Common frontend top

فرح سعدیہ


کیسا کلچر ڈے!


کہاوت ہے کہ بیٹا باپ کے حکم پر ’’کیوں‘‘ کہنے لگے تو سمجھ لیں وہ جوان ہو گیا ہے۔ جوانی کی پہلی چنگاری کا نام بغاوت ہوتا ہے۔ انسان چیلنج کرنا شروع کرتا ہے۔ ہماری ثقافت کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا‘ بہت سی بغاوتیں ہوئیں جنہوں نے ثقافت کا چہرہ مسخ کر کے رکھ دیا‘ وجوہات کئی ہیں۔ طویل عرصے تک انگریز حکمران رہے۔ بیرونی حکمرانوں کے مقاصد ہم سے مختلف تھے۔ مقامی آبادی کا متحد اور سانجھا ہونا ان کے مفادات کے لیے خطرہ تھا۔ صوفیا کی تعلیمات سے ہماری ثقافت کی بنت ہوئی تھی۔ انگریز نے اس
بدھ 17 مارچ 2021ء مزید پڑھیے

میچ پھنس گیا ہے!

بدھ 10 مارچ 2021ء
فرح سعدیہ
گھوڑا گھاس سے دوستی کرے گا تو کھائے گا کیا! سیاست کا اخلاقیات سے یہی تعلق ہے ،اسی لیے کہتے ہیں سیاست امکانات کا کھیل ہے لیکن پاکستان جیسے ممالک میں سیاست تضادات کا مجموعہ ہے۔ کرپشن کے خاتمہ کی دعویدار پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دی تو الیکشن کمیشن نے درخواست پر ان افراد کے نام لکھنے کی بھی ہدایت کی جو مستفید ہوئے تاکہ جس نے پیسے لیے وہ دندناتا نہ پھرے اور ترمیم شدہ درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی۔ ایسا کرنا تحریک انصاف کے لیے مشکل ہے ،
مزید پڑھیے


سمجھدار کے لیے اشارہ

بدھ 03 مارچ 2021ء
فرح سعدیہ
اللہ رب العزت نے وقت کی قسم کھا کر اس کی طاقت کو واضح فرما دیا ہے اور وقت سدا ایک سا نہیں رہتا لیکن پی ٹی آئی کو اس کا ادراک نہیں ہوا اور جب احساس ہوا تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ اس لیے صدارتی ریفرنس دائر کر کے سپریم کورٹ سے رائے مانگی گئی کہ انتخابات خفیہ ہو سکتے ہیں یا اوپن بیلٹ سے؟ تائید غیبی کی امید رکھی گئی اور پھر وہی ہوا جو ہونا تھا سب جانتے تھے کہ سپریم کورٹ کی رائے آئین سے متصادم نہیں ہو سکتی۔ آخری سماعت پر ریمارکس نے
مزید پڑھیے


سیاست کی دھند

بدھ 24 فروری 2021ء
فرح سعدیہ
دھند اور سموگ نے پنجاب میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ تواتر سے جاری اس فضائی آلودگی کی وجہ سے لاہو دنیا کا آلودہ ترین شہر بنتا جا رہا ہے۔ انسانی صحت کے لیے اس آلودگی کے خطرات تو سنگین ہیں ہی مگر اب انتخابی عمل بھی متاثر ہونے لگا ہے لہذاٰ اس اہم مسئلے کا حل نکال لینا چاہیے۔ دھند پورے پنجاب میں تھی لیکن ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ٹرن آئوٹ 30 فیصد رہا۔ متنازعہ 20 پولنگ سٹیشنوں پر ٹرن آئوٹ 90 فیصد رہا ، عملہ انتخابی نتائج سمیت دھند میں کہیں کھو گیا۔ یہ وہ ’’سموگ‘‘ ہے جو ہمیشہ
مزید پڑھیے


سیاست کے لائٹ ہاوس

بدھ 17 فروری 2021ء
فرح سعدیہ
اصول سمندر کنارے روشن اس لائٹ ہائوس کی طرح ساکن و جامد ہوتے ہیں جو ہر طرح کے حالات اور موسموں میں ملاح کوزمین کا پتہ دیتے ہیں اور یہی سب سے بڑا اصول ہے کہ کسی اصول کا اطلاق ہر کس و ناکس پر یکساں ہوگا اور اسی اصول کا نام انصاف ہے ورنہ سوچئے اگر لائٹ ہائوس مدوجزر اور پرسکون حالات میں اپنی پوزیشن بدلتا رہے تو یہ روشن مینارہ کہاں تک سمندری جہازوں کو رہنمائی فراہم کر سکے گا۔ یہی وجہ ہے کہ رسول پاکؐ سے جب ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون چور کی سزا
مزید پڑھیے



بھارت کی پاکستان مخالف منظم سازشیں

بدھ 10 فروری 2021ء
فرح سعدیہ
سازش کتنی بھی گھنائونی اور گہری کیوں نہ ہو بے نقاب ہو کر رہتی ہے۔ باطل جتنا بھی مضبوط ہو جائے حق بالآخر غالب آ کر رہتا ہے، یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جب ففتھ جنریشن کی بات کی تو بہت سے لوگوں کے لیے یہ اک ٹھٹول اور ہنسی مذاق کی بات تھی لیکن یو ڈس انفولیب نے 2005ء سے جاری بھارت کی مربوط اور منظم سازش کا پردہ چاک کر دیا کہ کس طرح 750 بین الاقوامی تنظیموں‘ اشاعتی اداروں‘ مظاہروں اور افراد کے ذریعے پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی
مزید پڑھیے


وقت اقوام کا انتظار نہیں کیا کرتا

بدھ 03 فروری 2021ء
فرح سعدیہ
کسی چوک چوراہے پر گاڑی روکیں تو ہاتھوں میں پھول لیے یا پھر شیشہ صاف کرنے کا سامان لیے کوئی معصوم بچہ یا بچی دیکھ کر سب کے دل پر ہاتھ پڑتا ہے۔ گزشتہ برسوں میں اس طرح سے روزگار کماتے بچوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ پہلی وجہ آبادی میں تیزی سے اضافہ اور دوسری بڑی وجہ غربت کا بڑھنا ہے۔ جہالت اور غربت میں کون پہلے ہے اس کا تعین کرنا مشکل نہیں۔ اگر انتخاب روٹی اور کتاب میں ہو تو فیصلہ ہمیشہ روٹی کے حق میں ہو گا اور یہ بھی اٹل ہے کہ
مزید پڑھیے


ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات

بدھ 27 جنوری 2021ء
فرح سعدیہ
ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات ،کورونا وبا نے اس حقیقت کو عیاں کردیا ہے۔ کورونا وائرس نے امیر غریب‘ ترقی یافتہ اور پسماندہ کی تفریق نہیں کی مگر اب خدشات ہیں کہ دولت مند اور ترقی یافتہ ممالک پسماندہ اور غریب ممالک کو جرم ضعیفی کی سزا دیں گے۔ انہی خدشات کا اظہار عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ایڈنانوم نے کورونا ویکسین کی مختلف ممالک میں غیر مساوی تقسیم اور ترجیحات کے حوالے سے کہا کہ دنیا ویکسینیشن کی وجہ سے ایک تباہ کن اخلاقی پستی و ناکامی کے لیے تیار ہے جس کی قیمت غریب
مزید پڑھیے


تاریخ کا ردعمل اور بعد از ٹرمپ امریکہ

بدھ 20 جنوری 2021ء
فرح سعدیہ
خدا اس وقت تک کسی کی حالت نہیں بدلتا‘ جب تک وہ خود اپنے حالات نہ بدلے۔یہ خدا کا دستور ازلی ہے جو تا ابدر ہے گا۔ افراد سے اقوام تک پر قدرت کے اس قانون کا اطلاق ہوتا ہے جسے نیوٹن کے فکری انداز میں بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ ہر عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے۔ آج دنیا کی سوا دو سو سالہ عظیم جمہوری روایات کی امین اور رواداری‘ برداشت‘ برابری اور آزادی اظہار کی علمبردار امریکی قوم کو اسی ردعمل کا سامنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ وعدہ کیا تھا کہ دنیا امریکہ کی عزت کرے
مزید پڑھیے








اہم خبریں