سپریم کورٹ



دہشت گردریاست کا مجرم ، دہشت گردی ناقابل معافی :سپریم کورٹ ،تعریف کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنایا جائیگا

هفته 12 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد (خبرنگار) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردی مقدمے کے فریقین کے درمیان راضی نامہ ہونے کے باوجود دہشت گردی کے مجرم کو بری نہیں کیا جاسکتا۔چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے انسداد ہشت گردی قانون کے تحت دائر مقدمات میں سزا پانے والے مختلف ملزمان کا مخالف فریقین کے ساتھ صلح ہونے پر بریت کیلئے دائر درخواستوں کا محفوظ فیصلہ صادر کرتے ہوئے قرار دیا کہ دہشت گردی ناقابل معافی اور ریاست کیخلاف جرم ہے اور دہشت گرد کسی شخص کا نہیں بلکہ ریاست کا مجرم ہوتا
مزید پڑھیے


سی ای او پی آئی اے مشرف پرویز کاتقرر غیر قانونی قرار

هفته 12 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(خبرنگار،صباح نیوز)سپریم کورٹ نے نواز شریف کے دور میں تعینات ہونیوالے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول کاتقرر غیر قانونی اور غیر شفاف قرار دیدیا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مشرف رسول کی تقرری کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ مشرف رسول سی آن کی بطور سی ای او کی تقرری میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی اور قواعد کو نظر انداز کیا گیا۔ تقرری دوستوں کو نوازنے کی بری مثال ہے ۔ تقرر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کام ربڑ سٹیمپ
مزید پڑھیے


ریفرنس کیس:جسٹس فائز عیسیٰ نے اضافی دستاویزات جمع کرادیں

هفته 12 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد (خبر نگار ) ریفرنس کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہیں۔ سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے بیانات اور سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث پر مشتمل اضافی دستاویزات شامل ہیں۔جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا صدر مملکت کو لکھا گیا خط اور وزارت قانون و جوائنٹ ایسو سی ایٹس یونٹ کی پریس ریلیز کو بھی اضافی دستاویزات کا حصہ بنایا گیا ہے ۔اضافی دستاویزات سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ابراہیم کے استعفے کی وجوہات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیے


جج ویڈیوکیس انسداددہشتگردی عدالت منتقل،نوازشریف نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

منگل 08 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس کو انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کر دیا ہے ۔عدالت نے سماعت کے دوران ملزموں کی فائل منگائیں اور حکم دیا کہ مقدمے کو انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کر دیا جائے ۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق اس مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ لگ سکتی نہ یہ کیس دہشتگردی کی تعریف پر پورا اترتا ہے ۔عدالت نے کہا کہ کیس انسداد دہشتگردی عدالت کے دائرے میں نہیں آیا تو وہ واپس بھیج دے گی ۔وکیل صفائی نے کہا کہ میاں طارق
مزید پڑھیے


قاسم سوری کی رکنیت منسوخی کیخلاف درخواست پر آج سماعت

پیر 07 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹریبونل نے شواہد کا جائزہ نہیں لیا۔انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں ان سے منسوب نہیں ہوسکتیں۔درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔ یاد رہے الیکشن ٹربیونل نے لشکری رئیسانی
مزید پڑھیے




تجارتی حجم کم ہونا معیشت کیلئے نقصان دہ،حکومت کاروباری طبقہ کو سہولتیں دے :سپریم کورٹ

هفته 05 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے کاروباری طبقے کوسہولیات فراہم کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ تجارتی حجم کم ہونا ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ،حکومت کاروباری طبقہ کو سہولتیں دے ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فلورملز کو بینک گارنٹی واپس کرنے کے حکم کیخلاف پنجاب حکومت اپیل خارج کردی۔عدالت نے پنجاب حکومت کوآٹابرآمد کرنے والی فلورملزکی بینک گارنٹی واپس کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ایکسپورٹرزکے کام میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کاروباری طبقے کو سہولیات دی جائیں نا کہ مشکلات پیدا
مزید پڑھیے


پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا باقاعدہ ڈیزائن نہیں بنا: سپریم کورٹ میں انکشاف

منگل 01 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد (خبر نگار) عدالت عظمٰی نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے (بی آر ٹی ) کے سابق چیف ایگزیکٹو الطاف اکبر درانی کی برطرفی کیخلاف اپیل واپس لینے پر خارج کردی ہے جبکہ مقدمے کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ منصوبے کا باقاعدہ ڈیزائن نہیں بنا ۔ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق چیف ایگزیکٹو کو برطرف کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل پر منصوبے میں بے قاعدگیوں کا کوئی الزام نہیں ،الطاف اکبر کو اس لئے نشانہ بنایا گیا
مزید پڑھیے


عمرقید تاحیات ہے یا25سال تشریح کیلئے سپریم کورٹ کا7رکنی خصوصی بنچ تشکیل، سماعت2اکتوبرکوہوگی

اتوار 29  ستمبر 2019ء
اسلام آباد(غلام نبی یوسف زئی)عمر قید کی سزا تاحیات ہے یا پچیس سال ،معاملے پر سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجربنچ بدھ کو سماعت کرے گا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے عمر قید کی سزا کا دورانیہ ا ور اس ضمن میں موجود قانونی بحث کو طے کرنے کیلئے 7 رکنی سپیشل لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے جو دو اکتوبر کو معاملے کا جائزہ لے گا۔لارجر بنچ کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں گے جبکہ باقی ارکان میں جسٹس منظور احمد ملک،جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس فیصل عرب،جسٹس مظہر عالم ،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں۔اس
مزید پڑھیے


عدم شواہدپرتوہین رسالت کا ملزم بری: شولڈر پروموشن غیر قانونی ،ملکی نظام ایڈہاک ازم پر چل رہا:سپریم کورٹ

جمعرات 26  ستمبر 2019ء
اسلام آباد (خبرنگار)شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال کوئٹہ کے عملے کو مستقل کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے ریما رکس دیئے ہیں کہ تمام ادارے خراب ہو چکے ہیں،ملک کا پوار نظام ایڈہاک ازم پر چل رہا ہے ۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے ہسپتال کے صفائی عملہ ملازمین کی مستقلی کا حکم کالعدم قرار دے کر معاملہ واپس بھیجااور ہدایت کی کہ بلوچستان ہائیکورٹ معاملے کااز سر نو جائزہ لے کر فیصلہ کرے ۔دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے سرکاری اداروں میں ملازمین کی
مزید پڑھیے


ججز ریفرنس میں صدر، وزیراعظم کے استثنیٰ کا فیصلہ دوران سماعت ہوگا:سپریم کورٹ[سپریم جوڈیشل کونسل سمیت 13فریقین کو نوٹس

بدھ 25  ستمبر 2019ء
اسلام آباد(خبرنگار) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اوربار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پر وزیراعظم عمران خان ، صدر مملکت، سپریم جوڈیشل کونسل، وفاقی وزیر فروغ نسیم سمیت13فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کا کہناتھا کہ اس مقدمہ کے باعث صرف وکلا نہیں ججز کو بھی بے چینی ہے ،اہم مقدمے میں التوا نہیں دینگے ۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ نے کی۔ سماعت کے آغازپر بینچ کے سربرا ہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا قاضی فائز عیسیٰ کے
مزید پڑھیے