Common frontend top

ارشاد احمد عارف


ہے خاک فلسطیں پہ یہودی کا اگر حق


مسلم ریاستوں کے خوفزدہ‘ اقتدار پرست اور شراب و شباب کے رسیا حکمرانوں اور دانشوروں کی بات اور ہے ورنہ حماس کے بے مایہ مگر جری نوجوانوں نے اسرائیل کی اساطیری انٹیلی جنس اور افسانوی دفاعی قوت و طاقت کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ برس ہا برس تک یہ پروپیگنڈہ کیا گیا کہ امریکہ نے اسرائیل کو دنیا کی نادر و نایاب ڈیفنس شیلڈ فراہم کی ہے کہ حملہ آور کے ہر میزائل‘ راکٹ اور گولے کو صہیونی سرزمین میں داخل ہونے سے قبل ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور موساد کی سراغ رسانی کا معیار سی آئی
منگل 10 اکتوبر 2023ء مزید پڑھیے

’’میرے گائوں میں بجلی آئی ہے‘‘

بدھ 30  اگست 2023ء
ارشاد احمد عارف
غلام مصطفی کھر نے نشست سنبھالی تو ان سے پہلا سوال بجلی کے مہنگے کارخانوں کی تنصیب اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافے کے بارے میں ہوا۔ کھر صاحب بے نظیر دور حکومت میں بجلی و پانی کی وزارت کے انچارج تھے‘ کونسل آف نیشنل افیئر زکی ہفتہ وار نشست میں انہیں مدعو کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ تھرمل پاور پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات حاصل کی جائیں۔ 1994ء میں بے نظیر بھٹو نے بجلی کے بحران پر قابو پانے اور گھر گھر، گائوں گائوں بجلی پہنچانے کی نیت سے درآمدی تیل سے چلنے والے کارخانے لگانے
مزید پڑھیے


بنیادی شہری حقوق اور شرمناک جمہوریت

منگل 08  اگست 2023ء
ارشاد احمد عارف
ایک عزیز نے فیس بک پر گردش کرتی ڈاکٹر محمد سجاد کی ایک پوسٹ ارسال کی ہے۔ مجھے نہیں علم کہ یہ کسی اخبار میں چھپی یا عمدہ تحریر صرف سوشل میڈیا کی زینت بنی، اس خوبصورت تحریر کو آپ چاہیں تو جمہوریت مخالف جذبات کا نام دے لیں یا پاکستان میں رائج شرمناک جمہوریت کے مقابلے میں انسان کے بنیادی شہری حقوق از قسم جان و مال، عزت و آبرو اور روزمرہ ضروریات زندگی کا تحفظ فراہم کرنے والے ان معاشروں کی نشاندہی جہاں عام شہری پرامن اور پرسکون زندگی بسر کر سکتا ہے۔ اسے عرف عام میں بھونکنے
مزید پڑھیے


اللہ کی اللہ ہی جانے…(2)

بدھ 02  اگست 2023ء
ارشاد احمد عارف
کہیں سے وہ گٹھڑی والے صاحب نمودار ہوئے اور اللہ کا شکر ادا کر کے اور بشارت کے برحق ہونے کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں مبارکباد پیش کی ہم نے مقدمہ لے لیا۔بقایا فیس بھی طے ہو گئی۔پہلی بار اجنبی کا نام خواجہ غلام نظام الدین معلوم ہوا۔وہ تونسہ شریف گدی کے صرف جانشین ہی نہیں تھے بلکہ خدمت گزار بھی تھے۔غلام نظام الدین خود صوفی مزاج کے تھے اور غیبی امداد کے بے حد قائل تھے ۔دوران مقدمہ اور اس کی تیاری کے وقت ان کی روحانی معلومات اور قصے توجہ طلب رہے۔ نظرثانی منظور ہو جانے کے بعد یہ
مزید پڑھیے


اللہ کی اللہ ہی جانے

منگل 01  اگست 2023ء
ارشاد احمد عارف
ممتاز قانون دان ایس ایم ظفر کی کتاب ’’عدالت میں سیاست‘‘ پڑھ رہا تھا‘ تونسہ شریف کے سجادہ نشین خواجہ غلام نظام الدین کے ایک مقدمہ کا ذکر ہے جس کا فیصلہ آ چکا تھا اور نظرثانی کی درخواست پر بحث بھی مکمل ہو چکی تھی مگر خواجہ غلام نظام الدین نے خواب میں آنے والے ایک بزرگ کی ہدائت پر جناب ایس ایم ظفر کو وکیل کیا اور ہارا ہوا کیس جیت لیا‘ حیرت انگیز واقعہ اور مقدمہ کی تفصیل ایس ایم ظفر کی زبانی آپ بھی سنیے‘ لکھتے ہیں۔: ’’ہوا یہ کہ اسلام آباد میں گرمیوں کے دن تھے
مزید پڑھیے



حسینؓ حوصلۂ انقلاب دیتا ہے

هفته 29 جولائی 2023ء
ارشاد احمد عارف
آج کالم کو ذکر امام عالی مقام جگر گوشہ رسولﷺ سے معطر کرتے ہیں کہ وطن عزیز میں بقول شورش کاشمیری ’’عام ہے چاروں طرف ذریت ِ ابن زیاد‘‘ جبکہ دربانِ حسینؓ کم ہیں‘ ہونا نہ ہونا برابر‘ دل حسین کے ساتھ ہیں زبانیں پھر بھی اہل کوفہ کی طرح گنگ۔ذکر حسینؓ شائد ہمارے مردہ دلوں میں پھر سے زندگی کی رمق پیدا کرے اور قوم کا ہر فرد باردگر حسینؓ ابن علیؓ ہو۔ شاہ است حسینؓ ‘ پادشاہ است حسینؓ دین است حسین ؓ ‘ دین پناہ است حسینؓ سرداد نہ داد دست در دست یزید حقا کہ بنائے لاالا است
مزید پڑھیے


ڈس انفرمیشن‘ مس انفرمیشن یا صحافتی سکوپ ( 2)

جمعه 28 جولائی 2023ء
ارشاد احمد عارف
احتیاط کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے میں نے دبی زبان میں کہا رانا صاحب! آپ یہ باتیں آف دی ریکارڈ تو نہیں کر رہے ؟ رانا صاحب نے کہا:میں کون سا کسی سے ڈرتا ہوں‘ میں یہ باتیں سب کے سامنے کہتا ہوں‘ آج تمہارے سامنے کہہ دیں‘ میرے لئے اتنا ہی کافی تھا‘ میں نے رخصت چاہی ‘ پیپلز ہائوس سے نکلا‘ دفتر پہنچا اور سٹوری فائل کر دی۔انٹرویو میں احتیاط یہ کی کہ کہیں انٹرویو کا لفظ نہیں لکھا ’’سینئر پارلیمنٹرین رانا پھول خان نے گپ شپ کے دوران کہا‘‘ کا جملہ ڈال دیا‘ دوسری صبح دفتر
مزید پڑھیے


ڈس انفرمیشن‘ مس انفرمیشن یا صحافتی سکوپ

جمعرات 27 جولائی 2023ء
ارشاد احمد عارف
1985ء میں غیر جماعتی انتخابات کے بعد محمد خان جونیجو کی سربراہی میں سول حکومت قائم ہوئی تو ادارے کی طرف سے تمام رپورٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ لاہور آنے والے وفاقی وزرائ‘ دیگر صوبوں کے گورنروں ‘وزراء اعلیٰ کے انٹرویوز دیگر اخبارات سے پہلے فائل کر کے فرض شناسی کا ثبوت دیں‘ ان دنوں میں بھی رپورٹنگ کے شعبے سے وابستہ تھا اور وفاقی وزراء میری بیٹ کا حصہ تھے۔پتہ چلا کہ نئے وفاقی وزیر اطلاعات لاہور میں ہیں اور ابھی تک کسی صحافی سے نہیں ملے‘ میں نے رکشہ پکڑا اور ظفر علی روڈ پر واقع
مزید پڑھیے


بس اتنے ہی جری تھے حریفانِ آفتاب

بدھ 31 مئی 2023ء
ارشاد احمد عارف
نامور قائدین اور الیکٹ ایبلز کے حوالے سے دیکھیں تو تحریک انصاف پاکستان تاش کے پتوں کا گھروندا (House of Cards) ثابت ہورہی ہے۔ جس پارٹی کے سینئر نائب صدر‘ سیکرٹری جنرل‘ صوبائی صدر اور دیگر عہدیدار تین چار دن کی جیل یاترا کے بعد بنیادی رکنیت سے مستعفی اور سیاست سے توبہ تائب ہو جائیں اسے مخالفین ریت کا گھروندا قرار دینے میں غلط نہیں۔ غنیمت ہے کہ شاہ محمود قریشی‘ ڈاکٹر یاسمین راشد‘ میاں محمودالرشید‘اعجاز چودھری‘ علی محمد خان اور شہریار آفریدی ابھی تک پابند سلاسل ہیں اور اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کی اس کرسی پر
مزید پڑھیے


باتیں حبیب جالب کی

جمعه 26 مئی 2023ء
ارشاد احمد عارف
ممتاز و معتبر صحافی محمد رفیق ڈوگر کی کتاب ’’ڈوگر نامہ‘‘ پڑھتے ہوئے انقلابی شاعر حبیب جالب کی خان عبدالولی خان کی جماعت نیشنل عوامی پارٹی سے علیحدگی کا واقعہ نظر سے گزرا جسے کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سردار شیر باز مزاری نے عوامی نیشنل پارٹی کے نام سے زندہ رکھا۔1977ء کے انتخابات میں حبیب جالب نے عوامی نیشنل پارٹی سے پارٹی ٹکٹ مانگا تو انہیں ٹکا سا جواب ملاوجہ وہی کہ جالب کے پاس پیسہ نہ انتخابی مہم چلانے کی سکت ‘ٹکٹ کیوں ضائع کیا جائے‘ جالب رفیق ڈوگر سے ملے تو ٹکٹ نہ ملنے پر بہت
مزید پڑھیے








اہم خبریں