Common frontend top

کراچی


مہنگائی کے خلاف کراچی میں مارچ، نواز، زرداری چور ، عمران خان کو اب جانا ہوگا:سعد رضوی

جمعرات 24 مارچ 2022ء

کراچی(سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کراچی کے مہنگائی مخالف مارچ میں عوامی سمندر آمڈ آیا، سٹارگیٹ سے سربراہ علامہ سعد رضوی کی قیادت میں مہنگائی مارچ شاہراہ فیصل نرسری سے ہوتا ہوا شاہراہ قائدین پر اختتام پذیر ہوا، مارچ کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قائدین کے ٹرک پر رکن شوریٰ علامہ قاضی محمود اعوان، علامہ غلام غوث بغدادی، امیر کے پی شفیق خان، امیر بلوچستان مفتی وزیر رضوی، امیر جنوبی پنجاب سرور سیفی، امیر کشمیر علامہ عبدالغفور تابانی، زونل امیر جنوبی سندھ پیر عمر جان سرہندی، سرپرست اعلیٰ کراچی علامہ مفتی اعجاز رضا رضوی، امیر کراچی ایم پی اے
مزید پڑھیے


انٹربینک میں ڈالربلند ترین سطح 181.90روپے تک جا پہنچا،سونا بھی مہنگا( سٹاک مارکیٹ میں مندی

بدھ 23 مارچ 2022ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح 181.90روپے تک جا پہنچا،سونا بھی300روپے مہنگا جبکہ سٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی،کے ایس ای 100 انڈیکس 26 پوائنٹس گھٹ گیا تاہم مجموعی انڈیکس 43200 پوائنٹس کی سطح پربرقرار رہا ،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 9ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73 کھرب 1 ارب 14 کروڑ 73 لاکھ 76 ہزار 195 روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو5ارب روپے مالیت کے 13 کروڑ 82 لاکھ 81 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر 320
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،مزید777پوائنٹس کمی،ڈالر181کی بلندترین سطح پر

هفته 19 مارچ 2022ء
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج کاروباری ہفتے کے آخری روزبھی شدید مندی سے دوچار رہی۔ جمعہ کو سٹاک مارکیٹ ابتداسے اختتام تک خسارے کاشکاررہی۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی نے ملکی شیئرز مارکیٹ کو شدید ترین نقصان سے دوچاررکرکھا ہے ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 777.26پوائنٹس کمی سے 43029.97پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای30انڈیکس 391.41پوائنٹس کمی سے 16434.06پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 451.85پوائنٹس کمی سے 29478.40پوائنٹس پرآگیا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک کھرب30ارب72کروڑ35لاکھ41ہزار778روپے کمی سی72کھرب74ارب26کروڑ 61لاکھ75ہزار280 روپے رہ گیا۔اس دوران 18کروڑ4لاکھ38ہزار13 حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر335کمپنیوں
مزید پڑھیے


کل جوبات نہیں کرتے تھے آج مطالبات مان رہے :خالد مقبول

هفته 19 مارچ 2022ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج ہم اپنی جدوجہد کے نئے موڑ پر آگئے ہیں۔ ایسی فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہونے والا ہے جس کے ہم سب برسوں سے منتظر ہیں۔ آپ لوگوں کو متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ایم کیو ایم کے 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پرمرکزی دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرخالد مقبول نے کہا کہ ہم نے پر
مزید پڑھیے


ملک بھر میں آج شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور،کراچی(سٹاف رپورٹر )ملک بھر میں شب برات آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی ،وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں ،شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ اللہ تعا لی کے حضور گنا ہوں سے تو بہ، بخشش و مغفر ت،ایما ن و سلامتی،رزق کی کشادگی، آفات و بلیات،مصیبت،محتا جی،تنگ دستی، طبی وبا سے صحت و عافیت،عالم اسلام، مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں جا ئیں گی،شہر بھر کی مساجد میں بعد نماز مغرب 6 خصوصی نوافل اداکئے جائیں گے ۔بعد
مزید پڑھیے



پی پی کور کمیٹی کااجلاس ، گورنر راج بیان پرتبادلہ خیال

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد،کراچی (خبر نگار خصوصی ،این این آئی،92 نیوزرپورٹ )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانے سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر مشاورت کی گئی اور عدم اعتماد ،لانگ مارچ اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، پرویز اشرف، شیری رحمان، نیر بخاری، فرحت اﷲ بابر، رضا ربانی، نوید قمر ، مراد علی شاہ،
مزید پڑھیے


میثاق کراچی کا مسودہ تیار، 5 بڑی پارلیمانی جماعتوں میں معاہدے کا امکان

جمعه 18 مارچ 2022ء
کراچی(92نیوزرپورٹ) کراچی کیلئے پانچ بڑی پارلیمانی جماعتوں میں معاہدہ ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔میثاق جمہوریت کی طرز پر میثاق کراچی کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے تحریک انصاف کو اپنے اہم پیغام میں کہاکہ تحریک انصاف کی صفوں میں انتشار ہے تو ہم کیسے پی ٹی آئی کا ساتھ دے دیں، اگر تحریک انصاف محفوظ ہے تو ہم بھی ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں طے شدہ نکات پر ترمیمی قانون پیش کیاجائے گا۔ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی قیادت میں ہونے والی ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا
مزید پڑھیے


لاہور ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرینگے :بابراعظم

جمعرات 17 مارچ 2022ء
کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ امید تھی کہ کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچنے میں کامیاب ہوجائیں گے ، ٹیم ورک کی بدولت میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہے ۔ لاہور ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ٹیسٹ کے بعد آن لائن پریس کانفرنس میں کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ میچ کا ڈرا ہوجانا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، موقع کی نزاکت کے مطابق وکٹ پر زیادہ سے زیادہ روکنے کی کوشش کی ،عبداللہ شفیق
مزید پڑھیے


پہلا ہدف ڈاکو زرداری، شوباز،فضلو ڈیزل بھی تیار رہیں: وزیراعظم

جمعرات 10 مارچ 2022ء

کراچی( سٹاف رپورٹر، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے اپوزیشن جال میں پھنس گئی،تحریک عدم اعتماد جمع کراکر وہ کام کیا جس کی میں دعائیں مانگتا تھا، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن والوں کی سیاسی موت ہے ، میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا، شوباز اور مسٹر ڈیزل تم بھی تیار رہو۔گورنر ہائوس کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا میں دعا کرتا تھا کسی طرح ان کی گردن میرے ہاتھ میں آ جائے ،اﷲ نے میری سن لی، اپوزیشن جال میں پھنس گئی،مشہور کہاوت ہے گیدڑ کی جب موت آتی ہے
مزید پڑھیے


سلیکٹڈ پر جمہوری حملہ کر دیا: بلاول، عمران کو جلد باہر نکال دونگا: زرداری؛ لانگ مارچ ڈی چوک پر اختتام پذیر

بدھ 09 مارچ 2022ء
اسلام آباد،کراچی ( خبر نگار خصو صی،مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی لانگ مارچ ڈی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا، ڈی چوک جلسے میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے شرکت کی،جیالوں کی بڑی تعداد شریک تھی، پی پی کی قیادت نے کارکنوں کا کراچی سے اسلام آباد تک سفرکرنے پر شکریہ اداکیا ۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈی چوک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر روکا گیا، اب عوامی طاقت سے نالائق کو ہٹائیں گے ،اب میں عمران خان کو
مزید پڑھیے








اہم خبریں