Common frontend top

نواز شریف


جج کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود نواز شریف غیر قانونی حراست میں ہیں:ن لیگ

جمعرات 11 جولائی 2019ء
حافظ آباد،خانقاہ ڈوگراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگا ر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جج کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود نواز شریف 5روز سے غیر قانونی حراست میں ہیں۔گزشتہ روز حافظ آباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے دس ماہ میں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، ملک میں انصاف کا نظام ختم ہوچکا ،میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا ، ہمت ہے تو مجھے بھی گرفتار کرو۔ پی ٹی آئی حکومت میں مخالفین کیخلاف جھوٹے
مزید پڑھیے


نوازشریف زیادہ عرصہ جیل میں نہیں رہینگے ،سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کے حالات ٹھیک نہیں کرسکتا:ن لیگ

منگل 09 جولائی 2019ء
اٹک،چکوال،حضرو(نمائندگان92 نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کرنا ہے تو آغاز مجھ سے کرو، میں وزیراعظم تھا اور46 وزرا تھے ، سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کے حالات ٹھیک نہیں کرسکتا۔گزشتہ روز اٹک میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ہم آمروں کی دھمکیوں اور جیلوں سے نہیں گھبرائے تو سلیکٹڈ سے کیا ڈریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم وہی کچھ دے سکتا ہے جو عمران خان نے ملک کو دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہاں تو ہر چیز میں سوموٹو ہوتا تھا، تو
مزید پڑھیے


نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرنیکا تفصیلی فیصلہ جاری

هفته 29 جون 2019ء
اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد وں پر دائر درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، 7صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریر کیا جس میں قرار دیاگیا کہ پرائیویٹ ڈاکٹرز کی رائے حتمی نہیں تسلیم کی جاسکتی، سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں،نوازشریف نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی کوئی درخواست دائر نہیں کی، کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جیل میں مناسب طبی سہولیات ملنے پر
مزید پڑھیے


70فیصد کے قریب ڈیل ہوچکی،نوازشریف، مریم کو لندن جانے دیا جائیگا عارف نظامی

منگل 25 جون 2019ء
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ امیر قطر نے دورہ پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا،شیخ تمیم بن حماد الثانی پاکستان کے پرانے دوست ہیں،جب پاکستان میں ڈیل یا ڈھیل کی بات ہوتی ہے تو اس میں قطر کا ایک کلیدی رول تھا،جب نوازشریف پرویز مشرف کی قید میں تھے اور ان پر ہیلی کاپٹر ، بدعنوانی اور دیگر کیسز تھے تو اس وقت سارا پراسس جو ڈیل کا ہوا، وہ امیر قطر کی طرف سے ہوا، پھر بعض ذرائع بتا رہے ہیں کہ اب پھر ڈیل ہورہی
مزید پڑھیے


نوازشریف سے آج جیل میں صرف فیملی ملے گی، دیگرکی ملاقاتیں منسوخ

جمعرات 20 جون 2019ء
لا ہو ر ( کر ائم ر پو ر ٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں صرف انکی فیملی کے ارکان ملاقات کرینگے جبکہ انکی ن لیگ کے رہنما ئوں اور کارکنوں کیساتھ ملاقاتیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ذرا ئع کے مطا بق نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے باعث جیل کے ڈاکٹروں نے ان کو کم گفتگو کا مشورہ دیا ہے ۔ نواز شریف کی طبیعت خرابی پر ہی جیل حکام نے لیگیوں کی اپنے قائد سے ملاقاتیں منسوخ کی ہیں۔ گزشتہ روز ملاقاتوں کی بھجوائی جانیوالی فہرست جیل حکام
مزید پڑھیے



مریم نوازبیمار کمسن لیگی کارکن کے گھر گئیں نواز شریف کی جانب سے گلدستہ،5لاکھ نقد پیش کئے ،ذکی کا سونے کی انگوٹھی کا تحفہ

جمعرات 13 جون 2019ء
ظفروال(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نواز 3 بجے حلقہ این اے 77 کے قصبہ ٹپیالہ پہنچیں تو ہزاروں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل سینکڑوں افراد کے ساتھ د ہمتھل پہنچی۔مریم نواز مسلم لیگ کے سر گرم کارکن اور تھیلیسیمیا کے مریض ذکی الرحمان کے گھر بھی گئیں اور اسے نواز شریف کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ اور 5 لاکھ نقد تحفہ پیش کیا۔بیمار کمسن لیگی کارکن نے مریم نواز کو سونے کی انگوٹھی جبکہ ایم این اے مہناز اکبر اور دانیال عزیز کوچاندی کی انگوٹھیاں پہنائی
مزید پڑھیے


نوازشریف پہلی مرتبہ جیل میں عید گزاریں گے

بدھ 05 جون 2019ء
لاہور(سید مجاہد شاہ) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی زندگی کی پہلی عید کوٹ لکھپت جیل میں گزاریں گے ۔جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نماز عید کی ادائیگی کے لئے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ کوٹ لکھپت جیل کے اندر اور قرب وجوار میں پولیس ، ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے جوعید کے تینوں ایام میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز
مزید پڑھیے


نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ ، پارٹی رہنما ملاقات کرینگے

جمعرات 30 مئی 2019ء
لاہور(سپیشل رپورٹر،این این آئی ) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد وسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں انکے اہلخانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے دوران نواز شریف کو یوم تکبیر کے حوالے سے ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کے حوالے سے آگاہ کرینگے ۔پارٹی رہنمامیاں نواز شریف کو عید کی ایڈوانس مبارکباد بھی دینگے ۔ عید الفطر سے قبل یہ میاں نواز شریف سے پارٹی رہنمائوں و خاندان والوں کی آخری ملاقات ہو
مزید پڑھیے


بلٹ پروف گاڑیاں :نیب کی نواز شریف سے اڑھائی گھنٹے تفتیش

منگل 28 مئی 2019ء
لاہور،اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،نامہ نگار، نیوز ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو( نیب )کی تحقیقاتی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے اڑھائی گھنٹے تک بلٹ پروف سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال سے متعلق کیس کے سلسلہ میں تفتیش کی اور گاڑیوں کے ذاتی استعمال سے متعلق جوابات کیلئے سوالنامہ بھی فراہم کر دیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزنیب اسلام آبادکی ٹیم احتساب عدالت سے اجازت ملنے کے بعد سارک کانفرنس کیلئے منگوائی گئی بلٹ پروف سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال کرنے پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے
مزید پڑھیے


نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہم شخصیت کی ملاقات

اتوار 26 مئی 2019ء
لاہور(سپیشل رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملک کی ایک اہم شخصیت نے ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت نے نواز شریف سے سیاسی صورتحال اور مریم نواز کے سیاسی مستقبل پرتبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں جیل حکام نے کچھ نہیں بتایا۔ جیل انتظامیہ نے کہاہم ایسی کسی ملاقات کی تصدیق نہیں کرتے ،انہوں نے سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہا جیل میں کسی نے نوازشریف سے ملاقات نہیں کی۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں