Common frontend top

مظہر لاشاری


عوام کب تک قربانی دیتے رہیں گے


نئی حکومت آنے سے کچھ بھی تو نہیں بدلا جس طرح سے نگران دور میں عوام پر مسلسل مہنگائی اور کرپشن کا بم برستا رہا اور بجلی گیس کے بلوں میں اضافہ ہوتا رہا اب شہباز شریف کے آنے سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ عوام کی سکت اب جواب دے چکی ہے عوام اب مسلسل کہہ رہے ہیں کہ خدارا ہمیں رمضان المبارک میں مفت راشن نہیں چاہیے بلکہ ہمیں سستی بجلی اور گیس دی جائے مفت راشن جو کہ پنجاب میں محترمہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تقسم
جمعرات 21 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

مزرع تسلیم را حاصل بتول ؓ

هفته 16 مارچ 2024ء
مظہر لاشاری
1445ہجری کا رمضان المبارک شروع ہو چکا ہے خوش قسمت ہیں وہ مسلمان جو اللہ تعالیٰ کے فرمان اورحضور اقدسﷺ ؐ کی سنت کے مطابق روزے رکھ رہے ہیں لیکن اِس دفعہ رمضان المبارک میں جو قربانیاں فلسطینی مسلمان دے رہے ہیں اور جس طرح سے شہید ہونے والے مساجد کے کھنڈرات پر نمازیں ادا کر رہے ہیں اور اسرائیل کی تمام تر بر بریت اور ظلم کے باوجود روزے رکھ رہے ہیں اُس کی مثال پورے عالم اسلام میں نہیں ملتی۔ اللہ تعالیٰ سب کچھ د یکھ رہا ہے ہمارے روزے اور ہماری نمازیں ایسے مجاہدین کے سامنے کیا
مزید پڑھیے


اے فلسطین ہم شرمندہ ہیں!

پیر 11 مارچ 2024ء
مظہر لاشاری
یقین جانئے جب بھی سوشل میڈیا پر غزہ کی تباہی اور فلسطین مسلمانوں کی تباہی و بربادی نظر آتی ہے تو بے اختیار آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ عوام بے بس مجبور ہیں ہزاروں میل دور صرف اپنے مسلمان بھائیوں کی تباہی اور بربادی دیکھ کر اور کر ہی کیا سکتے ہیں یہ صرف فلسطنیوں کی تباہی اور نسل کشی نہیں ہو رہی بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی بربادی ہو رہی ہے۔ مسلمانوں کی عقیدتیں اور محبتیں مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور مسجد اقصیٰ کے ساتھ وابستہ ہیں مکہ مکرمہ میں اللہ تعالیٰ کا گھر بیت اللہ
مزید پڑھیے


عوام گردن توڑ مہنگائی کی زد میں!

اتوار 03 مارچ 2024ء
مظہر لاشاری
شاعر مشرق علامہ اقبال نے تو اپنی مشہور زمانہ نظم شکوہ میں لکھا تھا کہ ’’برق گرتی ہے تو بچارے مسلمانوں پر ‘‘ اور اب مہنگائی اور کرپشن گرتی ہے تو بچارے پاکستانی عوام پر دراصل عوام سے مراد وہ سفید پوش طبقہ ہے کہ جو ہر قسم کی دہشت گردی ، مہنگائی ، کرپشن ، لوٹ مار ، نا انصافی ، ظلم کا شکار ہیں وگرنہ اشرافیہ جن کی تعداد صرف ہزاروں میں ہے وہ اِس سے مبرا ہیں اور یہی ہزاروں افراد عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ دراصل پہلے اخبارات اور ٹی وی پر یہ الفاظ
مزید پڑھیے


ایک مرد درویش کی باتیں !

جمعه 23 فروری 2024ء
مظہر لاشاری
ہمارے معاشرے میں روز بروز بڑھتی ہوئی منفی سوچ نے ہمارے ماحول کو گھٹن زدہ بنا دیا ہے جس معاشرے میں شدت پسندی کو زیادہ فروغ ملنے لگے وہاںپر فتنہ اور فساد پھیلنے کا زیادہ اندیشہ ہوتا ہے۔ بر صغیر میں اسلام کی آمد سے قبل شدت پسندی سے ہر طرف اندھیرا چھایا ہو اتھا۔ برصغیر میں مسلمانوں کو ہر دورمیں زبردست مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن کفر کے ایوانوں میں جب حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر شریفؒ اور بابا فرید الدین گنج شکر ؒ جیسے خوب صورت سیرت لوگوں نے صوفی ازم کے ذریعے مخلوق خدا
مزید پڑھیے



جیسی اب ہے تیری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی!

منگل 13 فروری 2024ء
مظہر لاشاری
انسان کی یہ بڑی خواہش ہوتی ہے کہ ایک تو وہ ہمیشہ زندہ رہے اور پھر کرسی یعنی اقتدار اور اختیارات بھی اُس کے پاس رہیں۔ جینے کی خواہش حضرت ذوالقرنین بادشاہ کو دنیا کے آخری کنارے چشمہ آب حیات پر لے گئی تھی لیکن آب حیات صرف خضر علیہ السلام کے نصیب میں لکھا تھا اور اُنہوں نے آب حیات پی لیا اور ذوالقرنین کو آب حیات نصیب نہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے اِس عظیم بندے کو مشرق اور مغرب کی بادشاہی عطا کی تھی اور اِسی ذوالقرنین نے یاجوج ماجوج کا راستہ روکنے کے لیے ایک بڑی
مزید پڑھیے


نہ جنوں رہا نہ پری رہی

منگل 06 فروری 2024ء
مظہر لاشاری
برصغیرکی تاریخ میں غالب ؔاور میر تقی میرؔجیسے اب کبھی بھی پیدا نہیں ہونگے ادب اور شاعری کے یہ روشن ستارے قیامت تک اپنی گفتار اور شاعری کی وجہ سے زندہ رہیں ، استاد ذوق اور مرزا سودا بھی اپنی شاعری کے ذریعے بہت عرصہ ادب میں نمایاں رہے لیکن جوبات غالب ؔاور میرؔ کی شاعری میں ہے وہ ذوق ، سودا اور مومن خان مومن کو چھو کر بھی نہیں گزری لیکن افسوس کہ غالب ؔاور میر کو ؔاپنی حیات میں بے قدری،معاشی تنگ دستی اور دیگر مسائل نے اپنی گرفت میں لیے رکھا۔ بڑے لوگوں کے ساتھ یہی
مزید پڑھیے


قدرت اللہ شہاب کی چندراوتی

جمعرات 25 جنوری 2024ء
مظہر لاشاری
محبت بھی کیا انمول چیز ہے کہ جب یہ کسی سے ہو جائے تو پھر نہ مذہب دیکھتی ہے اور نہ عقیدہ اور نہ ہی شکل صورت عربوں کی تاریخ میں قیس بن عامر ایک سردار کا بیٹا تھا لیکن لیلیٰ کے ساتھ بے انتہا محبت کرنے کی وجہ سے مجنون بن گیا۔ دوسری طرف حکایات میں یہ بھی آتا ہے کہ لیلیٰ رنگ کی کالی تھی لیکن مجنون کی نگاہ میں وہ سب کچھ تھی اس لیے وہ ساری زندگی لیلیٰ لیلیٰ پکارتا رہا اور آخر اِس جہانی فانی سے کوچ کر گیا لیکن اُس کی محبت بھری کہانی
مزید پڑھیے


وقت کا تیز دھار ا

جمعرات 18 جنوری 2024ء
مظہر لاشاری
وقت بڑی تیزی کے ساتھ گزر رہا ہے،ِِِِ انسان نادان ہے کہ جس کی سمجھ میں یہ نقطہ نہیں آسکا کہ ہم جوں جوں بڑے ہوتے ہیں اتنا ہی موت کے قریب ہو جاتے ہیں لیکن ہم کتنے نادان ہیں کہ اپنی زندگی کا ایک سال کم ہونے پر خوشی مناتے ہیں اور اپنی سالگرہ منا کر بڑے خوش ہو رہے ہوتے ہیں۔ یہ ہماری خام خیالی ہے اِس دنیا کا ایک نظام ہے کہ کتنی بھی بڑی شخصیت اِس دنیا سے چلی جائے تو پھر بھی قدرت کے نظام میں رتی برابر بھی فرق نہیں پڑتا۔ اِس دنیا میں
مزید پڑھیے


سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں !

پیر 08 جنوری 2024ء
مظہر لاشاری
انسان اِس فانی دنیا میں روتا ہوا آتا ہے اور روتا ہوا جاتا ہے لیکن ایسے خوش نصیب لوگ بھی ہوتے ہیں جو جاتے ہوئے مسکرا رہے ہوتے ہیں اس لیے تو حضرت اقبال نے فرمایا ہے کہ مومن جب فوت ہو جاتا ہے تو اُس کے چہرے پر مسکراہٹ اور سکون ہوتا ہے جس طرح گذشتہ روز ہمارے بہت ہی پیارے عزیز دوست ارشد علی خان فوت ہونے کے بعد مسکرا رہے تھے۔ میرے بچپن کا عظیم دوست ارشد علی خان کہ جو مجھ سے عمر آٹھ سال بڑے تھے اور 05 ستمبر 2023 میں ریٹائرڈ ہوئے تھے
مزید پڑھیے








اہم خبریں