Common frontend top

شازیہ ذیشان


عوام کس بات پر فخر کریں، وزیراعظم صاحب !


25سال پہلے عمران خان نے ملک کی دو بڑی جماعتوں کی موجودگی میں اپنی ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی۔ تو اس وقت اندازہ لگانا مشکل تھا کہ ورلڈ کپ کا فاتح کپتان ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے اور ایسا بلاشبہ ممکن ہوا۔ 2018 کے انتخاب میں عمران خان وزیراعظم بن گئے۔ لیکن کیا کریں ! اس ملک کو وزیراعظم تو نیا مل گیا ، لیکن وزیراعظم کے آس پاس ، دائیں بائیں جو چہرے نظر آتے ہیں۔ وہ ہمیں نئے نہیں ملے۔ تحریک انصاف کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وزیراعظم نے پیغام
جمعه 30 اپریل 2021ء مزید پڑھیے

جی آیاں نوں شوکت ترین صاحب !

جمعه 23 اپریل 2021ء
شازیہ ذیشان
پونے تین سال گزر گئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو اندازہ ہی نہیں ہو پارہا کہ کون سا وزیر خزانے کی چابی سنبھال سکتا ہے۔ کون سا وزیر اطلاعات و نشریات کو سنبھال سکتا ہے۔ کون توانائی کے شعبے کو چلانے کی سوجھ بوجھ رکھتا ہے۔ حیرانگی ہے کہ ان پونے تین سالوں میں چوتھا وزیرخزانہ لگایا گیا ہے۔ نئے وزیرخزانہ شوکت ترین نا صرف آصف علی زرداری کی کابینہ میں وزیرخزانہ رہ چکے ہیں ،بلکہ زرداری صاحب کے قریبی ساتھی ‘‘انورمجید’’جنہیں زرداری صاحب کا فرنٹ مین کہا جاتا ہے، آپس میں رشتے دار بھی ہیں۔یاد رہے کہ
مزید پڑھیے


مودی سے ہاتھ ملانے کی جلدی کا ہے کو ؟

جمعه 16 اپریل 2021ء
شازیہ ذیشان
قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے قیام پاکستان سے قبل اپنے دورہ کشمیر میں فرمایا ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کوئی قوم یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ اپنی شہ رگ کو دشمن کی تلوار کے حوالے کر دے۔‘‘ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 فروری کو کشمیر ڈے منایا جاتا ہے۔ ہر سال اس دن تقاریر کی جاتیں ہیں۔ تقاریر میں جذباتی جملوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیافقط بیانات سے دنیا کو باور کرایا جاسکتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اورکیا
مزید پڑھیے


لوٹ کے بدھو گھر کو آئے !

جمعه 09 اپریل 2021ء
شازیہ ذیشان
یہ بات سچ ہے کہ نیک مقصد میں انسان کو کامیابی ملتی ہے اور اللہ بھی مدد کرتا ہے۔قائد اعظم کا مقصد مسلمانوں کے لئے ایسی آزاد ریاست قائم کرنا تھا،جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی آزادانہ زندگی گزار سکیں۔ برصغیر میں تین بڑی قوتوں کے مابین جدل چل رہا تھا۔ انگریز،ہندو اور مسلمان۔ہر کوئی اپنے مفاد اور بقا کی جدوجہد کر رہا تھا۔ انگریز اپنا سامراجی مفاد بچانا چاہتے تھے۔ ہندو انگریز کی بنائی ہوئی مضبوط مرکزی حکومت پر قبضہ کرکے پورے ہندوستان پر حکومت کرنا چاہتے تھے۔ جس میں مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھتے
مزید پڑھیے


خدارا ! ذی شعور ہونے کا ثبوت دیجیے۔۔۔

جمعه 26 مارچ 2021ء
شازیہ ذیشان
وَمَا تشا ئون ا لا ان یشاء اللہ ترجمہ : اور نہیں تم چاہ سکتے ،مگر یہ کہ منظور ہو اللہ کو۔ جی ہاں ! اس پوری کائنات میں ایک پتہ بھی خدا کی مرضی کے بغیر نہیں ہل سکتا۔ لیکن خدا نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے ، شعور دیا ہے۔ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دی ہے۔ غلط صحیح میں تمیز کرنے کی سوجھ بوجھ دی ہے اور اس کے باوجود بھی ہم اگر خود اپنے دشمن بنے ہوں ، تو یہ جہالت ہے۔ ایسا ہی کچھ ہم اس کورونا وبا کے دوران اپنے ساتھ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیے



اب توچوکوں،چھکوں کی ضرورت ہے،کپتان جی !

جمعه 19 مارچ 2021ء
شازیہ ذیشان
انسان غلطیوں کا پتلا ہے۔ہم اپنی روزمرہ زندگی میں غلطیاں کر کے اسے سدھارنے کی کوشش بھی کرتے ہیں اور بعض اوقات اپنے آپ سے اور اللہ تعالٰی سے وعدہ کرتے ہیں کہ ایک موقع اور مل جائے تو میں دوبارہ یہ غلطی نہیں کروں گا۔ کوئی اگر بیمار ہو، وہ بھی کہتا ہے کہ اللہ مجھے نئی زندگی دے میں وہ سب اچھے کام کروں گا، جو نہیں کر سکا۔ اِنَّ اللٰہَ عَلٰی کْلِّ شَیئٍ قَدِیر ترجمہ ’’اور بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ جی ہاں یہی حالت اب کچھ تحریک انصاف کی ہے۔ تحریک انصاف کے
مزید پڑھیے


اخلاقیات کا استعمال نظریہ ضرورت کی نذر؟

جمعه 12 مارچ 2021ء
شازیہ ذیشان
اس میں کوئی شک نہیں کہ اپوزیشن نے یوسف رضا گیلانی کی جیت کی صورت میں ایک معرکہ سر کیا ہے۔ حالیہ سیاسی صورتحال پر نظر دوڑائی جائے تو یوسف رضا گیلانی کی جیت کسی سرپرائز سے کم نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آج حکومت صادق سنجرانی کو کامیاب کروا کر ایک اور سرپرائز دے دے۔ بہرحال یوسف رضا گیلانی صادق سنجرانی دونوں کامیابی کے لئے پرامید ہیں۔ یوسف رضا گیلانی اپنی اس عددی برتری کی وجہ سے پراعتماد ہیں ، جو انہوں کچھ دنوں پہلے حفیظ شیخ کے حق میں مسترد ہوئے 7 ووٹوں کے بدولت حاصل کی۔ دوسری
مزید پڑھیے


کرسی بچاؤ،پارٹی کی خیر ہے!

جمعه 26 فروری 2021ء
شازیہ ذیشان
مسئلہ اڑھائی برسوں کا نہیں ہے کہاس عرصہ میں حکومت نے دودھ اورشہد کی نہریں کیوں نہیں بہائیں۔ مسئلہ اب ڈھٹائی کا بن چکا ہے ہ موجودہ حکومت کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بہت دیانتدار پارسا لوگ ہیں اور باقی سب کرپشن کے کیچڑ میں گندے ہو چکے ہیں تو دور کہاں جانا، ڈسکہ کے حالیہ ضمنی الیکشن ہی دیکھ لیں۔ وہ تو یہ حکومت ٹھیک کروا نہیں سکی، بزدار صاحب پر کیا پہلے کم تنقید ہو رہی تھی جو انہوں نے ڈسکہ کے الیکشن میں ایک اور موقع دے دیا۔ مطلب آ بیل مجھے مار،
مزید پڑھیے


نوٹ بمقابلہ ضمیر کا ووٹ!

جمعه 19 فروری 2021ء
شازیہ ذیشان
سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری ہوتے ہی ملک بھر میں جوڑ توڑ کی سیاست شروع ہو چکی ہے۔ ایک طرف اپوزیشن سرپرائز دینے کے دعوے کررہی ہے،تو دوسری جانب حکومت ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے تمام قانونی آپشنز بروئے کار لانے کی سعی میں ہے۔اس دوران سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کے معاملے پر سماعتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سپریم کور ٹ کی ایک حالیہ سماعت میں بہت اہم ریماکس سامنے آئے ہیں کہ ووٹ ہمیشہ کے لیے خفیہ نہیں رہ سکتا،قیامت تک ووٹ خفیہ رہنا آئین میں ہے ،نہ عدالتی فیصلوں میں۔متناسب نمائندگی
مزید پڑھیے


یہ پیسے کا کھیل ہے صاحب!

بدھ 10 فروری 2021ء
شازیہ ذیشان
سینیٹ الیکشن قومی سیاست کا محور بن چکا اور سینیٹ الیکشن پرحکومت جس طرح کی جلد بازی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے لگ یوں رہا ہے کہ اوپن بیلٹنگ حکومت کی دکھتی رگ بن چکی ہے، کیونکہ حکومت کی طرف سے پہلے تو اس معاملے کو ایک صدارتی ریفرنس کی شکل میں سپریم کورٹ کی رائے لینے کے لیے پیش کیا گیااور پھر حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی اپنا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں حکومت نے پہلے سپریم کورٹ میں صدارتی یفرنس داخل کیا، پھر پارلیمنٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم
مزید پڑھیے








اہم خبریں