Common frontend top

سپریم کورٹ


الیکشن کمیشن قابل شناخت ووٹ کا مخالف؛ سینٹ انتخابات میں کیا ہوتا سب جانتے ہیں، کرپشن روکنا ہوگی: سپریم کورٹ

بدھ 17 فروری 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے سینٹ انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن کی انتخابی سکیم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شفاف سینٹ انتخابات یقینی بنانے اور قابل شناخت ووٹ کے معاملے پر تجاویز طلب کرلی ہیں عدالت نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں کیا ہوتا سب جانتے ہیں، کرپشن روکنا ہوگی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ دے ۔عدالت نے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی جبکہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو خود پیش ہونے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیے


اوپن بیلٹ ریفرنس:سینٹ انتخابات کیلئے چیف الیکشن کمشنر، ارکان آج طلب؛بتائیں کرپٹ پریکٹس روکنے کیلئے کیا اقدامات کیے ؟ چیف جسٹس

منگل 16 فروری 2021ء

اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سینٹ انتخابات بارے الیکشن اسکیم طلب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کمیشن کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔پیر کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سینٹ انتخابات بارے صدارتی ریفرنس کی سماعت کی ۔دوران سماعت عدالت نے آئین کے آرٹیکل 218ذیلی آرٹیکل 3کی نشاندہی کی اور قرار دیا کہ صاف ،شفاف ،آزادانہ،منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا اور الیکشن میں کرپٹ پریکٹس کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن سینٹ انتخابات کے بارے بظاہر الیکشن کمیشن
مزید پڑھیے


ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا معاملہ: سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل، سماعت آج ؛سٹیل ملز کے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنیکی ہدایت

بدھ 10 فروری 2021ء
اسلام آباد،لاہور (خبر نگار،نامہ نگار خصوصی) عدالت عظمیٰ میں وزیراعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی کو فنڈز جاری کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم ، جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا ۔عدالت عظمیٰ نے احتساب کی نئی عدالتوں کے قیام کے معاملے میں وزارت قانون سے تفصیلی رپورٹ طلب اور وفاقی سیکرٹری قانون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ مبینہ طور
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ متروکہ وقف املاک بورڈ کی نامکمل رپورٹ پر برہم، چیئرمین طلب: کرک میں مندر کی فوری تعمیر کا حکم

منگل 09 فروری 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے اقلیتوں کے عبادت گاہوں کے املاک کے بارے متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے پیش نامکمل رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے اور ملک بھر میں اقلیتوں کے املاک کی نشاندہی کرکے از سر نو رپورٹ مرتب کرنے کا حکم دیا ۔دو رکنی بینچ نے خیبر پختون خواہ کے ضلع کرکے میں مندر جلائے جانے کے واقعے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریما رکس دیئے کہ رپورٹ میں اقلیتوں کی بیشتر املاک کی
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ :وزیراعظم کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس :اوپن بیلٹ مخالفت کا مطلب خریدوفروخت جاری رہے :چیف جسٹس

جمعرات 04 فروری 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیااور ایک اخباری رپورٹ پرمعاملہ بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دیا ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل ،چاروں صوبوں اور وفاقی دارلحکومت کے ایڈوکیٹ جنرلز کو معاملے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ معاملے کی سماعت آئندہ بدھ کو ہوگی ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کیا وزیراعظم کاترقیاتی فنڈز دینا آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے ،اٹارنی جنرل حکومت
مزید پڑھیے



سپریم کورٹ: نیب کو بی آر ٹی تحقیقات سے روکدیا، لاگت اضافے پر رپورٹ طلب: عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے نکالنے کا حکم

بدھ 03 فروری 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے لیکن منصوبے کی لاگت میں اضافے اور غیر معیاری تعمیرات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ تین رکنی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے نیب سے پراجیکٹ کی تحقیقات کے حکم کو روک دیا اور قرار دیا کہ تمام مجاز اتھارٹیز سے منصوبے کی منظوری حاصل کی گئی ہے ۔دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ پشاور بی آر ٹی
مزید پڑھیے


ڈینئل کیس میں ملزمان نہیں حکومت کٹہرے میں ہے :سپریم کورٹ،عمر شیخ رہائی فیصلہ معطل نہیں ہوا تو سنگین نتائج:اٹارنی جنرل

منگل 02 فروری 2021ء

اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے احمد عمر شیخ کی رہائی آج منگل تک روک دی ہے جبکہ سندھ حکومت کو ملزم کو زیر حراست رکھنے کا حکم نامہ جاری کرنے سے بھی روک دیا ہے ۔تین رکنی بینچ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مبینہ ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی کے خلاف حکم امتناعی کیلئے دائر سندھ حکومت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کے فیصلے کو معطل کرنے کی صوبائی حکومت کی استدعا مسترد کردی اور آبزرویشن دی کہ زیر غور مقدمے میں ملزمان نہیں بلکہ حکومت کٹہرے میں کھڑی ہے ۔جسٹس عمر
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: اشتہاری ملزمان گرفتار، دہشتگردی مقدمات چالان بروقت پیش کرنے کا حکم

اتوار 31 جنوری 2021ء
لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں پنجاب کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے حوالے سے انتظامی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں انتظامی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پولیس، پراسیکیوشن سمیت اداروں نے رپورٹس پیش کیں۔ جسٹس منظور احمد ملک نے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ پولیس کو دہشت گردی مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش کے جائیں،اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے ملحوظ خاطر رکھے جائیں تاکہ مقدمات
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: بلدیاتی انتخابات تاخیرکا نوٹس، پنجاب، سندھ، بلوچستان سے شیڈول طلب

جمعه 29 جنوری 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھائے ہیں اور پنجاب، سندھ وبلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول طلب کرلیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں مقدمے کی سماعت کے دوران ملک بھر میں لوکل باڈیز الیکشن میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اٹارنی جنرل ،چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین فوری طور پر وضاحت کیلئے طلب کیا اور آبزرویشن دی کہ وقت پر بلدیاتی الیکشن
مزید پڑھیے


حکومت نے تو اساتذہ کو دیہاڑی دار بنا دیا: سپریم کورٹ : بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینے کا حکم معطل

جمعرات 28 جنوری 2021ء
اسلام آباد،لاہور(خبر نگار،نامہ نگار خصوصی) عدالت عظمیٰ نے وفاقی دارلحکومت کے مستقل کئے گئے ڈیلی ویجز اساتذہ کو بھرتی ہونے کی تاریخ سے پنشن کی ادائیگی کا حکم دیا ہے ۔تین رکنی بینچ نے تمام انیس اپیلیں خارج کرتے ہوئے ڈیلی ویجز دورانیہ کو سروس میں شامل کرنے کا فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ڈیلی ویجز اساتذہ کے ساتھ حکومت کے ناروا رویئے پربرہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ کونسا قانون کسی شخص کو دس سال سے زائد عرصہ کے لیے ڈیلی ویجز ملازم رکھنے کی اجازت دیتا ہے ۔چیف جسٹس
مزید پڑھیے








اہم خبریں