Common frontend top

سپریم کورٹ


عدم اعتماد پرووٹ تو ہرصورت ہوگا، شمار نہ کرنا رکن کی توہین، اصل سوال نااہلی مدت: سپریم کورٹ

جمعه 25 مارچ 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 63اے کی تشریح کے بارے صدارتی ریفرنس اور سپریم کورٹ بار کی آئینی پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ یہ معاملات ریفرنس کی بجائے پارلیمنٹ میں طے ہونے چا ہئیں ،ہم خالی جگہیں پر نہیں کرسکتے ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ 63 اے ابھرتے ہوئے سیاسی سسٹم کا ایک ڈسپلن ہے ، 63 اے کہتا ہے کہ بیشک آپ اپنی جماعت سے ناخوش ہو مگر جماعت کیساتھ کھڑے ہو،سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کے دو پہلو ہے ایک سیاسی اور دوسرا آئینی،سیاسی طور پر پارلیمنٹرین کو دوبارہ پارٹی
مزید پڑھیے


آرٹیکل 63 اے کی تشریح، صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کا لارجربنچ تشکیل، کل سماعت

بدھ 23 مارچ 2022ء
اسلام آباد(خبرنگار) عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی پٹیشن اور صدارتی ریفرنس ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے ۔چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لئے صدارتی ریفرنس پر لارجربنچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ(کل )24 مارچ کو صدارتی ریفرنس کی سماعت کرے گا۔بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہرعالم اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے منحرف اراکین کے معاملے پر آرٹیکل 63 اے کی تشریح
مزید پڑھیے


عدم اعتماد سیاسی معاملہ ،اسمبلی کی جنگ اسمبلی میں لڑیں:سپریم کورٹ

منگل 22 مارچ 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار،نیوز ایجنسیاں)عدالت عظمٰی نے آرٹیکل 63اے سے متعلق صدارتی ریفرنس لارجر بینچ میں سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے عدم اعتماد سیاسی معاملہ ہے ،سیاسی جنگ پارلیمنٹ میں لڑی جائے ۔ سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سیاسی جلسے روکنے کیلئے سپریم کورٹ بارکی درخواست پربھی سماعت کی،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ، سارا قومی اسمبلی کا اندرونی معاملہ ہے لہٰذا بہتر ہوگا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے ، ہم زیادہ گہرائی میں جانا نہیں چاہتے ،عدالت نے دیکھنا ہے کہ کسی ایونٹ کے سبب کوئی ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہ
مزید پڑھیے


ایف بی آر آزاد ادارہ ، اسکا کوئی پرسان حال نہیں: سپریم کورٹ

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ٹیکس سے متعلق دو مختلف اپیلوں کی سماعت کے دوران کیس کی تیاری نہ کرنے اور درست طریقے سے عدالت کی معاونت نہ کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے وکیل کی سرزنش کی ہے ۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریما رکس دیئے کہ ایف بی آر آزاد ادارہ ہے لیکن اسکا کوئی پرسان حال نہیں، وکیل نے مقدمہ نہیں چلانا تو چیئرمین ایف بی آر کو بلا لیتے ہیں۔ایف بی آر کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ قواعد کے مطابق زیر غور مقدمہ تین رکنی
مزید پڑھیے


سندھ حکومت قوانین آرٹیکل 140 اے مطابق تبدیل کرے ، آئین کے تحت ہر صوبہ بلدیاتی حکومتوں کے قیام کا پابند ہے : سپریم کورٹ

اتوار 13 مارچ 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے مقامی حکومتوں کے اختیارات سے متعلق متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم ) کی آئینی پٹیشن کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے ۔عدالت نے سندھ لوکل باڈیز ایکٹ مجریہ 2013کی سیکشن 74اور75(1)کو کالعدم کرتے ہوئے مذکورہ سیکشنز کو آئین کے کے آرٹیکل 9,14,25اور140اے متصادم قرار دیدیا ہے ۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل نے رواں سال 15فروری کو کیس کا مختصر فیصلہ صادر کیا تھا جبکہ 58 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ گزشتہ روز جاری کیا گیا جو سابق چیف جسٹس نے
مزید پڑھیے



فاٹاانضمام ترمیم کیخلاف درخواستوں پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ؛ دیکھنا ہے پارلیمنٹ کا اختیار لامحدود ہے یا نہیں: سپریم کورٹ

جمعرات 10 مارچ 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے وفاق کے زیر انتظام سابق قبائلی علاقوں (فاٹا) کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے متعلق پچیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں لارجر بینچ کے روبرو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آبزرویشن دی کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین میں ترمیم کا پارلیمنٹ کا اختیار لا محدود ہے ۔عدالت نے تحریری آرڈر میں قرار دیا کہ درخواست گزاروں کی جانب سے آئین میں درج وفاقی اکائیوں کی حیثیت تبدیل کرنے کے معاملے پر سوال اٹھایا اورموقف اپنایا گیا کہ وفاق کے
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: ای و بی آئی سے متنازعہ جائیدادوں پر تحریری تجاویز طلب، معاونین خصوصی تعیناتی کیخلاف نظرثانی کیس خارج

جمعرات 03 مارچ 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کر تے ہوئے ای او بی آئی سے متنازعہ جائیدادوں کے بارے میں تحریری تجاویز طلب کر لی ہیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہدایت کی کہ ای او بی آئی دو ہفتے میں بتائے کہ جائیدادوں کو رکھنا ہے یا واپس کرنا ہے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت چار ہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ ای او بی آئی کی تجاویز پر
مزید پڑھیے


آرٹیکل 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کو بھول جائیں:چیف جسٹس، شاہ محمد کی نااہلی کیلئے درخواست واپس لینے پر خارج

هفته 26 فروری 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار، مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے رکن اسمبلی شاہ محمد کی نااہلی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔چیف جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزشتہ اسمبلی کی مدت کیلئے تھی جو اب ختم ہوچکی ہے ۔وکیل درخواست گزارمرتضیٰ کامران نے کہاپی ٹی آئی ایم پی اے شاہ محمد نے اثاثے چھپائے ، عدالت 62 ون ایف کے تحت شاہ محمد کو نااہل قرار دے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کو بھول جائیں۔آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق چاہتے ہیں تو مجاز عدالت سے رجوع کریں،سیاسی
مزید پڑھیے


شاہ زیب قتل کیس: تشویش یہ ہے 7اے ٹی اے معاملہ کا دوبارہ جائزہ کیسے لے سکتے ؟ سپریم کورٹ

جمعرات 24 فروری 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار،92 نیوزرپورٹ) عدالت عظمیٰ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت وقت کے کمی کے باعث اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے ۔ دوران سماعت عدالت نے سوال اٹھایا کہ ملزم کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے ) کے تحت مقدمہ چلنے کے بعد یہ عدالت 7اے ٹی اے کے معاملے کا دوبارہ جائزہ کیسے لے سکتی ہے ؟۔ ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ان کے موکل کے خلاف
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ کے انتظامی وعدالتی امور سے متعلق کمیٹیاں تشکیل: فہرست ویب سائٹ پر جاری

اتوار 20 فروری 2022ء
اسلام آباد (خبرنگار )چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے انتظامی و عدالتی امور سے متعلق کمیٹیوں کی تنظیم نو کر دی ہے ۔چیف جسٹس کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ان چیمبر اپیل سے متعلق کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان خود کریں گے ۔ درخواستوں اور اپیلوں کی واپسی سے متعلق امور جسٹس سجاد علی شاہ نمٹائیں گے ۔درخواستوں اور اپیلوں میں ترمیم سے متعلق امور جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی ذمہ داری ہوگی ۔سپریم کورٹ کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں