Common frontend top

نواز شریف


نواز شریف کی طبیعت بدستورتشویشناک، نیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے گریز

اتوار 10 نومبر 2019ء
اسلام آباد،لاہور (نامہ نگار، 92 نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں)سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے اور ان کی بیرون ملک روانگی میں پلیٹ لیٹس کی کمی آڑے آ گئی ہے ، ای سی ایل سے نام نہ نکالے جانے پرنوازشریف کی آج بیرون ملک روانگی ملتوی ہونے کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق اب نواز شریف کی کل یامنگل کوعلاج کیلئے بیرون ملک روانگی کا امکان ہے ۔ ادھرنیب نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غیر مشروط طور پر مثبت جواب دینے سے انکار کردیا اور کہاہے نام نکالنے کیلئے مضبوط شواہد ہونے
مزید پڑھیے


پرندہ پرواز کے لئے تیار:نواز شریف کی اتوارکولندن روانگی کا امکان،حکومت کارکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

هفته 09 نومبر 2019ء
لندن،اسلام آباد،لاہور(غلام حسین اعوان،سپیشل رپورٹر، جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)’’پرندہ ‘‘پرواز کیلئے تیار ہوگیاہے ۔ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے پارٹی قائد نواز شریف کی علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وفاقی وزارت داخلہ کو دیدی ہے جو سفارش کیلئے نیب کو ارسال کردی گئی ہے ۔ جس کے بعدنوازشریف کے اتوار کوبیرون ملک روانگی کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پی آئی اے کے ٹکٹس خرید لئے گئے ہیں،نواز شریف اہلخانہ کے اصرار پر لندن جانے پر راضی ہوئے ۔وفاقی حکومت نے نوازشریف کی بیرون
مزید پڑھیے


نواز شریف سروسز ہسپتال سے ڈسچارج،مریم ضمانت پر رہا،دونوں جاتی عمرہ منتقل

جمعرات 07 نومبر 2019ء
لاہور (جنرل رپورٹر،اپنے نیوز رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر،کرائم رپورٹر،نیوزایجنسیاں)مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو 16روز بعد سروسز ہسپتال لاہور سے ڈسچارج کر کے جاتی عمرہ رائیونڈ منتقل کر دیا گیا،چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد مریم نوازبھی والد کے ہمراہ ہسپتال سے اپنی رہائشگاہ گئیں۔روبکار کی کاپی مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کے ایسوسی ایٹ سلمان سرور نے وصول کی، روبکار احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج امجد نذیر چوہدری نے جاری کی جبکہ لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے عدالت میں کروڑ کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع
مزید پڑھیے


نوازشریف 6ماہ ، مریم نواز کی3 ماہ بعد گھر واپسی

جمعرات 07 نومبر 2019ء
لاہور(این این آئی) سابق وزیر اعظم نوازشریف 6ماہ اور ان کی صاحبزادی مریم نواز3 ماہ بعد اپنے گھر پہنچے ۔العزیز ریفرنس میں قید کاٹنے والے نواز شریف طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی ملنے والی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر 7 مئی کو کوٹ لکھپت جیل واپس گئے تھے اوراب دوبارہ عدالت کی جانب سے بیماری کے باعث انسانی بنیادوں پر انہیں دو ماہ کے لیے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔ مریم نواز بھی تین ماہ بعد اپنے گھر واپس آگئیں،انہیں 8 اگست کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد
مزید پڑھیے


نواز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

جمعرات 07 نومبر 2019ء
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔ 22 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا ہے جس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرنے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں ۔ فیصلے میں سپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو حصہ بناکر کہا گیا آئینی ذمہ داری پوری کرنا ہر ریاستی ادارے پر لازم ہے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت عدالتی فیصلہ کو آنکھیں کھولنے کے طور پر لے سکتی ہے ، مرکزی اور صوبائی حکومتیں
مزید پڑھیے



شیخوپورہ:نواز شریف کی عدالت پیشی کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کا حکم

جمعرات 07 نومبر 2019ء
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول جج نازیہ علی نے بھکھی کے رہائشی محمد اشرف ملک کی طرف سے دائر دعویٰ تکمیل معاہدہ مختص بیعہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے انکو 12 نومبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل فاضل جج کے حکم پر عدالتی عملہ نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کر کے عدالتی نوٹس پر حاضری کے لئے پابند کیا تھاجس پر جواب دینے کے لئے نواز شریف نے دعویٰ تکمیل کی کاپی فراہم کرنے کی
مزید پڑھیے


نواز شریف کے پلیٹ لیٹس40ہزار ، کلاٹس ختم کرنیوالی ادویات بند

منگل 05 نومبر 2019ء
لاہور (جنرل رپورٹر،خبر نگار خصوصی،نیوز ایجنسیاں ) سروسز ہسپتال لاہور میں گذشتہ 14 روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 40ہزار پر برقرار ہیں جبکہ میڈیکل بورڈ نے خون میں کلاٹس ختم کرنے والی دواؤں کا استعمال روک دیا ہے ۔سٹیرائیڈز کے باعث نواز شریف کا شوگر لیول بڑھا ہوا ہے جو نہار منہ 150جبکہ انکا بلڈ پریشر 130/80 پر قائم ہے ۔ بورڈ نے ان کے خون کے نمونے لئے تاکہ پلیٹ لیٹس کی تازہ تعدادمعلوم کی جاسکے ۔شریف فیملی کی جانب سے میڈیکل بورڈ کو نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے منتقل کرنے کی
مزید پڑھیے


کیپٹن صفدر ضمانت پر رہا، نواز شریف کی عیادت

جمعرات 31 اکتوبر 2019ء
لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ،نمائندہ خصوصی سے ، مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا کردیا گیا۔ سیشن کورٹ نے لیگی رہنما کیپٹن(ر) صفدر کی ضمانت منظورکرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ کیپٹن(ر) صفدر کو حکومت کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں تھانہ اسلام پورہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کیپٹن(ر) صفدر جیل سے رہائی کے بعد سروسز ہسپتال میں
مزید پڑھیے


ڈاکٹرزکی اجازت نہ ملنے پر نواز شریف، فضل الرحمن کی ملاقات نہ ہوسکی

جمعرات 31 اکتوبر 2019ء
لاہور( این این آئی )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نواز شریف کے درمیان ملاقات نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمٰن لاہور میں موجودگی کے دوران سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف سے ملاقات کا ارادہ رکھتے تھے اور اس حوالے سے ن لیگ کی قیادت کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ تاہم نواز شریف کی صحت کے پیش نظر ڈاکٹرز کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔دریں اثنا فضل الرحمٰن نے صدرن لیگ شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انکے بڑے بھائی اور پارٹی قائد
مزید پڑھیے


نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 35ہزار ،دانتوں کی فلنگ، شوگر بڑھ گئی

جمعرات 31 اکتوبر 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کی تعداد برقرار رکھنے کیلئے سٹیرائیڈز دینے سے انکی شوگر بڑھ گئی،دانتوں کی فلنگ بھی کی گئی۔میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز بھی میاں نوازشریف کا چیک اپ کیا ۔ان کے پلیٹ لٹس کی تعداد28ہزار سے بڑھ کر 35ہزار ہو گئی ، سٹیرائیڈزدینے سے شوگر بڑھی ہے ، نہارمنہ بلڈ شوگر لیول 200 کے قریب پہنچ چکا ہے ، شوگر کو نارمل رکھنے کیلئے ادویات میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ نوازشریف کا بلڈ پریشر نارمل ہے ۔ شوگر نارمل ہونے کے بعد پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص کیلئے
مزید پڑھیے








اہم خبریں