Common frontend top

کراچی


سندھ اسمبلی حملہ سازش،5دہشتگردوں کو سزائے موت،عمرقید وجرمانہ

جمعرات 31 مارچ 2022ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے ریاست کے خلاف جنگ اور سندھ اسمبلی پرخود کش حملے کی سازش کرنے والے 5دہشت گردوں کوسزاسنادی ہے ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر زاہد اللہ عرف سلیمان اور بسم اللہ عرف حاجی لالہ کو سزائے موت سنائی ہے ۔ دونوں پر 10،10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائدکیا ہے ۔ دیگر جرائم میں عدالت نے زاہد،بسم اللہ ، محمد قاسم،انعام اللہ عرف بلال اور گل محمد کو 3 مرتبہ عمرقید جبکہ دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں 14 سال قیدکی سزا سنائی ہے ۔عدالت نے پولیس مقابلے اور اقدام
مزید پڑھیے


وفاداریاں بدلنے پر عدالتی تشریح ناگزیر:جسٹس(ر) وجیہہ

بدھ 30 مارچ 2022ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا ووٹ جائز، ناجائز کی بحث سے وفاداریاں تبدیل کرنے کی تاریخ کو زندہ کرے گا۔سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں وجیہہ الدین نے کہا اسمبلیوں کے پاس اس کا تدارک نہیں، لہذا آئین کی عدالتی تشریح ناگزیر ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا پھر بھی جو کچھ ہوگا وہ 1958 سے قبل جو میوزیکل چیئرز کے کھیل ہوا کرتے تھے ، انہیں بھی مات دے جائے گا۔
مزید پڑھیے


مہنگائی مکاؤ مارچ آج اسلام آباد پہنچے گا،عمران کا جلسہ ناکام، سرپرائز ہم دینگے : پی ڈی ایم

پیر 28 مارچ 2022ء

لاہور،، گوجرانوالہ اسلام آباد، کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک، 92 نیوز رپورٹ،خبر نگار خصو صی، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں) پی ڈی ایم کے مہنگائی مکاؤ مارچ کے قافلے ملک بھر سے شہر اقتدار کی جانب گامزن ہیں، آج شام اسلام آباد میں جلسہ گاہ پہنچیں گے ، مارچ کے شرکا کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے کارکن حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ، مرکزی قائدین خطابات سے کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر سے اپوزیشن کے مہنگائی مکاو ٔ مارچ کے قافلے آج اسلام آباد پہنچیں
مزید پڑھیے


مہنگائی مکاؤمارچ شہر اقتدار کی جانب گامزن، عوام حکومت کو آخری دھکا دینے باہر نکلیں : اپوزیشن

اتوار 27 مارچ 2022ء
لاہور، کراچی، اسلام آباد( نمائندہ خصو صی سے ،سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصو صی،92 نیوز رپورٹ، نمائندگان92 نیوز، نیوز ایجنسیاں) متحدہ اپوزیشن کے مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ کے قافلے شہر اقتدار کی جانب چل پڑے ۔ جگہ جگہ استقبال اورکارکن حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ،کراچی، پشاور، ڈیرہ اسماعیل، ٹانک ،جنوبی اضلاع، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے اپوزیشن کے قافلے مقامی رہنماؤں کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔مسلم لیگ ن کے نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ ماڈل ٹاؤن
مزید پڑھیے


باوضو کام کرنے سے ایمانداری آجاتی : نعمان اعجاز

هفته 26 مارچ 2022ء
کراچی ( نیٹ نیوز) پاکستانی ٹی وی کے مقبول اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میں باوضو ہو کر کام کرتا ہوں تو ایمانداری خود بخود آ جاتی ہے ۔ میں کیمرے کے سامنے جو وقت گزارتا ہوں وہ میری یاداشت کی ٹیپ میں نہیں ہوتا۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ میں نہیں بلکہ وہ میرا کردار ہوتا ہے ۔ بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ یہ عجیب سی بات ہے لیکن وہ ابھی خود کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نعمان اعجاز نے کہا کسی کردار کے لمحے (مومنٹ) میں
مزید پڑھیے



سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ، ڈالر مستحکم، سوناسستا

هفته 26 مارچ 2022ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی دیکھی گئی ۔ جمعہ کو ابتدائی سیشن میں تیزی آئی اور انڈیکس 43686.35پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 43378پوائنٹس پرچلی گئی ۔کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 28.60 پوائنٹس اضافے سے 43551.15پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح35.36پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 16657.48پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس29859.99پوائنٹس پر بند ہوا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کامجموعی سرمایہ11ارب42کروڑ61لاکھ25ہزار917روپے اضافے سے 73کھرب58ارب5کروڑ92لاکھ11ہزار143روپے ہو گیا۔اس دوران
مزید پڑھیے


مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر88 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کوسول اعزازات عطا

جمعرات 24 مارچ 2022ء
اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ(سپیشل رپورٹر،وقائع نگار،سٹاف رپورٹر،92 نیوز، صباح نیوز،آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیرملکی شخصیات کو یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات سے نوازا۔ بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ایک خصوصی پر وقار تقریب میں 9 کیٹیگریز میں 45 افراد کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائداعظم، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد نعیم، نذر محمد راشد(ن م راشد مرحوم) اور مجید امجد (عبدالمجید مرحوم)
مزید پڑھیے


صدرنے کہا تو گورنرراج لگاؤں گا: عمران اسماعیل، حکومت عدم اعتماد سے بھاگ رہی:مراد شاہ

جمعرات 24 مارچ 2022ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ صدرنے کہا تو گورنرراج لگاؤں گا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت عدم اعتماد سے بھاگ رہی ہے ۔ کراچی میں مزارقائد پرحاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگومیں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صدرکہیں گے توگورنرراج لگایا جائیگا لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہورہا۔ گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ،ق لیگ اوربلوچستان عوامی پارٹی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں،منحرف اراکین نے جو کیا میرے نزدیک وہ غداری ہے ایسی قانون سازی ہونی چاہیئے کہ وہ ایسی جرات نہ کریں ۔مزارقائد پرحاضری کے
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کی لاہور ، کراچی میں ریلیاں،عمران کے حق میں نعرے

جمعرات 24 مارچ 2022ء
لاہور،کراچی ( وقائع نگار،جنرل رپورٹر، سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے زیر اہتمام لاہور اور کراچی میں ریلیاں نکالی گئیں۔تحریک انصاف لاہور نے جیل روڈ سے داتا دربار تک ریلی نکالی، کارکنان نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔یوم پاکستان کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے تحت کراچی میں انصاف ہاؤس سے تین تلوار کلفٹن تک ریلی نکالی گئی۔ریلی سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کاکاروان سندھ 25 تاریخ کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا، 27 مارچ کو تاریخی جلسہ ہوگا۔ لاہور میں ریلی میں صوبائی وزیر
مزید پڑھیے


باراتیوں کے تشدد سے پاپڑ فروش کی ہلاکت پر فنکار برہم

جمعرات 24 مارچ 2022ء
کراچی( نیٹ نیوز) پتوکی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کے جاں بحق ہونے پر فنکاروں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ واقعے کا سب سے افسوناک پہلو یہ بھی تھا کہ شادی ہال میں غریب پاپڑ فروش کی لاش پڑی رہی اور مہمان بے حسی سے کھانا کھاتے رہے ۔اداکار بلال قریشی و دیگر فنکاروں نے بے حسی کے اس مظاہرے پر قوم سے سوال پوچھا ہے کہ کیا ہم زندہ قوم ہیں؟۔اداکار بلال قریشی نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا معذرت کے ساتھ یہ دیکھنے کے بعد مجھ
مزید پڑھیے








اہم خبریں