2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں: ہانیہ عامر

11-11-2024

لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو بتا دیا۔اداکارہ ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ہیں جہاں ان کیلئے فینز کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں شریک ہانیہ عامر سے ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات کئے گئے ۔ شادی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا سادی سی لڑکی ہوں جب بھی شادی کروں گی تو ڈھنڈورا پیٹ دوں گی اور سب کو بتا دوں گی۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ سرحدوں پر لگے بوڈرز عوام کو جدا نہیں کر سکتے ، آپ دل سے جسے پسند کرتے ہوں، اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، اسی لئے میں غیر ملکی دورے کرتی ہوں تاکہ جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں، ان سے مل سکوں اور مجھے آپ سب سے مل کر خوشی ہوتی ہے ۔