Common frontend top

ڈاکٹر طاہر اشرف


بائیڈن کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے اہم نکات!


اَمریکی صدر بائیڈن نے سات مارچ بروز جمعرات اَمریکی کانگرس کے مشترکہ اِجلاس سے سالانہ خطاب کیا ہے جسے "اسٹیٹ آف دی یونین خطاب" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ امریکی صدر کا اپنے صدارتی عہد کا آخری "اسٹیٹ آف دی یونین خطاب" تھا۔ حالیہ انتخابی سروے میں بائیڈن اور ٹرمپ کے مابین صدارت کے لیے انتہائی کانٹے دار مقابلہ متوقع کیا جارہا ہے۔ اس لیے نومبر کے صدارتی انتخابات کے تناظر میں سات مارچ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔ وہ 81 سال کے ہیں، اور دوسری مدت کے
پیر 25 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

ایران کے پارلیمانی انتخابات اور اس کے ممکنہ اثرات !

جمعه 08 مارچ 2024ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
ایران میں جمعہ یکم مارچ 2024 کو "پارلیمنٹ" کی 12ویں مدت اور "ماہرین کی اسمبلی" ( Experts of Assembly ) کی 6ویں مدت کے انتخابات منعقد ہوئے ہیں جس کے حتمی نتائج کا ایک دو روز میں اعلان ہوجائے گا۔ ان انتخابات کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ ایران کی 85 ملین آبادی میں سے 61 ملین سے زیادہ افراد پارلیمنٹ کے 290 اور ماہرین کی اسمبلی کے 88 ارکان کا انتخاب کرنے کے اہل تھے۔ آٹھ سالہ مینڈیٹ کے ساتھ ایک ادارہ، جسے "ماہرین کی اسمبلی" کے نام سے جانا جاتا ہے، رہبر انقلاب
مزید پڑھیے


روس اور یوکرائن کے مابین جاری جنگ کے دو سال

پیر 04 مارچ 2024ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
روس اور یوکرائن کے مابین 24فروری 2022 ء سے شروع ہونے والی جنگ کو اب دو سال ہوگئے ہیں اگرچہ یوکرائن کی طرف سے روس کے حملے کے خلاف مزاحمت جاری ہے اور کچھ محاذوں پر روسی افواج کو سخت مالی اور جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے مگر دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں ہونے والی اس سب سے بڑی جنگ کا دو سال بعد بھی خاتمہ کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ اس جنگ کی وجہ سے لاکھوں یوکرائنی باشندے بے گھر ہوئے ہیں اور یورپ کا جغرافیائی و سیاسی منظر نامہ بھی تبدیل ہوا ہے۔
مزید پڑھیے


روس اور یوکرائن جنگ کے دو سال !

پیر 26 فروری 2024ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
روس اور یوکرائن کے مابین 24 فروری 2022ء سے شروع ہونے والی جنگ کو اب دو سال ہوگئے ہیں اگرچہ یوکرائن کی طرف سے روس کے حملے کے خلاف مزاحمت جاری ہے اور کچھ محاذوں پر روسی افواج کو سخت مالی اور جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے مگر دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں ہونے والی اس سب سے بڑی جنگ کا دو سال بعد بھی خاتمہ کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ اس جنگ کی وجہ سے لاکھوں یوکرائنی باشندے بے گھر ہوئے ہیں اور یورپ کا جغرافیائی و سیاسی منظر نامہ
مزید پڑھیے


عالمی عدالت کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ

پیر 19 فروری 2024ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اسرائیل کے فوجی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے حالات انتہائی مخدوش ہوچکے ہیں۔ صحت اور تعلیم سمیت تمام انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سات اکتوبر سے شروع ہونے والے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 28,775 فلسطینی شہید اور 68,552 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے اور جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ شہریوں کے رہائشی علاقوں، ہسپتالوں، سکولوں،
مزید پڑھیے



تاریخی مسجد اخونجی کا انہدام اور عالمی برادری کی ذمہ داری

منگل 06 فروری 2024ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
ہندوستان میں اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف ہونے والے مظالم کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جیسی پرتشدد نظریات رکھنے والی دائیں بازو کی جماعت نے ہندوستان کی باگ ڈور سنبھالی ہے،اقلیتیوں کے خلاف مظالم اور ان کے مذہبی حقوق کی پامالی کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ہنوستان بھر میں غیر ہندوؤں باالخصوص مسلمانوں کے سیاسی حقوق کی پامالی کے ساتھ ساتھ ان کے تاریخی ورثہ خصوصی طور پر صدیوں پرانی مساجد کو زبردستی مسمار کرنا معمول بن چکا ہے کیونکہ بی جے پی اپنے ہندتوا
مزید پڑھیے


فلسطین کا تنازع اور امریکہ کے دوہرے معیارات

جمعرات 14 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اسرائیل اور غزہ کے مابین سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً اٹھارہ ہزار فلسطینی مارے جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ نظرثانی شدہ اعداد وشمار کے مطابق اسرائیل میں سرکاری ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 1147 ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق "غزہ کی پٹی میں جانے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے"۔ کیونکہ گزشتہ روز خان یونس میں اسرائیلی حملے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کی
مزید پڑھیے


اسرائیل اورغزہ کے مابین لڑائی میں چار روزہ توقف

پیر 27 نومبر 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اسرائیل اور حماس کے مابین سات اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کے لیے جمعہ چوبیس نومبر سے چار دن کی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس چار روزہ توقف کے معاہدے کی شرائط کے تحت، اسرائیل اور حماس نے چار دن کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدے کے تحت اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔ معاہدے کے اہم نکات میں لڑائی میں وقفہ، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بدلے حماس کے قیدیوں کا تبادلہ، اور دن کے مخصوص گھنٹوں کے
مزید پڑھیے


بائیڈن اور شِی جن پنگ کے مابین ہونے والی ملاقات

پیر 20 نومبر 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ایک طویل انتظار کے بعد 15 نومبر کو ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC ) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔ چار گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کو میڈیا کی جانب سے ’’تاریخی سربراہی اجلاس‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں صدور کے مابین ہونے والی یہ وہ ملاقات ہے جس کا کافی عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا کیونکہ نومبر 2022 کے بعد سے دونوں صدور کی ملاقات نہیں ہوئی۔ چین اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات پچھلے پچاس برسوں کی نچلی ترین سطح
مزید پڑھیے


فلسطینیوں کا قتل عام اور امریکہ کی ترجیحات

پیر 06 نومبر 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
مشرق وسطیٰ کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ سات اکتوبر کو ہونے والی جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً دس ہزار فلسطینی مارے جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ چودہ سو اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔ جمعے کے روز اسرائیل نے ایک ایمبولینس پر بمباری کی جو غزہ شہر سے غزہ کے جنوب میں جا رہی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے، اسرائیل نے غزہ پر زمینی افواج کے ساتھ حملہ کیا ہے لیکن اس کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں