Common frontend top

امتیاز احمد تارڑ


صلہ و ستائش سے بے نیاز باہمت آدمی


محدود وسائل کے باوجود محمد ی آئی ہسپتال جو کام کر رہا ہے، وہ آب زر کے ساتھ لکھنے کے لائق ہے ۔ایک عام آدمی اگر نیت کر لے کہ اس نے کے ٹوکی چوٹی سر کرنی ہے تومشکل نہیں ۔انسان پہاڑوں کو چیر کر نئی دنیا بسا سکتا ہے۔ایسے ہی محمدی آئی ہسپتال کے روحِ رواں محمد شفیق جنجوعہ اور ان کے باہمت بیٹوں نے ایک نئی دنیا تخلیق کر رکھی ہے ۔یہ ہسپتال میرے گھر کے قریب ہے ،جب کبھی ضرورت پڑتی ہے ۔تو برادرِ محترم ندیم احمد کو فون کرتا ہوں اور اسی بہانے ہسپتال کے وزٹ
اتوار 24 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

تعلیم میں ترقی کیسے ممکن؟

اتوار 17 مارچ 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم لازمی ہے۔تعلیم ایک آدمی کو انسان بناتی ہے۔اس کی شخصیت میں نکھار پیدا کرتی ہے۔جاہل سے ممتاز کرتی ہے۔اسی بنا پر دنیا کا کوئی بھی معاشرہ تعلیم سے انکاری نہیں۔بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم سے فاصلے بڑھائے جا رہے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو تعلیمی پسماندگی کی وجوہات میںکرپشن اور بد عنوانی سر فہرست ہے۔زندگی کا مقصد کائنات کا اصل شعور حاصل کر کے بے سہارا انسانوں کی زندگی میں حوصلہ پیدا کرنا اور مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہے۔یہ سب تعلیم کی بدولت ہو سکتا ہے۔جس طرح خالص
مزید پڑھیے


صرف ایک آدمی نے کام کر دکھایا !

اتوار 10 مارچ 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
سید الطائفہ جنید بغدادیؒ نے حسین بن منصور حلّاج سے کہا :ازل سے یہ دنیا ایسی ہے،ابد تک ایسی ہی رہے گی۔ ہم اپنی ہتھیلیوں پر وفائوں کے چراغ،آنکھوں میں آس و امید کے دیئے جلائے بیٹھے ہیں۔ عمر بھر سرابوں کا تعاقب کرنے‘ خوابوں کی جنتیں بسانے والے‘ہم سادہ لوگ ابھی تک ادراک نہیں کرسکے کہ قوموں کو راہ راست پر لانے ،بگڑے کاموں کو سدھارنے کے لیے صرف ایک آدمی کی ضرورت ہوتی ہے۔جی ہاں صرف ایک آدمی۔ جو اپنے حسن و تدبر‘معاملہ فہمی ،حکمت و دانائی‘ ذہنی پختگی‘ حب الوطنی، فرض شناسی اور سخت کوشی کے باعث بھنور
مزید پڑھیے


صدارتی الیکشن میں بڑا اپ سیٹ ہونے کا امکان!

اتوار 03 مارچ 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
سنی اتحاد کونسل کا ایک زبردست چھکا ، وقت کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی جمہوری جماعت بنتی جا رہی ۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل ۔الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔اگر بلوچستان کے ممبران اسمبلی کا ضمیر جاگ اٹھا تو آصف علی زرداری کا ایوان صدر میں بیٹھنے کا خواب چکنا چور ہو سکتا ہے ۔ صدر کے الیکشن کے الیکٹورل کالج کے تحت
مزید پڑھیے


مریم نواز اپنے پیشرو کی ٹیم برقرار رکھیں!

اتوار 25 فروری 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے ۔سوال یہ پید اہوتا ہے کہ کیا یہ حکومت میاں شہباز شریف جیسی کارکردگی دکھا سکے گی ؟ اس سوال کا جواب ابھی تک کسی کے پاس نہیں ۔ماضی میں میاں شہباز شریف اور چوہدری پرویز الٰہی اچھے ایڈمنسٹریٹر ثابت ہو چکے ۔ان دونوں کی کارکردگی کو مورخ اچھے الفاظ میں لکھتا ہے ۔مگرنگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ان دونوں کو مات دے دی ۔ پنجاب حکومت کو وفاق سے سالانہ 1100ارب روپے ملتے ہیں ۔نگران وزیر اعلیٰ نے اس رقم سے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے
مزید پڑھیے



سیاستدان قوم پر رحم کریں !

اتوار 18 فروری 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
ترقی یافتہ دور میں بھی غریب جس طرح زندگیاں بسر کر رہے ہیں، وہ واقعی کربناک ہے۔سوا 7 ارب کی آبادی میں سے تین ارب افراد کسمپرسی کا شکار ہیں۔ ان 3 ارب میں سے ڈیڑھ ارب ایسے ہیں جنہیں بنیادی ضروریات زندگی بھی میسر نہیں اور وہ سطح غربت سے بھی نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ 60 لاکھ سے زائد بچے ہر سال غیر معیاری خوراک اور علاج کی عدم دستیابی کی بدولت زندگی جیسی خوبصورت نعمت سے لطف انداوز ہوئے بغیر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ روزانہ 1500 خواتین مناسب علاج نہ ہونے کے
مزید پڑھیے


نکی جئی ہاں!!

اتوار 11 فروری 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی اور عوامی حلقوں میں شکوک و شبہات کا اظہارروایتی نہیں ،حقیقی ہیں ۔ماضی میں آر ٹی ایس اب ای ایم ایس پر بہت سارے سوالات ۔حقیقت میں یہ سسٹم پر سوالات ہیں ۔جن ہاتھوں میں سسٹم ہے ،وہ محفوظ نہیں ۔الیکشن ہوا ،خوب ہوا،عوام نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا ۔اس میں عقل والوں کے لیے بہت نشانیاں ہیں ۔فاعتبروا یااولی الابصاراے آنکھوں والو!عبرت حاصل کرو۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے : ’’قوم کو انتشار اورپولرائزیشن کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں
مزید پڑھیے


ووٹ کی شرعی حیثیت !

اتوار 04 فروری 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
ہمارے ذہنوں میں جو ووٹ کا تصور بٹھایا گیا ہے ،وہ ووٹ کے ذریعے حصول اقتدار ہے۔ امیدوار عوام کو ایک سیڑھی کے طور پر استعمال کر کے اعلیٰ عہدوں تک پہنچتے ہیں۔ عوام بھی آنکھیں بند کرکے برادری، سرمایہ دار، وڈیرے، جاگیردار کو ووٹ دیے کر اپنی امیدوں کو اسکے ساتھ نتھی کر لیتے ہیں اور پھر ہر جائز و ناجائز کام میں اپنے امیدوار کو صدا دیتے ہیں۔ وہ تھانے کچہری میں انکی جائز و ناجائز مدد کیلئے سرتوڑ کوشش کرتا ہے۔ الیکشن میں جھوٹ، فریب، خیانت، الزام تراشی، تہمت حتی کے ایمان فروشی تک عیب نہین سمجھی
مزید پڑھیے


پاک ایران کشیدگی کی اصل وجوہات!

اتوار 21 جنوری 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
فتح کا یقین لے کر جو امیدوار میدان میں اترتا ہے ،وہ کامیاب ٹھہرتا ہے ۔جن کا حوصلہ ٹوٹا ہوا،فکر منتشر اور شکست کے آثار چہرے پر واضح ہوں ،ان کے لیے کامیابی کیسی ؟۔ اس وقت مملکت خدا داد میں کچھ ایسا ہی منظر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔کچھ امیدوار فتح کا پرچم تھامے میدان میں اتر چکے اورکچھ صرف دوسروں کے سہارے پر ۔ ان دنوں میں جب الیکشن کی گہما گہمی ہے ،اچانک ایران نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پرمیزائل داغ کر نہ جانے کیا ثابت کرنے کی کوشش کی ۔ کچھ اسی طرح کا حملہ دیرینہ
مزید پڑھیے


مولانا کا دورہ افغانستان کتنا کامیاب ہوگا؟

اتوار 14 جنوری 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
مولانا فضل الرحمن افغانستان کے دورے پر ہیں ،ان کا یہ دورہ یقینا دونوں ملکوں کے عوام کی ایک امید ہے ۔ جس دن سے حکومت پاکستان نے غیر قانونی طو رپر مقیم غیرملکیوں کو یہاں سے نکالنے کا اعلان کیا ہے ،اس دن سے دونوں ملکوںکے عوام کے لیے شدید مشکلات پید اہوئی ہیں ۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان سرحد پر پاسپورٹ اور ویزے کی شرائط کے اطلاق کے خلاف کئی دن تک احتجاجی دھرنا جاری رہا ،جس کی مزدور ،تاجر اور جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی سمیت تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت نے حمایت
مزید پڑھیے








اہم خبریں