انفلوئنسرز نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ بن رہے :زویا
لاہور(نیٹ نیوز)اداکارہ زویا ناصر نے کہا ہے کہ آج کل کے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی وجہ سے نوجوان لڑکے لڑکیوں کی زندگیاں خراب ہورہی ہیں،اداکارہ نے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ یہ انفلوئنسرز اپنے فالورز کو صرف لائیکس اور ویوز کیلئے جھوٹ پر مبنی مواد دکھاتے ہیں اور اپنی زندگی کی جھوٹی تفصیلات شیئر کرتے ہیں جس سے ان میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے ۔زویا ناصر نے نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انفلوئنسرز کی جانب سے دکھائی گئی عیش و عشرت اور آسائشوں سے بھری جھوٹی زندگی عام لوگوں کو ڈپریشن کا شکار بنا رہی ہے ۔اداکارہ نے کہاکہ مشہور شخصیات کو اپنی زندگی اور مواد میں حقیقت کو شامل کرتے ہوئے سچ پر مبنی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کرنی چاہیے ۔