Common frontend top

نواز شریف


نواز شریف اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز پر رضامند،لیگی اراکین منکر

هفته 12 اکتوبر 2019ء
لاہور (رانا محمد عظیم )مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے نئی حکمت عملی پر بھی کام شروع کر دیا۔ مولانا کا نوازشریف کو پیغام کہ اسلام آ باد دھرنا شروع ہونے پر اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تو اسمبلیوں سے استعفے دینے کا آ پشن بھی رکھا جائے ، با وثوق ذرائع کے مطابق نواز شریف، مولانا کے اس آ پشن کیلئے تیا ر ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے چند قریبی ساتھیوں کو ٹاسک بھی دیا تھا کہ وہ لیگی اراکین اسمبلی سے ان کی رائے پوچھیں۔نوے فیصد اراکین
مزید پڑھیے


جج ویڈیوکیس انسداددہشتگردی عدالت منتقل،نوازشریف نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

منگل 08 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس کو انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کر دیا ہے ۔عدالت نے سماعت کے دوران ملزموں کی فائل منگائیں اور حکم دیا کہ مقدمے کو انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کر دیا جائے ۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق اس مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ لگ سکتی نہ یہ کیس دہشتگردی کی تعریف پر پورا اترتا ہے ۔عدالت نے کہا کہ کیس انسداد دہشتگردی عدالت کے دائرے میں نہیں آیا تو وہ واپس بھیج دے گی ۔وکیل صفائی نے کہا کہ میاں طارق
مزید پڑھیے


نوازشریف کے اردگرد تین، چار بندے نہ ہوتے تو وہ چوتھی بار وزیراعظم بن جاتے:وزیر داخلہ

جمعرات 03 اکتوبر 2019ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں تسلی ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں، نیب میں قیدسیای رہنما پیسے دے کر جاسکتے ہیں،نوازشریف کو ان کے اردگرد بیٹھے د وچار لوگوں نے پھنسایا، اگر ایسا نہ ہوتا تو نوازشریف چوتھی باربھی وزیراعظم بن جاتے ۔پروگرام ’’ہوکیا رہا ہے ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر داخلہ کا کام بہت مشکل ہے ، میں 18ویں ترمیم کے خلاف نہیں لیکن یہ اتنی جلدی ہوئی کہ کافی ساری چیزوں کو صوبوں کو دے دیا گیا جن کا بوجھ صوبے نہیں اٹھا
مزید پڑھیے


العزیزیہ ریفرنس:نواز شریف کے وکلا کو جج کی پریس ریلیز و بیان حلفی کی نقول فراہم کرنیکاحکم

جمعرات 19  ستمبر 2019ء
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل اور نیب کی طرف سے نوازشریف کی سزا میں اضافے کی درخواست پر قائد ن لیگ کے وکلاکو جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت7 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ نواز شریف اور نیب کی اپیلوں پر سماعت کے دوران نیب ٹیم کے علاوہ خواجہ حارث اور دیگر وکلائعدالت میں
مزید پڑھیے


نواز شریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کی اطلاعات غلط ہیں سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل

جمعرات 29  اگست 2019ء
لاہور(سپیشل رپورٹر) سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل چودھری اعجاز اصغرنے کہا ہے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پی آئی سی ہسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات غلط ہیں۔92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا قائد ن لیگ کو جیل میں قانون کے مطابق تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، میاں نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک اور وہ معمول کے مطابق کھانا کھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیے



اسلام آباد ہائیکورٹ کو نواز شریف کی سزا ختم کرنیکااختیار ہے :سپریم کورٹ ویڈیوسکینڈل پرتمام درخواستیں نمٹادیں

هفته 24  اگست 2019ء
اسلام آباد،لاہور (خبر نگار،نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشدملک سے متعلق ویڈیوسکینڈل کیس نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اس مرحلے پر معاملے میں مداخلت سپریم کورٹ کیلئے مناسب نہیں ۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ صادر کرتے ہوئے قرار دیا کہ معاملہ اپیل کی صورت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرالتوا ہے ،ہائی کورٹ از خود یادرخواست کے ذریعے معاملے کا جائزہ لے سکتی ہے ۔چیف جسٹس نے جمعہ کو ایک اور بنچ
مزید پڑھیے


شہباز شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ،3ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

جمعه 09  اگست 2019ء
اسلام آباد،لاہور(نامہ نگار،اپنے نیوز رپورٹر سے ،نیوز ایجنسیاں)احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث تین ملزمان قاسم قیوم،فضل داد اور آفتاب محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید12 روز توسیع کر دی۔احتساب عدالت نے شریف خاندان کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے دو ملزمان شاہد رفیق اور آفتاب محمود کا ایک روز ہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج طاہر محمود نے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کو11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر
مزید پڑھیے


اینٹی کرپشن کی ٹیم آج جیل میں نواز شریف کا بیان قلمبند کریگی

منگل 30 جولائی 2019ء
لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم آج کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا بیان قلمبند کریگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اینٹی کرپشن کی تین رکنی ٹیم صبح 10بجے کوٹ لکھپت جیل پہنچے گی جس میں اے ڈی غضنفر طفیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل راشد مقبول اور انسپکٹر زاہد علی شامل ہیں۔ اینٹی کرپشن ٹیم سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر کے کمرے میں نواز شریف کا بیان قلمبند کریگی، اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے


مشکل وقت میں حوصلے بلند ،حالات کامقابلہ کرکے سر خرو ہونگے :نواز شریف، اہلخانہ کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے مشکل وقت میں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ،حالات کامقابلہ کریں اور سر خرو ہوں گے ۔نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ نے ملاقات کی ۔ محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق نواز شریف سے خاندان کے پانچ افراد بھائی شہباز شریف ، صاحبزادی مریم نواز ، داماد کیپٹن (ر) صفدراور دیگر نے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی ۔اس موقع پرمریم نواز کی آج عدالت پیشی،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،کیسز اور ڈیلی میل کی خبر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مزید پڑھیے


نواز شریف کو زبردستی سزا دلوانے والوں کو بھی پکڑا جائیگا؟مریم نواز

جمعرات 18 جولائی 2019ء
اسلام آباد،لاہور (این این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کی گرفتاری پر کہا ہے کہ اچھا ہوا ،مگر کیا اس ویڈیو کو جج کو دکھا کر بلیک میل کرنے اور نواز شریف کو بیگناہ ہوتے ہوئے بھی زبردستی سزا دلوانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا؟گزشتہ روز ملزم میاں طارق کی گرفتاری پر رد عمل میں مریم نواز نے سماجی رابطے پر ٹویٹ میں مزید کہا کہ کیا حسین نواز کی تصویر لیک کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی؟۔ذرائع کے مطابق مریم نواز
مزید پڑھیے








اہم خبریں