Common frontend top

ملیحہ ہاشمی


یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا


یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں؟ نیا سال اپنے ساتھ ہر شخص کے لئے نئی امنگیں لے کر آیا سوائے ان کے جو برسوں پرانی سیاسی رقابت بھلا کر ایک ہی کشتی میں سوار ہو کر چلے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا استعفٰی لینے اور خدا کی شان دیکھئے کہ اب وہی جانباز قسم اٹھا اٹھا کر عوام کو یقین دہانی کرواتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ہمارے "ن لیگی شیر" سجاد اعوان اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے استعفٰی اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروایا ہے۔ جبکہ انکے "شیر"
اتوار 03 جنوری 2021ء مزید پڑھیے

پاکستان کا سیاسی بساط

اتوار 20 دسمبر 2020ء
ملیحہ ہاشمی
پچھلے دو ہفتے پاکستانی سیاست کے حوالے سے عوام کے لئے بہت دلچسپی کا باعث رہے۔ وہ جو ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کیا کرتے تھے، وہ ایک دوسرے کی کرسیاں سیدھی کرتے دکھائی دیے۔ وہ جن کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہ تھی، وہ کروڑوں روپے لگا کر لاہور جلسے کی تیاریاں کرتیں پائی گئیں۔ لیکن یہ تمام تیاریاں اور گلی گلی کوچہ کوچہ پھر کر لوگوں کو لاہور جلسے کی دعوت دینا ہرچند بے سود رہا۔ لوگوں نے گیارہ جماعتوں کے اس مشترکہ پاور شو کا حصہ بننے سے انکار کر
مزید پڑھیے


جھوٹ اور فریب کی سیاست

اتوار 29 نومبر 2020ء
ملیحہ ہاشمی
کہتے ہیں’’سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا‘‘۔ سچ کہتے ہیں۔ رواں ہفتے سابق نااہل وزیر اعظم پاکستان، جناب نواز شریف صاحب کی والدہ کے انتقال پر جو سیاست کے بدصورت زاویے دیکھنے کو ملے، دیکھنے والے شرمندہ ہو گئے، ان زاویوں سے لاش پر سیاست کرنے والے شرمندہ نہ ہوئے۔پشاور جلسے سے نکلتے ہی مریم نواز صاحبہ کا یہ کہنا کہ’’ حکومت میں ذرا انسانیت نہیں کہ مجھے دادی کی وفات کی اطلاع دے دیتی‘‘، قوم کو حیرت میں مبتلا کر گیا کہ سابق جج ارشد ملک کی نازیبا ویڈیو سے لے کر مخالفین کی کمزوریوں سے ہر لمحہ
مزید پڑھیے


صحافتی اقدار کا جنازہ!!

اتوار 22 نومبر 2020ء
ملیحہ ہاشمی
"بادشاہ کا وزیر کون؟ جی حضور، جی حضور"۔ یہ ہمارے بچپن میں سب سے زیادہ مقبول کھیل کا مشہور فقرہ ہوا کرتا تھا، جسے ہم بچپن میں تو محض کھیل ہی گردانتے تھے لیکن جیسے ہی ہوش سنبھالا تو اقتدار کے ایوانوں کو اس کی زندہ جاوید مثال کے مصداق پایا۔ہر دور میں ہم نے دیکھا کہ حکومت خواہ کسی بھی جماعت کی کیوں نہ ہو، ہر صحیح، غلط، نیم صحیح، نیم غلط فیصلے پر ہمیں "جی حضور" کہنے والے سیاسی کردار ترقی کی منازل سرعت سے طے کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ ان میں کچھ سیاسی وزیر ہوا کرتے تھے
مزید پڑھیے


پاکستان کا بیانیہ جیت گیا!!

اتوار 15 نومبر 2020ء
ملیحہ ہاشمی
جان دی دی ہوئی اسی کی تھی حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا زندگی کا سفر بھی عجیب ہے۔ انسان یہ تو یاد رکھتا ہے کہ اس کا کون سا حق کس نے ادا نہ کیا لیکن یہ بہت آسانی سے فراموش کر دیتا ہے کہ اس نے کس کس کا حق ادا کرنے میں کہاں کہاں کوتاہی برتی۔ اب پاکستان کی سیاست کی ہی مثال لے لیجئے۔ ہم آئے دن سیاستدانوں سے یہ سنتے رہتے ہیں کہ پاکستان نے ان کو کیا نہیں دیا۔ پاکستانی عوام کو ان کی مزید تابعداری کیسے کرنی چاہئے اور بلخصوص پاکستان
مزید پڑھیے



خیرہ نہ کر سکا مجھے جلوئہ دانش فرنگ

اتوار 08 نومبر 2020ء
ملیحہ ہاشمی
مرا طریق امیری نہیں، فقیری ہے خودی نہ بیچ، غریبی میں نام پیدا کر شاعرِ مشرق، علامہ اقبال نے آج سے 143 سال قبل سیالکوٹ میں جنم لیا۔ کون جانتا تھا کہ یہ بچہ صدیوں تک اپنی سوچ اور فکری قابلیت کی شمع جلا جائے گا۔ اپنی نوجوان نسل کی سمت درست کرنے اور قوم کو اپنی مشرقی روایات کو سمجھانے اور مغرب سے بیجا مرعوب نہ ہونے دینے کے لئے سرگرم رہے گا۔ اقبال اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ اس مٹی کی خدمت میں صرف کر گئے۔ ڈھونڈ چکا میں موج موج، دیکھ چکا صدف صدف عشقِ بتاں سے ہاتھ اٹھا، اپنی
مزید پڑھیے


معاف کیجیے گا، زبان پھسل گئی

اتوار 01 نومبر 2020ء
ملیحہ ہاشمی
معاف کیجئے گا زبان پھسل گئی تھی۔ کیا کیجئے صاحب، آج کل کا دور ہی ایسا ہے کہ یہ کمبخت زبان بے لگام گھوڑے کی مانند ذاتی مفادات اور قومی مفاد کی جنگ میں بار بار بے قابو ہو کر اپنے ہی نشیمن پر بجلیاں گرانے کے درپے ہے۔ خود کو سرزنش کرنے کا سوچا تو دل نے دلاسہ دیا کہ فکر کی کوئی بات نہیں۔ آج کل زبان پھسلنا ہر دوسرے بندے کا سیاسی مشغلہ ٹھہرا۔ گزشتہ ہفتے اویس نورانی کے بلوچستان کو الگ ریاست بنانے کے بھارت پسند مطالبے اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی، سردار ایاز صادق کے پلوامہ
مزید پڑھیے


الٹا چو ر کوتوال کو ڈانٹے!!!

اتوار 25 اکتوبر 2020ء
ملیحہ ہاشمی
سیاست دوستو ایک ایسا میدان ہے جس پر دوڑنے والے گھوڑے کبھی بھی سو فیصد دوستانہ مراسم پر نہیں دوڑ سکتے اور جہاں دوڑتے ہیں، اسے کچھ بھی کہا جا سکتا ہے، "سیاست" نہیں۔ پاکستان میں پچھلے 73 سال میں سیاست نے کئی نشیب و فراز دیکھے۔ جو کبھی بادشاہ "تخت نشیں" کی صورت دکھتے تھے، وہ اسمبلی کی شکل دیکھنے کو ترستے ہوئے بھی پائے گئے۔ اونچ نیچ زندگی کا حصہ اور سیاست کا ازلی مقدر ہوا کرتی ہے۔لیکن اگر پاکستان کی موجودہ صورتحال پر نظر دوڑائی جائے تو نتیجہ بدبودار سازشوں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ ایک
مزید پڑھیے


ابن مریم ہوا کرے کوئی

اتوار 11 اکتوبر 2020ء
ملیحہ ہاشمی
ابن مریم ہوا کرے کوئی میرے دکھ کی دوا کرے کوئی کہتے ہیں محبت اور جنگ میں سب جائز ہے۔ ’’غلط‘‘ کہتے ہیں۔ محبت اور جنگ میں سب جائز ہوتا نہیں، ہونا چاہئے۔ پاکستان کی سیاست شطرنج کی ایسی دلچسپ بازی ہے کہ کل کے حریف آج مہرباں ٹھہرے۔ کل تک ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے اور ایک دوسرے کے گریباں چاک کرنے کے خواہاں، ایک دوسرے پر کرپشن کیسز بنانے والے آج ایک دوسرے کو بچانے کی تگ و دو کرتے پریشان حال دکھائی دیتے ہیں۔کل تک عوام کو ایک دوسرے کے پتے کاٹنے والے آج ایک کشتی میں سوار
مزید پڑھیے








اہم خبریں