2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

بلوچستان: دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز کو وسعت دینے پر اتفاق

31-03-2025

کوئٹہ (نیوزایجنسیاں،نیٹ نیوز) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے بھی لئے گئے ۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)بلوچستان سمیت اعلی حکام شریک ہوئے ۔اجلاس میں عید پر سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں کی صورتحال اور صوبے میں امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔دوران اجلاس دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکام کو امن کی بحالی کیلئے اقدامات کو موثر بنانے اور تمام سکیورٹی اداروں کی باہمی رابطہ کاری سے اقدامات کو بار آور بنانے کی ہدایت بھی کی۔