2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ابوظہبی : گلوکار دلجیت دوسانجھ کا شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ

10-11-2024

ابوظہبی (نیٹ نیوز) دلجیت دوسانجھ نے ابوظہبی کے دورے کے موقع پر شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ کیا۔بالی وڈ گلوکار نے مسجد کی طرز تعمیرکا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔دلجیت دوسانجھ نے شیخ زاید جامع مسجد کے اپنے دورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں خوبصورتی کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف کا استعمال کیا گیا ہے ۔ویڈیو کو چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد لائیک اور شیئر کرچکے ہیں۔