Common frontend top

سعود عثمانی


الف لیلہ سے واپسی


جے پور سنگ مرمر اور پیتل کی اشیاء کے لیے مشہور ہے۔اب ظاہرہے کہ یہ بھاری چیزیں تو سوغات کے طور پر خرید کر گھر لانا مشکل تھا۔میں نے اودے پور سے چلتے ہوئے جناب احمد فراز سے پوچھا کہ جے پور سے کیا سوغات لینا بہتر ہوگا۔فراز صاحب جے پور جاچکے تھے اور اس کا تجربہ رکھتے تھے۔وہ بولے اگر دلائیاں لے سکو اور ہوائی سفر میں ساتھ لے جاسکو تو وہ بھی جے پور کی سوغات ہے ۔یہ ایک قیمتی مشورہ تھا۔ممکن ہے دلائی کا لفظ بعض قارئین کے لیے نیا ہو۔دلائی ایک ایسی پتلی رضائی ہے جو
اتوار 20 اکتوبر 2019ء مزید پڑھیے

کبھی کبھی مری آنکھیں، کبھی کبھی مرا دل

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
سعود عثمانی
جے پور راجستھان کا ایک عجیب تجربہ میرے ان تجربات میں ہے جن کا ایک در تحیر کی طرف کھلتا ہے۔ اس شام ہم سٹی پیلس یعنی جے پور کا شاہی محل دیکھنے پہنچے۔جہاں کئی عمارات ایک ہی جگہ موجود ہیں۔گاڑی سے اترے تو سامنے ہی ایک بلند عمارت نے نظر اپنی طرف کھینچ لی ۔یہ حیران کن طرز تعمیرپہلے کبھی دیکھا نہیں تھا۔یوں سمجھ لیجیے کہ سرخ اور گلابی پتھروںکا ایک بہت بڑا شہد کا چھتا سامنے کھڑا تھا۔ہر طرف جھروکے ہی جھروکے۔کھڑکیاں ہی کھڑکیاں جن میں سنگ مرمر کی جھجریاں(جالیاں) لگی ہوئی تھیں۔یہ مشہور و معروف ’ ’ ہوا
مزید پڑھیے


دل ِ پرخوں کی اک گلابی سے ۔جے پور

اتوار 06 اکتوبر 2019ء
سعود عثمانی
جے پور یعنی گلابی شہر۔بھئی سچ بات تو یہ ہے کہ شہر کا گلابی پن مجھے تو مصنوعی سا لگا۔اور یہ بات بھی سمجھ نہیں آئی کہ1876میں شاہ ایڈورڈ ہفتم (جو اس وقت محض شہزادہ تھا)کے دورۂ راجستھان کی خوشی میں تمام شہر کو ایک ہی رنگ میں رنگ دیا جائے ۔یعنی پہلے سے تاریخی عمارتوں کا اصل رنگ جو بھی ہو اسے گلابی پن پر مجبور کردیا جائے۔ ہم جے پور میں داخل ہوئے تو نیلے، پیلے ،گلابی سے ہمیں کوئی غرض نہیں تھی ۔ہمیں تو اجمیر سے جے پور آمدکے وقت شام کو سخت بھوک
مزید پڑھیے


گلے کا ہار نہیں ، گردن کا طوق

اتوار 29  ستمبر 2019ء
سعود عثمانی
بے خوف سوچ۔اپنے آپ پر اعتماد۔اپنے مقصد سے غیر متزلزل وابستگی۔اور قوت اظہار 27 ستمبر کو اقوام متحدہ میں عمران خان نے ان چار چیزوں کویک جا دیکھنے کے لیے ترسے ہوئے لوگوں کو سیراب کردیا۔جیسے خشک اور تشنہ مٹی پراچانک بارش ہوجائے ۔ ویسے تو کہنے میں بہت آسان ہے۔چار چیزوں کو جمع ہی تو کرنا ہے۔محض چار چیزوں کو۔لیکن یہ چار چیزیں یک جا دیکھنے کا انتظار کرتے کرتے جوان بوڑھے ہوکر قبروں میں جا سوئے۔نو عمروں کی کمریں خمیدہ ہوگئیں۔بچوں کے بالوں میں چاندی اتر آئی۔بہتر سال گزر گئے۔یہ چار عناصر جمع نہ ہوئے۔ہر آنے والے میں
مزید پڑھیے


دیار مجدد سے داتا نگر تک

جمعه 27  ستمبر 2019ء
سعود عثمانی
میںبچپن میں اپنے والد مرحوم جناب زکی کیفی کے کچھ قریبی دوستوں کو اپنے گھر’’ کاشانۂ زکی ‘‘ -17 اردو نگر سمن آباد موڑ پر بکثرت آتے جاتے دیکھتا تھا۔ کبھی باقاعدہ دعوت پر،کبھی ویسے ہی میل ملاقات کے لیے،کبھی مولانا ظفر احمد انصاری صاحب سے ملنے ، جو لاہور میں ہمارے گھر ہی ٹھہرا کرتے تھے۔جو دوست صحافت سے متعلق تھے ان میں ایک نوجوان دوست مجھے ہمیشہ سے بہت اچھے لگتے تھے۔اگرچہ اس زمانے میں جناب مجیب الرحمٰن شامی بھی کافی کم عمر تھے اور ان کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی لیکن جس نوجوان کی بات
مزید پڑھیے



وہ لوگ جن سے تری بزم میں تھے ہنگامے

اتوار 22  ستمبر 2019ء
سعود عثمانی
کبھی آپ نے غور کیا کہ وہ عمر جو بظاہر آہستہ رو ہے اور بعض اوقات صرف کھسکتی اور سرکتی محسوس ہوتی ہے ،ہر کچھ عرصے کے بعد مڑ کر دیکھنے پر اپنی سبک روی سے حیران کردیتی ہے۔جیسے آپ کسی کشتی پر بہاؤ کے ساتھ بہے چلے جارہے ہوں۔آبِ رواں آپ کے ساتھ ایک مسافر کی طرح چل رہا ہو اور اچانک آپ مڑ کر دیکھیں تو حیران رہ جائیں کہ وہ سرسبز ٹیلا،وہ گھنا سایہ دار پیڑ،وہ خوشبو بھری جھاڑی،وہ ریتیلا ساحل اور وہ ڈھلوان کنارہ دور دور کہیں نظر نہیں آرہے جن کے ساتھ آپ نے سفر
مزید پڑھیے


تیز ہوا اور رُود ِکوہی

اتوار 15  ستمبر 2019ء
سعود عثمانی
کیا نام تھا بھئی اس خوبصورت ایرانی لڑکی کا ۔ سحرش تو یقینی تھا ۔آگے نام کا دوسرا حصہ کیا تھا۔ایزدانی ؟یزدانی یا سیستانی ؟ تھا کچھ ایسا ہی ۔ایک مکمل چہرہ نظر میں گھومتا ہے اور ایک ادھورا نام حافظے میں ۔اور دونوں ایک ساتھ جڑ نہیں رہے ۔ اس دن میں جامعہ تہران کے آس پاس کتابوں کی دکانوں میں گھوم رہا تھا۔صرف گھوم نہیں رہا تھا، کلاسیکی فارسی شاعری کی نہایت خوبصورت چھپی ہوئی کتابیں خرید بھی رہا تھا۔وہیں ایک دکان میں رباعیات خیام کاجیبی سائز کا مجموعہ نظر آیا۔ویسا جیبی ایڈیشن تو نہیں جیسا میرے والد گرامی
مزید پڑھیے


کشمیر اور آسام ۔ مسلمانوں کے دو مقتل (2)

اتوار 08  ستمبر 2019ء
سعود عثمانی
بی جے پی کا عروج شروع ہوا تو اس کی خون آشامی نے اس معاملے کو اٹھا لیا ۔ اس قانونی آڑ میں مسلمانوں کو برباد کرنے کی پوری گنجائش موجود تھی ۔ ان کا گمان تھا کہ وہ مسلمانوں کو، جو پہلے ہی بی جے پی کے ووٹرز نہیں ہیں، ملک بدر کردے گی ، اور آسام میں ان کی بڑھتی ہوئی تعداد پر زنجیریں ڈال دے گی ۔چنانچہ انہوں نے مقامی ہندوؤں کے ساتھ مل کر شور مچانا شروع کردیا کہ غیر ملکیوں کی تعداد 80لاکھ ہے ۔اور اتنی بڑی تعداد میں بنگالی مسلمانوں کا آسام میں ہونا
مزید پڑھیے


کشمیر اور آسام ۔مسلمانوں کے دو مقتل

جمعرات 05  ستمبر 2019ء
سعود عثمانی
کشمیر کا معاملہ اس طرح گرم ہوا ہے کہ بی جے پی کو فی الحال تو لینے کے دینے پڑگئے ہیں۔ایک طرف تقریبا ایک ماہ کے مسلسل کرفیو ۔پکڑ دھکڑ ،سیاسی گرفتاریوں اور بہیمانہ تشدد کے باوجود حکومت اس خوف میں گرفتار ہے کہ دنیا کی نظر سے کشمیر کی یہ نسل کشی کیسے چھپائے۔اور دوسری طرف یہ خوف کہ کرفیو اٹھے گا تو پھر جو تماشا لگے گا اس پر کیسے قابو پائے۔عمران خان نے بھی یہ کہا ہے،ہندوستان میں بھی یہ شور اٹھ رہا ہے اور غیر ملکی مبصرین بھی یہ بات کہہ رہے
مزید پڑھیے


دیوسائی کا حسن

اتوار 01  ستمبر 2019ء
سعود عثمانی
سچ یہ ہے کہ باقی بلتستان دیکھنے کی خواہش ایک طرف اور دیوسائی کا حسن دیکھنے کی آرزو دوسری طرف۔پلڑا دیوسائی ہی کا بھاری رہتا تھا۔ تصور نے کچھ تصویریں بنا لی تھیں اور انہیں محفوظ بھی کرلیا تھا۔اورآپ جانتے ہیں کہ اکثر خیال اور تصور کی تصویریں زیادہ دل کش ہوتی ہیں۔ دیوسائی نیشنل پارک 14500فٹ کی بلندی پر ایک بڑا،لمبا چوڑا میدان ہے۔کتنا بڑا؟ بس یہ سمجھ لیجیے کہ3ہزار مربع کلومیٹر لمبا چوڑا ایک بہت بڑا پلیٹو۔اس اونچائی اور رقبے میں اگر کوئی دوسرا میدان اس کی ہمسری کرتا ہے تو وہ تبت کا’ ’ چینگ ٹینگ ‘
مزید پڑھیے








اہم خبریں