Common frontend top

سپریم کورٹ


میڈیکل کالجزمیں داخلہ کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لازمی قرار؛کیا ریاست اتنی کمزور، دبئی سمگل بچیوں کو نہیں لاسکتی:سپریم کورٹ

جمعه 03 دسمبر 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا ہے ۔سپریم کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف دائر اپیلوں کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس بارے میں لاہو رہائیکورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھا ہے ۔عدالت نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فراراختیار نہیں کر سکتا۔ پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے ۔ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضہ ہے ، باقی
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کا طریقہ کار چیلنج،سنیارٹی نظرانداز کرنا عدلیہ کیلئے نقصان دہ:سندھ ہائیکورٹ بار

اتوار 28 نومبر 2021ء

کراچی(سٹاف رپورٹر؍ نیٹ نیوز)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کا طریقہ کار چیلنج کردیا۔سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ۔ درخواست میں سنیارٹی نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ سنیارٹی نظر انداز کرکے جونیئر ججزکی تعیناتی عدلیہ کے لئے نقصان دہ ہے ، سپریم کورٹ میں گزشتہ 7 ججز میں سے 5 جونیئر جج صاحبان کو تعینات کیا گیا، جوڈیشل کمیشن کوہدایت کی جائے کہ تمام متعلقین سے ججز تعیناتی میں
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ خیبرپختونخواحکومت کی زائد المیعاد اپیلوں پر سخت برہم، چیف سیکرٹر ی طلب

جمعرات 18 نومبر 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے سرکاری مقدمات میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے زائد المیعاد اپیلیں دائر کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کے چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا ۔بدھ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سرکاری ملازمین کی سروس اور پنشن سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران زائد المیعاد اپیلیں دائر کرنے کا نوٹس لیا اور وضاحت کیلئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو طلب کرلیا۔عدالت نے قرار دیا کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا خود پیش ہو کر زائد المیعاد اپیلیں دائر کرنے کی وضاحت دیں اور اس
مزید پڑھیے


حکومت نے تعلیم کو صنعت بنادیا، پہلے کالج فیس 8روپے ، اب سکول فیس 30ہزار ہے :سپریم کورٹ

بدھ 10 نومبر 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ادارہ برائے بحالی زلزلہ زدگان (ایرا) کو تمام زیرتعمیر منصوبے اگلے سال جون 2022ء تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے اور پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا کے زلزلہ زدہ علاقوں میں سکولوں کی عدم تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے کے پی کے حکومت سے پیشرفت رپورٹ اور تعمیر شدہ سکولوں میں طلبہ و اساتذہ کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت نے ایک بار پھر ایرا اورصوبائی حکومت کی کارکردگی کے بارے سوالات اٹھائے ۔عدالت نے آبزرویشن دی
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ کا تجوری ہائٹس ایک ماہ میں گرانے ، متاثرین کو رقم واپس کرنے کا حکم

هفته 30 اکتوبر 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر ،صباح نیوز، این این آئی) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ریلوے کی زمین پر تعمیر ہونے والے تجوری ہائٹس کو منہدم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے بلڈنگ گرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت اور متاثرین کو تین ماہ میں رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بنچ نے تجوری ہائٹس سے متعلق سماعت کی۔ تجوری ہائٹس کے بلڈر کے وکیل رضا ربانی عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل نے بتایا کہ بلڈر تجوری ہائٹس کی عمارت گرانے پر رضا مند ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے
مزید پڑھیے



مندر واقعہ کے ملزمان سے 3.30کروڑ وصول کرنے کا حکم؛ لاہوراسلام آبادموٹروے کے سوا تمام ہائی ویز لاوارث :سپریم کورٹ

جمعرات 14 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے کوئٹہ کراچی روڈ کی حالت زار سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیئر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے این ایچ اے سے ملک کی شاہراہوں کے بارے رپورٹ طلب کرلی اور آبزرویشن دی کہ لاہور اسلام آباد موٹروے کے سوا باقی تمام ہائی ویز کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا بتایا جائے کوئٹہ کراچی روڈ پر مسافروں کے تحفظ کے لیے پولیس تعینات کیوں نہیں کی گئی، شاہراہوں کی حالت
مزید پڑھیے


زمین مالکان کی مقدمہ بازی سے ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر میں مشکلات: پنجاب حکومت، رپورٹ سپریم کورٹ جمع

هفته 09 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے ڈڈھوچہ ڈیم سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ تمام فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت حکومت پنجاب نے ڈھڈوچہ ڈیم کے لیے اضافی زمین کی خریداری کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کردی جس میں کہا گیا ہے کہ زمین مالکان کے مقدمہ بازی کے باعث ڈیم کی تعمیر میں مشکلات کا سامنا ہے ۔رپورٹ کے
مزید پڑھیے


ہزارہ کمیونٹی ، جبری گمشدگی ازخود نوٹس کیس؛ پولیس انتظار کرتی کوئی چائے پانی کابندوبست کرے تو کارروائی کریں: چیف جسٹس

جمعه 01 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار) سپریم کورٹ نے ہزارہ کمیونٹی اور جبری گمشدگیوں پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو نادرا ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد ریمارکس دیئے کہ پولیس نے گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی، بازیاب شہری خوف کی وجہ سے اغوا کاروں کے نام نہیں بتا رہے ، شہری کہتے ہیں نام بتا دیئے تو ایک بار زندہ واپس آگئے دوبارہ نہیں آسکیں گے ۔عدالت نے آٹھ سال سے لاپتہ علی رضا کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا اور قرار دیا کہ
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: صدارتی نظام کیلئے آئینی درخواستوں پر کل سماعت، 3رکنی بنچ تشکیل

اتوار 26  ستمبر 2021ء

اسلام آباد(خبر نگار)ملک میں صدارتی نظام نفاذ کیلئے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ملک بھر میں صدارتی نظام کے نفاذسے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا ۔بینچ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے جو 27 ستمبر 2021 ء پیرکو ملک بھر میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر مختلف چار پٹیشنز پر سماعت کرے گا۔درخواستیں احمد رضا قصوری،ڈاکٹر صادق علی،طاہر عزیز خان اور حفیظ الرحمٰن چوہدری
مزید پڑھیے


مضاربہ کیس: اربوں کے فراڈ پر تشویش، آئندہ سماعت پر فیصلہ کرینگے : سپریم کورٹ

هفته 18  ستمبر 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے مضاربہ سکینڈل میں ملوث نجی کمپنی کے مالک ملزم سیف الرحمان کی عبوری ضمانت میں22 ستمبر 2021 ء تک توسیع کر دی ۔جمعہ کو قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پرنیب کی جانب سے ملزم سیف الرحمان کیخلاف رقم وصولی کے شواہد عدالت میں پیش کئے گئے ۔ دوران سماعت ملزمسیف الرحمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کے اکاونٹس منجمد ہو چکے ،نیب اپنی مرضی کا جواب لینا چاہتا ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں