڑھیے


حکومتوں کی تبدیلی،عوام کے حالات نہیں بدلیں گے :مصطفی کمال

پیر 11 اپریل 2022ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومتوں کی تبدیلی سے عوام کے حالات تبدیل نہیں ہونگے ، قوم کو اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف حکمرانوں سے سڑکیں،ہسپتال،سکول، کالج، یونیورسٹی، پارک مانگنے کے بجائے ان کو بنانے اور چلانے کے اختیارات اور وسائل کا مطالبہ کرنا ہوگا تب جا کر پاکستان ترقی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اقتدار کی جنگ میں ایوانوں میں براجمان تمام سیاسی
مزید پڑھیے








اہم خبریں