Common frontend top

اوریا مقبول جان


کیا ہم اس عذاب سے بچ پائیں گے؟


آج سے ٹھیک دو ماہ قبل ایک صاحب نے مجھے نمازِ فجر کے بعد رابطہ کر کے اہلِ نظر کا یہ پیغام پہنچایا کہ ’’گندم کی آدھی فصل کٹی ہو گی اور آدھی ابھی پڑی ہو گی کہ پاکستان کو عذاب اپنی لپیٹ میں لے گا‘‘۔ یہ خبر ایسی تھی کہ سر سے پائوں تک کانپ گیا۔ صاحب معتبر تھے اور وارننگ دینے والوں کا حوالہ ان سے بھی کہیں زیادہ معتبر۔ کچھ دیر سنبھلنے میں لگی، قلم ہاتھ میں پکڑتا تو خوف سے لکھ نہیں پاتا تھا۔ ویڈیو بنانے کے لیے خود کو سنبھالا تو ہمت نہ کر پایا۔
جمعه 12 مئی 2023ء مزید پڑھیے

کیا اب بھی مہلت چودہ مئی تک ہے؟

جمعرات 11 مئی 2023ء
اوریا مقبول جان
ٰصرف چوبیس گھنٹے میں منظر ہی بدل گیا۔ کل دوپہر تک گذشتہ کالم ضبطِ تحریر میں لا چکا تھا تو عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا اور پھر کئی گھنٹے تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے قوم کو ایک اُمید سے باندھنے کی کوشش شروع کر دی۔ یوں لگنے لگا جیسے مملکت ِ خداداد پاکستان میں عدالت اور حکومت کے درمیان جس کشمکش کا آغاز چند ماہ پہلے ہوا تھا، اور چودہ مئی تک حکومت کو دی گئی مہلت باقی ہے۔ لیکن صرف چند ہی گھنٹوں میں ملک کا منظرنامہ ہی بدل گیا اور رات
مزید پڑھیے


مہلت چودہ مئی تک ہے

بدھ 10 مئی 2023ء
اوریا مقبول جان
تقریباً پینسٹھ سال کے بعد پاکستان اپنی تاریخ کے ایک ایسے دوراہے پر ایک بار پھر آ کھڑا ہوا ہے جہاں ایک عدالتی فیصلہ وقت کا دھارا بدل بھی سکتا ہے اور ایسے فیصلے سے اجتناب ملک کو پرانی پٹڑی پر رواں رکھے گا جس کے آخر میں گہری کھائی ہے۔ اس ملک میں اکتوبر 1958ء کا دوسرا اور تیسرا ہفتہ بھی اسی طرح کی سیاسی اُلجھنوں اور سازشوں سے گھرا ہوا عرصہ تھا۔ ملک میں 7 اکتوبر کو ایک سویلین صدر سکندر مرزانے مرکزی اور صوبائی اسمبلیاں اور حکومتیں توڑ کر مارشل لاء نافذ کر دیا اور مسلح افواج
مزید پڑھیے


پاکستان کا معاشی مستقبل : شدید خدشات

جمعه 05 مئی 2023ء
اوریا مقبول جان
برطانیہ کے شہر لندن کے کیبوٹ (Cabot) اسکوائر پر عالمی معیشت، مالیات اور سیاست کے حوالے سے معتبر عالمی جریدے اکانومسٹ کا انٹیلیجنس یونٹ واقع ہے جو ایک بہت بڑے تھنک ٹینک کے طور پر 1946ء سے وہاں کام کر رہا ہے۔ یہ انتہائی جانفشانی سے تحقیق کرتا ہے اور پھر ہر ملک کے بارے میں مختلف وقفوں سے عموماً تین قسم کی رپورٹیں مسلسل شائع کرتا رہتا ہے۔ پہلی رپورٹ اس ملک کی ماہانہ معاشی کارکردگی کے بارے میں ہوتی ہے، دوسری رپورٹ اس ملک سے متعلق آئندہ پانچ سال کی معاشی پیشگوئی پر مشتمل ہوتی ہے اور تیسری
مزید پڑھیے


بھٹو آمریت سے شہباز آمریت تک

جمعرات 04 مئی 2023ء
اوریا مقبول جان
کسی جمہوری ملک کی اس سے بڑی کیا بدقسمتی ہو سکتی ہے کہ اس کے منتخب نمائندوں سے برسرِاقتدار آئی ہوئی جمہوری حکومت نہ صرف اظہارِ رائے پر پابندیاں عائد کرے، بلکہ لکھنے اور بولنے والوں پر ایک بدترین عتاب بن کر نازل ہو۔صحافیوں اور دانش وروں کو بُری طرح خوفزدہ کیا جائے، قیدوبند کی صعوبتیں اور تشدد سے ان کی زندگی اجیرن کی جائے اور ان پر روزگار کے دروازے بند کر دیئے جائیں۔ پاکستان کہلانے کو ایک ایسا جمہوری ملک ہے جس پر آئین و قانون کی حکمرانی ہے، مگر اس کی چھہتر (76) سالہ زندگی میں
مزید پڑھیے



انگلش میڈیم: جدید غلامی

بدھ 03 مئی 2023ء
اوریا مقبول جان
آج سے صرف ڈیڑھ سو سال قبل تک امریکہ اور یورپی استعماری قوتوں کو صحت مند اور جفاکش مزدور درکار تھے۔ اس لئے جہاں ممکن ہوتا، اپنی کالونیوں یعنی زیرِ تسلّط ایشیائی اور افریقی ممالک سے فیکٹریوں میں کام کرنے، کھیتوں کو آباد کرنے اور کوئلے اور دیگر معدنیات کی کانوں میں تکلیف دہ مشقت کے لئے افراد کو اپنے ممالک میں بلایا جاتا اور ان کی محنت پر اپنی صنعتی اور زرعی ترقی کی عمارت استوار کی جاتی۔ امریکہ کی چونکہ کوئی ایسی کالونی نہیں تھی، مگر اسے بھی مس سپی جیسے دریائوں کے ساتھ آباد کھیتوں میں کام
مزید پڑھیے


ایک شدت پسند ملحد اور اسلام دشمن کی موت

جمعه 28 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
میں شاید کبھی بھی اس شخص کے بارے میں اپنے قلم کی سیاہی ضائع نہ کرتا اگر پاکستان کے ایک مؤقر انگریزی اخبار نے اس کی موت پر اسے انسانی حقوق کا محافظ (Defender) نہ لکھا ہوتا۔ مجھے اندیشہ ہے کہ اگر اس شخص کی اصلیت واضح نہ کی گئی تو عین ممکن ہے اس اخبار کے ٹیلی ویژن چینل پر بیٹھی سیکولر، لبرل لابی کہیں اسے نیلسن منڈیلا، مہاتما گاندھی یا پھر کم از کم عاصمہ جہانگیر کا ہم پلہ نہ ٹھہرا دے۔ یہ لابی مسلمان شخصیات کے مقابلے میں افراد ڈھونڈتی ہے، پھر اپنے پروپیگنڈے کے زور پر
مزید پڑھیے


یہود کا اگلا ہدف … امریکہ

جمعرات 27 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
آج سے ایک سو سال قبل آٹو موبائل کاروں، بسوں، اور ٹرکوں کی صنعت کے بانی ہنری فورڈ (Henry Ford) نے امریکی قوم کو یہودیوں کی چالوں سے خبردار کرنے کے لئے جو ایک ہزار صفحات پر مشتمل مضامین لکھے تھے، یوں لگتا ہے ان کی حقیقتوں کے سچ ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ اس نے یہ مضامین 1920ء میں اپنے ہی اخبار ’’ڈیربورن انڈی پینڈنٹ‘‘ (The Dearborn Independent) میں چھاپنے شروع کئے اور ساتھ ہی وہ انہیں پمفلٹوں کی صورت بھی تقسیم کیا کرتا تھا۔ یہ تمام مضامین دراصل ایک گفتگو کی صورت میں تحریر کئے جاتے جو
مزید پڑھیے


فیصلہ کن مرحلہ

بدھ 26 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
مؤرخ قلم سنبھالے ہوئے دَم بخود ہے، پورا ملک ورطۂ حیرت میں ہے، یوں لگتا ہے ہر کوئی یہ محسوس کر رہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کی کشمکش کا فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے۔ جن لوگوں نے اس جنگ کا آغاز کیا تھا، انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ تنازعہ اسٹیبلشمنٹ اور عوام کے درمیان ایک معرکے میں بدل جائے گا۔ اب تو یوں لگتا ہے کہ پاکستان کی سیاست و سیادت پر چھائی ہوئی اسٹیبلشمنٹ اپنی بقاء کی آخری جنگ لڑ رہی ہے۔ خان عبدالولی خان نے جب ذوالفقار علی بھٹو کی سول آمریت کے دوران
مزید پڑھیے


کتاب نہیں تاریخی دستاویز

منگل 25 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
کچھ لوگ آپ کی زندگی میں ایسے ضرور آ نکلتے ہیں جو آپ کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ آپ انگشت بدنداں ہو کر ان کو دیکھتے ہیں اور پھر ان کی کھوج میں چل نکلتے ہیں۔ میری زندگی میں ایسا بہت کم ہوا ہے کہ کسی شخص کی تحریر نے مجھے اس قدر متاثر کیا ہو کہ میں سوچ میں پڑ جائوں کہ کاش میں اتنا جامع اور خوبصورت لکھ پاتا۔ جس شخص کا میں تعارف کروانے جا رہا ہوں، اس کے لئے یہ تمہید انتہائی ناکافی ہے لیکن کیا کروں اپنے دامن میں تو یہی کچھ تھا،
مزید پڑھیے








اہم خبریں