Common frontend top

کراچی


عمران خان کی حمایت میں کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی :فاطمہ بھٹو

اتوار 10 اپریل 2022ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)میرمرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی حمایت میں کوئی مضمون تحریرنہیں کیا، میں نے وزیراعظم کی حمایت میں مضمون لکھا اورنہ ہی کوئی فیس بک پوسٹ شیئرکی ہے ۔فاطمہ بھٹو کہنا ہے کہ جو کوئی بھی میرا نام استعمال کررہا ہے وہ ناقابلِ یقین حد تک فارغ ہے ،انہوں نے تحریرکیا کہ اس شخص کو یہ بھی نہیں پتا کہ میں عمران خان انکے مخالفین یا سیاست وغیرہ کے بارے میں کیا سوچ رکھتی ہوں۔
مزید پڑھیے


سٹیٹ بینک کا ’’سرپرائز‘‘،شرح سود میں 2.5فیصد اضافہ،ڈالر بلند ترین سطح پر، سونا مہنگا: سٹاک مارکیٹ میں مندی

جمعه 08 اپریل 2022ء
کراچی (کامرس رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) سٹیٹ بینک نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیاجس کے مطابق شرح سود میں اڑھائی فیصد اضافہ کر دیا گیا ،شرح سود 9.75فیصد سے بڑھکر12.25فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔ گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیرصدارت اجلاس میں شرح سودمیں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے مہنگائی کا منظر نامہ بگڑ گیا ،بیرونی استحکا م کیلئے خطرات بڑھے ،عالمی قیمتیں طویل عرصے تک بلندرہنے کا خدشہ ہے ، گورنر سٹیٹ نے کہا شرح سود میں اضافے کا مقصد فارن ایکسچینج اور مالی نظام میں استحکام لانے کیلئے ہے
مزید پڑھیے


واجبات کی عدم ادائیگی: آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند، 4 دن کا سٹاک رہ گیا

جمعه 08 اپریل 2022ء
کراچی( کامرس رپورٹر ،این این آئی) پاکستان سٹیٹ آئل نے اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی ، صرف 4 دن کا سٹاک رہ گیا۔ ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی سپلائی معطل ہونے سے 4265 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آئوٹ ہونے کا خدشہ ہے ۔رمضان المبار ک میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کیلئے وزارت توانائی نے سر جوڑ لیے ۔ ڈی جی آئل نے وزارت توانائی کو 25 ارب روپے کے واجبات 16 اپریل تک جاری کرنے کیلئے باضابطہ خط لکھ دیا ہے ۔دریں
مزید پڑھیے


عمران نے سویلین مارشل لا نافذ کیا،گدلے ماحول میں الیکشن میں نہیں جائیں گے :اپوزیشن

منگل 05 اپریل 2022ء

اسلام آباد،کراچی،سکھر ،شکار پور ( خبر نگار خصوصی،خبر نگار ، سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ،ڈسڑکٹ رپورٹر ) متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں شہبازشریف ، بلاول ، مولانا اسعد رحمٰن، خالد مقبول صدیقی اور اختر مینگل نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے سویلین مارشل لا نافذ کیا،کل کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،گدلے ماحول میں الیکشن میں نہیں جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران اور اس کے حواریوں نے آئین کی واضح خلاف ورزی کی ہے ، 3 نومبر 2007
مزید پڑھیے


کورونا : مزید4ا موات، اندرون ملک دوران پرواز فیس ماسک پہننے کی شرط ختم

هفته 02 اپریل 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی(رپورٹنگ ٹیم، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید4افرادجاں بحق ہوگئے اور اموات کی مجموعی تعداد30359ہوگئی ۔وزارت قومی صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29315کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک میں (باقی صفحہ 5نمبر)کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61فیصد رہی، کورونا کے 180نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 8690ہو گئے ،403مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید189مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔قبل ازیں این سی اوسی کے آپریشن کو این آئی ایچ منتقل کر دیا گیا ،جہاں اس سلسلہ میں پہلا وافتتاحی اجلاس ہوا۔علاوہ ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک
مزید پڑھیے



او جی ڈی سی ایل کرپشن،ملزم شفیق کوچار سال قید

هفته 02 اپریل 2022ء
کراچی ،لاہور(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار خصوصی، آن لائن ) احتساب عدالت کراچی نے چار سال بعد او جی ڈی سی ایل میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم شفیق سومرو کو چار سال قید کی سزا سنادی جبکہ ٹیکنیکل آفیسر او جی ڈی سی ایل ملزم لطیف کو بری کردیا۔احتساب عدالت لاہور نے ڈبل شاہ کے ساتھی امجد حسین کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ 6 اپریل تک موخرکردیا۔احتساب عدالت لاہور نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت7اپریل تک ملتوی کرکے وکلائسے ضمانت پردلائل طلب کرلئے ۔احتساب عدالت لاہور نے نیشنل فرٹیلائزر کمپنی کے ذریعے کھاد
مزید پڑھیے


ناظم جوکھیو قتل: جام عبدالکریم کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

جمعه 01 اپریل 2022ء
کراچی (سٹاف رپورٹر،صباح نیوز ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عمر سیال نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض گیارہ اپریل تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ جام عبدالکریم پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔ ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑآگیا، کیس کے مدعی افضل جوکھیو کے وکیل نے بیوہ شریں ناظم جوگھیو کے بیان کو سازش قرار دیا۔ بیوہ کے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان کی وکیل نے مذمت کی اور کہا شیریں کے بیان
مزید پڑھیے


شوہر کے قتل کا واقعہ اﷲ کی رضا سے ہوا:بیوہ ناظم جوکھیو کا حلف نامہ سندھ ہائیکورٹ میں جمع

جمعه 01 اپریل 2022ء
کراچی (این این آئی)ناظم جوکھیو کی اہلیہ شیرین جوکھیو نے حلف نامہ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔ شیرین جوکھیو نے حلف نامے میں کہاشوہر کے قتل کا واقعہ اﷲ کی رضا سے ہوا ہے ۔ مجھے میرے شوہر کے قتل سے متعلق گمراہ کن معلومات دی گئیں۔ رکن قومی اسمبلی جام کریم، انکے بھائی ایم پی اے جام اویس و دیگر میرے میاں کے قتل میں ملوث نہیں ۔ دیگر ملزمان جمال، واحد، عبد الرزاق، محمد خان، محمد اسحاق، محمد خان، محمد سلیم، دودو خان اور محمد سومور کا بھی کوئی تعلق نہیں ۔ مذکورہ 11 ملزمان سے متعلق
مزید پڑھیے


ملک بھرکیلئے بجلی مزید4.68، کراچی کیلئے 3.27روپے یونٹ مہنگی: LPG کی قیمت میں 13.34روپے کلو اضافہ

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد، لاہور(نیوز ایجنسیاں، کامرس رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کے لئے فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لئے جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل کے بلوں میں ہوگا،نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سماعت کے موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہا ایندھن
مزید پڑھیے


ناظم جوکھیوقتل: بیوہ نے ملوث پی پی ارکان اسمبلی کو معاف کردیا

جمعرات 31 مارچ 2022ء
کراچی (سٹاف رپورٹر) ناظم جوکھیو کی بیوہ شیرین جوکھیو نے قتل کیس میں نامزد ملزمان ایم این اے جام عبدالکریم جوکھیو،ایم پی اے جام اویس گھرام جوکھیو سمیت تمام ملزمان کو معاف کردیا۔ویڈیو بیان میں شیرین جوکھیو نے کہا میرے اپنوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ، اکیلی کیس نہیں لڑ سکتی،فیصلہ اللہ پر چھوڑتی ہوں، ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث ایم این اے جام عبدالکریم جوکھیو، جام اویس گھرام جوکھیو سمیت تمام ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،میں نے انتہائی مجبور ہوکر یہ فیصلہ کیا، کسی لالچ میں آکر کیس سے دستبردار نہیں ہوئی، مجھے
مزید پڑھیے








اہم خبریں