Common frontend top

محمد اظہارالحق


بھارتی سائبر وار کا پول کھل گیا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے :پاکستان


اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،این این آئی) یورپی یونین ڈس انفو لیب نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف بھارتی منفی پروپیگنڈے اور سائبر وار کا پول کھول دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ای یو ڈس انفو لیب کی حالیہ رپورٹ میں تمام حقائق بیان کردئیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کے پاکستان مخالف فیک نیوز، جعلی میڈیا سائٹس کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے ، ایک ریاست انٹرنیٹ اور میڈیا کو ایک ملک کے خلاف استعمال کر رہی ہے ، ہم اس حوالے سے معاملے کو تمام ممکنہ پلیٹ فارمز پر اٹھائیں
جمعه 11 دسمبر 2020ء مزید پڑھیے

بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ سے مسائل حل ہو جائیں گے؟

اتوار 01 دسمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
کیا بیورو کریسی کو اتھل پتھل کرنے سے مسائل حل ہو جائیں گے؟ کیا گملوں کی ترتیب بدلنے سے پھولوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے؟ ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کے مناصب انگریز استعمار کی ضرورت تھے۔ بنیادی کام ان کا مالیہ اور محصولات اکٹھا کرنا تھا۔ پھر وقت کے ساتھ اور کام بھی سونپے جاتے رہے۔ ملکہ کی حکومت کا استحکام اصل مقصد تھا۔ انگریز نواز طبقات کو خوش رکھنا اور انگریز مخالف لوگوں کو ڈرا کر رکھنا فرائض میں شامل تھا۔ ڈپٹی کمشنر انگریزی حکومت کا ستون تھا۔ اسی ستون پر استعمار کھڑا تھا! جنرل پرویز مشرف نے ایک ہی
مزید پڑھیے


صرف زمین نہیں، ملکیت بھی گردش میں ہے

هفته 30 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
پجارو تھی یا لینڈ کروزر!جو بھی تھی فاخرہ سواری تھی! اور بالکل نئی نویلی! نئی نویلی گاڑی رواں دواں تھی، قصبوں، قریوں اور بستیوں کے درمیان، فراٹے بھرتی، ڈرائیور چلا رہا تھا، مالک گاڑی کا نشست پر یوں بیٹھا تھا جیسے گاڑی ہی کا نہیں، کرۂ ارض کا بھی مالک وہی ہو، لباس اس کا سفید لٹھے کی شلوار قمیض تھی، کلف سے کھڑ کھڑاتی ہوئی، انگلیوں میں سونے کی اور چاندی کی اور عقیق کی انگوٹھیاں پہنے تھے۔ گردن اس کی تنی ہوئی تھی۔ راستے میں ایک شخص نے گاڑی کو ہاتھ دیا۔ ڈرائیور نے گاڑی روک لی، عجیب آدمی تھا
مزید پڑھیے


اور اب ریلوے!!

جمعرات 28 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
کھانا آپ نے کرسی پر رکھ دیا اور خود میز پر بیٹھ گئے۔ حجام کے پاس جوتے مرمت کرانے چلے گئے۔ انگریزوں کے زمانے میں والیانِ ریاست اسی طرح کے کام کرتے تھے۔ چیف انجینئر رخصت پر گیا تو اس کی جگہ پر چیف میڈیکل افسر کو تعینات کر دیا۔ چیف انجینئر واپس آیا تو اسے قاضی القضاۃ لگا دیا۔ یہ سب کیا ہے؟ جہاں کوئی شے رکھنی ہے وہاں نہ رکھی۔ کسی اور جگہ رکھ دی جہاں کسی کو تعینات کرنا ہے‘ وہاں اسے تعینات نہ کیا۔ کسی نااہل کو کر دیا یہی ظلم ہے۔ ظلم کی تعریف ہی یہی
مزید پڑھیے


سانحۂ ناروے…ایک پہلو یہ بھی ہے

منگل 26 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
ناروے میں قرآن پاک کے مقدس نسخے کو جلانے کی جو کوشش کی گئی، اس پر، اُسی شہر میں رہنے والے ایک صاحب محمد الیاس نے صورتِ حال پر روشنی ڈالی ہے۔ ہم اس سے اتفاق کریں یا نہ کریں، مگر بات سُن لینی چاہیے۔ الیاس صاحب رقم طراز ہیں: ’’ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ کی آبادی اسّی ہزار ہے جس میں دو ہزار تعداد مسلمانوں کی ہے ایک جامع مسجد ہے اور کچھ مصلے بھی۔ مسلمانوں میں تیس سے زیادہ قومیتوں کے لوگ آباد ہیں۔ قانون کے مطابق مذہبی آزادی حاصل ہے، یورپ کے گنے چنے ملکوں میں ناروے ایسا
مزید پڑھیے



اُٹھ! بھارت کے مسلمان! اُٹھ

اتوار 24 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
نام تو اس کا رمضان خان ہے مگر وہ ’’مُنّا ماسٹر‘‘کہلانا پسند کرتا ہے۔ مسلمان ہے۔ ساتھ ہی آرتی میں بھی شریک ہوتا ہے۔ ہارمونیم بجاتے ہوئے بھجن بھی گاتا ہے۔ گئوشالہ میں ایک ایک گائے کو اپنے ہاتھ سے کھلاتا ہے۔’’گائے سیوا‘‘ سرانجام دیتا ہے۔ مندر میں جاتا ہے۔ کرشن بھگتی کرتا ہے۔ رام‘ کرشن‘ شیوا اور دوسرے ہندو دیوتائوں کے گیت گاتا ہے۔ صرف یہی نہیں، رمضان خان کے خاندان میں تین نسلوں سے سنسکرت پڑھائی جا رہی ہے۔ رمضان خان کو اس کے والد نے سنسکرت پڑھائی۔ رمضان خان کا بیٹا فیروز خان سنسکرت کا سکالر ہے۔ اس
مزید پڑھیے


اور اب آگرہ

جمعرات 21 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
’’یہ بالکل ہو جانے والی بات ہے۔ یہ نہ سمجھیے گا کہ جو ہسپانیہ میں ہوا تھا اور جو بوسنیا میں ہو رہا ہے وہ یہاں (بھارت) میں نہیں ہو سکتا اس لئے کہ بھارت کے ہندو کا یہ Declared Objectiveہے کہ اس سرزمین کو پاک کرنا ہے۔ یہ نجس ہیں۔ یہ ملیچھ ہے مسلمان ۔اور ان کو یہاں سے ختم کر کے دم لینا ہے۔ آر ایس ایس کا ابھی ایک سرکولر شائع ہو چکا ہے۔ تمام ہندوسیاسی سماجی تنظیموں کو اس نے یہ لیٹر بھیجا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم کمر کس لیں کہ
مزید پڑھیے


دو پاکستان

منگل 19 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو‘ اٹھ کر ہزاروں میل کا سفر کر کے‘ برازیل کا شہر بن سکتا ہے۔ ہمالیہ صحرائے عرب میں منتقل ہو سکتا ہے۔ یورپ اور امریکہ کے درمیان حائل بحراوقیانوس‘ شمالی چین اور جنوبی منگولیا میں بچھے ہوئے صحرائے گوبی کو نگل سکتا ہے۔ ٹرمپ کا امریکہ‘ سری لنکا کی کالونی بن سکتا ہے!نیگرو‘راتوں رات‘ سفید فام ہو سکتے ہیں مچھلی شتر مرغ کے انڈے دے سکتی ہے۔ درخت اپنی جڑوں کو چھوڑ کر ہوا میں تیر سکتے ہیں۔ جیکب آباد‘ جولائی میں دنیا کا سرد ترین مقام بن سکتا ہے! حسینہ واجد پاکستانی شہریت کے لئے درخواست دے
مزید پڑھیے


مسکراتی جھلکیاں

اتوار 17 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
تاریخ قتل و غارت سے اٹی پڑی ہے۔ کوئی بیٹے کو قید کر رہا ہے۔ کوئی بھائی کی آنکھوں میں سلائیاں پھروا رہا ہے۔ کوئی دشمن کے کان میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالنے کا حکم دیتا ہے۔ یہاں تک کہ مقتول کے گوشت کو پکا کر اس کے اہل خانہ کو بھجوا دیتے ہیں۔ بہادر شاہ ظفر کو اس کے بیٹوں کے بریدہ سر طشت میں سجا کر پیش کئے جاتے ہیں، شہر کے شہر جلائے جاتے ہیں۔ لوگوں کو بلند میناروں سے نیچے پھینکا جاتا ہے۔ آخری عباسی خلیفہ کو ہاتھی کے پائوں تلے روندا جاتا ہے۔ عورتوں کو
مزید پڑھیے


قوم کیا چیز ہے قوموں کی امامت کیا ہے

هفته 16 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
اقبال نے کہا تھا ؎ کہتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حق نے اَبلہ مسجد ہوں نہ تہذیب کا فرزند تاریخ کی ستم ظریفی بے رحم ہے۔ آج یہ ملک دو پاٹوں کے درمیان پس رہا ہے۔ ابلہانِ مسجد اور فرزندان تہذیب کے درمیان! عمران خان کے دھرنے میں تہذیب کے فرزند یعنی مسٹر حضرات دھوکا کھا گئے ہم جیسے لکھاری بھی اس رَو میں بہہ گئے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ اندازہ نہ لگا سکے کہ پچاس لاکھ ملازمتیں اور لاکھوں مکان بننے کا امکان ہے نہ آئی ایم ایف کے چنگل سے رہائی پانے کی امید! مولانا کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں