Common frontend top

انجم نیاز


خان صاحب، عورتوں کو نظر انداز نہ کریں !


بشریٰ مانیکا تو پردہ کرتی ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اہلیان پاکستان نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں اپنی خاتون اول کو ان کے ہمراہ نہیں دیکھ پائیں گے، اور نہ ہی دیگر قومی نوعیت کی تقریبات میں وہ خان صاحب کے شانہ بشانہ دکھائی دیں گی۔تاہم خان صاحب کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اپنی داستانوں کے ساتھ ہر جگہ نظر آتی ہیں۔یہ ایک ایسی عورت کی داستانیں ہیں جسے مبینہ طور پر اپنے دونوں سابقہ شوہروں کے ہاتھوں تکالیف سہنی پڑی تھیں۔ خان صاحب پاکستان کے قیادتی منصب کے لئے منتخب کئے جا چکے
پیر 06  اگست 2018ء مزید پڑھیے

سیاست اور انسان دوستی

پیر 30 جولائی 2018ء
انجم نیاز
جب کوئی کینسر میں مبتلا ہو تو اس کے لئے اس مہلک بیماری سے لڑنے سے زیادہ اور کسی بھی چیز کی اہمیت نہیں ہوتی۔ کینسر کا مرض انسان کی زندگی بدل دیتا ہے۔عمران خان نے 1994ء میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اورریسرچ سینٹر قائم کیا تھا۔آج لاہور اور پشاور میں قائم اس ادارے کے دونوں ہسپتالوں میں 75فی صد مریضوں کے علاج میں مالی معاونت ہسپتال کی طرف سے ہی کی جاتی ہے۔ایک بیٹے کی طرف سے اپنی ماں کے لئے اس سے بڑھ کر ایک نذرانہء عقیدت اور کیا ہو سکتا ہے کہ وہ ایسے ہسپتالوں کو
مزید پڑھیے


شہنشاہی سے اسیری تک

پیر 23 جولائی 2018ء
انجم نیاز
مین ہٹن کے ٹرمپ ٹاورز میں واقع ڈونلڈ ٹرمپ کے لگژری پینٹ ہائوس میں ٹائلٹ چوبیس قراط کے سونے کا بنا ہوا ہے۔یعنی اس شخص کو حوائج ضروریہ سے فراغت کے لئے بھی سونے سے بنی اشیاء درکار ہیں۔شاید وائٹ ہائوس میں بھی انہوں نے سونے کا ٹائلٹ بنوالیا ہوگا۔ویسے بھی یہ لوگ جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو عوام کے خادموں جیسا رویہ ان کا نہیں ہوتا بلکہ خود کو وہ شہنشاہ سمجھتے ہیں۔خود کو یہ لوگ یوں غلطیوں سے مبرا سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی ان کی رائے یا روئیے سے اختلاف یا اس پہ اعتراض کی جرأت
مزید پڑھیے


اڈیالہ منتظر ہے؟

اتوار 15 جولائی 2018ء
انجم نیاز

اگر صبح صبح لطیفہ سننے کا من ہے تو لیجئے سنئے! میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی پی کے الیکشن سیل کا کہنا ہے کہ وہ امیدوار(یعنی آصف علی زرداری) جو جمہوری جدوجہد کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں وہ ایسے حربوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ہنسی کے قابل بات یہاں یہ ہے کہ جناب آصف علی زرداری اگر کسی چیز کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں تو وہ ہے صرف کرپشن!اس کے باوجود بھی وہ ہر بار بچ نکلتے ہیں۔تازہ ترین کیس ان کے اور ان کی باجی فریال کے خلاف ایف آئی اے والوں نے کھولا تھا جس
مزید پڑھیے


لوٹ کا بازار

اتوار 08 جولائی 2018ء
انجم نیاز
وزیر اعظم لیاقت علی خان نے جمشید مارکر سے کہا تھا کہ ترقی میں ہماری ناکامی کی واحد وجہ خوشامد ہے۔یہ بات ان کے ذہن میں محفوظ ہو گئی۔ جمشید مارکر اور ان کی اہلیہ وزیر اعظم ہاؤس میں ظہرانے کے لئے مدعو کئے گئے تھے۔ جب وہ وہاں پہنچے تو میزبان کہیں دکھائی نہیں دے رہے تھے۔ کچھ دیر بعد جب وزیر اعظم صاحب تشریف لائے تو نہایت ہی برانگیختہ تھے۔جمشید مارکرکے مطابق وزیر اعظم لیاقت علی خان عموماً صبر و تحمل کا دامن تھامے رکھتے تھے لیکن اس روز ان کے غصے کا کچھ اور ہی عالم تھا۔وہ
مزید پڑھیے



داستان بے انجام

اتوار 01 جولائی 2018ء
انجم نیاز
کئی ایک قصہ ہائے پارینہ ایسے ہیں جنھیں گاہے گاہے دہراتے رہنا ضروری ہے کیونکہ یہ قصے ہمارے ملک کی زبانی تاریخ کالا زمی جزو ہیں۔ایسا ہی ایک قصہ بھٹو خاندان کا بھی ہے جس سے پردہ سابق پاکستانی سفیر جمشید مارکر نے اٹھایا تھا۔یہ 2010ء کے موسم بہار کی بات ہے جب جمشید مارکر صاحب نے ہر قسم کی احتیاط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سچ اور صرف سچ کو سامنے لانا کا فیصلہ کیا تھا۔انھوں نے تاریخ کے اوراق پلٹتے ہوئے ایسی کئی ایک مزید سچائیاں ہمارے سامنے رکھ دی تھیں۔ ذرا سوچئے کہ آ ج کتنے ایسے
مزید پڑھیے


اس بحث کا حاصل کیا؟

اتوار 24 جون 2018ء
انجم نیاز
ایک بار پھربہت باتیں ہو رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان آنے والے انتخابات میں ان کی فتح کے امکانات کو معدوم کر سکتی ہیں۔ ریحام خان کی انکشافات سے بھر پور کتاب کے بارے میں توقع یہ ہے کہ یہ جولائی میں ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کے نتائج پہ زلزلہ خیز انداز میں اثر انداز ہو گی۔ احساس توہین کی شکار ایک سابقہ بیوی کس قدر رنگین تفصیلات سے پردہ اٹھا سکتی ہے؟ اس بارے میں ہم کوئی رائے زنی نہیں کر سکتے۔ تاہم یہ ضرور سمجھ سکتے
مزید پڑھیے


گناہِ خموشی

اتوار 10 جون 2018ء
انجم نیاز
آصف زرداری اور نواز شریف کی آنکھوں پر یا تو پٹی بندھی ہوئی ہے یا پھر یہ دونوں لوگوں سے اتنی دور اپنے محلات میں مقیم رہتے ہیں کہ انھیں نظر ہی نہیں آ رہاکہ ملکی آبادی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ یہ دونوں ہی باتیں درست ہیں۔ان دونوں صاحبان کو اپنے وجود کے بقاء کی مساعی میں مصروف لوگوں کا جم غفیر نظر نہیں آ رہا ۔ان دونوں کی آنکھیں بند ہیں۔انھیں صرف اپنے جلسے کے شرکاء ہی نظر آتے ہیں جو ان کے حق میں نعرے لگا لگا کر ان کی انانیت کو
مزید پڑھیے


سب پیسے کا کھیل ہے

پیر 04 جون 2018ء
انجم نیاز
کاش کہ ہمارے ملک میں بھی مہاتیر محمد جیسا کوئی شخص وزیرا عظم منتخب ہو سکتا ۔ایسا ہی ایک شخص پچھلے تیس برس سے اقتدار پہ قابض آصف زرداری اور نواز شریف جیسے لٹیروں سے قوم کو چھٹکارا دلا کر ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ زرداریوں اور شریفوں کو پیسے سے عشق کی بیماری ہے جو لاعلاج ہے۔ یہی بیماری انھیں انیس سو اٹھاسی کے بعد سے ہر الیکشن میں حصہ لینے پہ مجبور کررہی ہے۔ یہ لوگ عوام کے سامنے خود کو ان کے نجات دہندہ کے طور پر پیش کر کے انھیں دھوکہ دیتے ہیں ۔ ان
مزید پڑھیے


دل میں چبھتی یادیں...

هفته 02 جون 2018ء
انجم نیاز
’’آج ہمارے شہر پہ درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے دھاوا بولا ہے۔ یہ لوگ یہاں متروک مکانات پہ غیر قانونی طور پر قبضہ کر چکے ہیں اور اب جگہ خالی کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔‘‘ یہ بات ہمیں عبداللہ نے لکھ کر بھیجی ہے۔ تین سال پہلے جب ہم الخلیل گئے تھے تو مسجد ابراہیمی کی سیر کے دوران عبد اللہ ہمارے ہم رکاب تھے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام ، ان کی بی بی سارہ، فرزند حضرت اسحق علیہ السلام اور بہو حضرت رُقیہ یہیں پہ مدفون ہیں۔ اس شہر کا نام الخلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام ہی کے نام
مزید پڑھیے








اہم خبریں