Common frontend top

خاور گھمن


الیکشن کیوں بروقت ہوں ؟


ہم بھی کیا عجیب قوم ہیں ؟کیا قومیں ایسی ہوتی ہیں ؟کیا ملکی نظم و نسق چلانے والے اپنی عوام کو چوبیس گھنٹے اتنی غیر یقینی صورت حال سے دوچار رکھتے ہیں ؟کیا حقائق جاننا ہم سب کا حق نہیں ہے ؟کب تک یہ ملک چند ایک لوگوں کے مفادات پہ چلتا رہے گا ؟سب کو اپنی اپنی بقا کی پڑی ہوئی ہے ۔کوئی ایک بھی اپنے ذاتی مفاد کی چکی سے باہر نہیں جھانک پاتا ۔ستم در ستم کہ جن معاملات کو آئین ایک ڈھال فراہم کرتا ہے وہ بھی چند ایک لوگوں کی من مانیوں کے نظر ہوجاتے
پیر 04 جون 2018ء مزید پڑھیے

نگران وزیر اعظم کا انتخاب

اتوار 27 مئی 2018ء
خاور گھمن
بالخصوص ہمارے سیاست دانوں اور بالعموم ہماری ملکی سیاست کا اس سے برا حال کیا ہو سکتا ہے کہ ہم 22کروڑ ستر لاکھ افرا دپر مشتمل ملک میں سے ایک شخص کا انتخاب نہیں کر پا رہے ۔اس شخص کو نگران وزیر اعظم بننا ہے۔آئین پاکستان کے مطابق جس کے سر ہما بیٹھے گا۔ کام اس کا صرف اتنا ہے کہ دو سے تین ماہ کے لئے حکومت کی زمام کارکو سنبھالنے اور اس دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کا انعقاد کروا کے حکومت جیتنے والی سیاسی جماعت کے حوالے کر دے گی ۔چند ایک سوالات جو ہر کسی
مزید پڑھیے


الیکٹیبلز کی سیاست

پیر 21 مئی 2018ء
خاور گھمن
الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات 27یا 28جولائی کو ہونے جا رہے ہیں ۔اس حساب سے کم و بیش اڑھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں جو ں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے electables خزاں کے پتوں کی طرح فضا میں اڑ رہے ہیں زیاہ کا جھکائو پی ٹی آئی کی طرف ہے ۔ایک اندازے کے مطابق ابھی تک 50سے زائد electables پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے ہیں ۔باقی جماعتیں جن میں ق لیگ ،پی پی پی ،اے این پی اور ایم کیو ایم بھی حصہ بقد جثہ electables کو خوش آمدید کہہ رہی ہیں
مزید پڑھیے


قصہ ایک پریس کانفرنس کا

هفته 19 مئی 2018ء
خاور گھمن
میں نے اپنے بیس سالہ صحافتی کیرئیر میں سینکڑوں پریس کانفرنسیں رپورٹ کی ہیں ۔جنرل مشرف کا 2007 ء کا دور ہو یا پھر چوہدری شجاعت حسین کی چند مہینوں پہ محیط حکومت بے نظیر اور نواز شریف کی وطن واپسی ہو یا پھر زرداری کا حادثاتی طور پر ملک کی سیاست کے سرخیل کے طور پر سامنے آنا ۔یوسف رضا گیلانی کا ہر ہفتے رپورٹروں کو پرائم منسٹر ہائوس بلانا یا پھر نواز شریف کا میڈیا کے ساتھ مڈ بھیڑ بہت کچھ دیکھا اور اس پہ لکھا۔ لیکن جو واقعہ 14مئی سہ پہر رونما ہواکم ازکم میرے صحافتی کیرئیر
مزید پڑھیے


خلائی مخلوق اور ہمارے سیاست دان

جمعه 11 مئی 2018ء
خاور گھمن

ملک کے موجودہ حالات چاہے وہ سیاسی ہوں، اقتصادی ہوں یا پھر معاشرتی ایسا لگتا ہے جیسے ہر چیز کو واپسی کا گئیر لگا ہو ا ہے ۔ایسا لگتا ہے جیسے ہمارے پیارے ملک کو کسی کی نظر لگ گئی ہے ۔ہر طرف افرا تفری کا عالم ہے ۔ملک کا وزیر داخلہ جس کا کام عوام کی سکیورٹی اور حفاظت کا خیال رکھنا ہے خود گولی کا شکار ہو جاتا ہے ،جائیں تو کدھر جائیں ۔بیس کروڑ عوام کا ملک جو کہ دنیا کے سامنے ایک مثال بننا تھا ایسے ایسے مسائل کا شکار ہے کہ دشمن تو دشمن ہمارے
مزید پڑھیے



چوہدری نثار ہمت پکڑیں

منگل 08 مئی 2018ء
خاور گھمن

ہم دیکھ رہے ہیں جب سے نواز شریف اور نثار علی خان کے درمیان دوریاں پیدا ہوئی ہیں نثار علی خان کی طرف سے بڑا مبہم بیانیہ سامنے آرہا ہے ۔کبھی وہ ایسا امپریشن دیتے ہیں لگتا ہے ان کی نون لیگ سے راہیں جدا ہو چکی ہیں ۔ہمیشہ کے لئے اپنا راستہ ن لیگ کے تاحیات قائد سے علیحدہ کر رہے ہیں کبھی وہ ایسی پریس کانفرنس کرتے ہیں لگتا ہے وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔وہ ایسی دلیلیں دیتے ہیں کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہا ۔ہمیشہ آپ کے دکھ درد میں شریک رہا ۔آپ کا
مزید پڑھیے


الیکشن 2018 !!

هفته 05 مئی 2018ء
خاور گھمن

ایک وقت تھا الیکشن کمیشن حکومت کے پاس جا کر کہتا تھا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے ۔حلقہ بندیاں کرنے کے لئے الیکشن کمیشن نے حکومت کو بار بار کہا کہ الیکشن بل 2017ء کو جلدی پاس کریں ۔معاملہ یہاں تک پہنچ گیا کہ سپریم کوٹ نے خودحکم دیا کہ آپ حلقہ بندیا ں شرو ع کر دیں ۔اس پہ ساری سیاسی جماعتیں آپس میں مل کر بیٹھیں اور معاملہ کونسل آف کامن انٹرسٹ میں چلا گیا ۔30اپریل کو ووٹ رجسٹریشن کا عمل ختم ہو گیا ۔اور اب حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکشن جاری ہو جائے گا ۔لہذا آئینی اور
مزید پڑھیے


پی ٹی ایم اور کچھ حقائق

هفته 28 اپریل 2018ء

آجکل پشتون تحفظ مومنٹ کے بارے میں بہت کچھ کہا اور لکھا جا رہا ہے ۔خصوصاً سوشل میڈیا پر بہت تندو تیز بحث مبا حثہ جاری ہے ۔کچھ لوگ پی ٹی ایم کو کسی انقلاب کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں ۔ددسری طرف اتنی ہی شدت کے ساتھ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ منظور پشتین اور اس کے حواری ملک دشمن بیرونی طاقتوں کے کہنے پر ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ دونوں فریق اپنے موقف کی آبیاری کے لئے ڈھیروں دلیلیں پیش کر رہے ہیں۔نتیجتاً عمومی طور پر شہروں کے اندر اور خصوصی طور پر پڑھے لکھے
مزید پڑھیے








اہم خبریں