دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں بین الاقوامی ایڈوانسڈ سٹیم ایجو کیشن کانفرنس شروع
فیصل آباد (92نیوز رپورٹ ) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سلیم کیمپس میں سائنس، ٹیکنالوجی، ایجوکیشن،آرٹس اور میتھمیٹکس(سٹیم) کے موضوع پر میں دوسری دو روزہ بین الاقوامی ایڈوانسڈ سٹیم ایجوکیشن کانفرنس کا آغاز ہوا ۔ دو روز جاری رہنے والی اپنی نوعیت کی اس منفرد کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے 50 سے زائد محققین وسکالرز نے اپناتحقیقی کام پیش کر رہے ہیں۔ اس سال کانفرنس کا موضوع سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید رجحانات اور ان کا اطلاق ہے ۔ کانفرنس کامقصد پانچ مضامین سائنس، ٹیکنالوجی،ایجوکیشن،آرٹس اور میتھمیٹکس (سٹیم) کے متعلق باہمی تحقیق و ترقی کر فروغ دینا ہے ۔کانفرنس میں دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے علاوہ ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں سے پوسٹ گریجوایٹ طلبہ و طالبات بین الااقوامی ماہرین کی علمی وتحقیقی تجربات سے مستفید ہونگے ۔ کانفرنس کے افتتاحی روز انگلینڈ کے فیوچر فارم اور نیم فاؤنڈیشن پاکستان کی فونڈر مس ولادی میرا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اپنے خطاب میں مس ولادی میرا نے کہا دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں سائنس و ٹیکنالجی میں جدید رجحانات پر دوسری انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ۔اس سے دنیا بھر سے ماہرین و محققین کو سٹیم کانفرنس میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ایک دوسرے کے باہمی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔ افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے چئیرمین بورڈ آف گورنرز محمد حیدر امین، نائب چیئرمین ڈاکٹر محمد حمزہ امین، ڈائریکٹر این آی ایل ، چیف سائنٹسٹ فوٹو ڈے ڈاکٹر ہمایوں ارشاد، کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب سے ڈاکٹر زید ملک، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسررؤ ف اعظم، جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکڑ ظل ہما ، یونیورسٹی کے ریکٹر پرفیسر ڈاکٹرسید عامر گیلانی، پروریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک، رجسٹرار مس زاہدہ مقبول، ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ماجد حیسن ودیگرشعبوں کے ہیڈز و فیکلٹی ممبران شریک تھے ۔ نائب چیئرمین ڈاکٹر حمزہ امین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا دی یونیورسٹی آف فیصل آباد نے ہمیشہ ہی سے سائنس و ٹیکنا لوجی کے شعبوں میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر پروگرامز کے انعقاد سے علم و تحقیق کی ترویج کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے تاکہ ہمارے سٹوڈنٹس وفیکلٹی ممبران ان سے استفادہ کر سکیں۔ اس کیلئے انہوں نے کانفرننس کے آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کی۔ ماہرین کے پینل مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسررؤ ف اعظم نے کہا گلوبل لیول پر سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی و پیش قدمی کیلئے سٹیم کانفرنس جیسے اقدامات کی تسلسل سے ضرورت ہے تاکہ ہمارے سٹوڈنٹس بین الاقوامی ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے کردار ادا کر سکیں۔ ڈاکٹر ظل ہما نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دی یونیورسٹی آف فیصل آباد نے سٹیم جیسے اہم موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جو وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں عالمی سطح پر سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کیلئے اسے ہر سطح بلکہ سکول کی سطح پر متعارف کرانا چاہیئے اس کاوش پر یونیورسٹی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔ دو روزہ کانفرنس میں روز پاکستان کے علاوہ، امریکہ، چائنہ ، ملائشیا، مصر، ہانگ کانگ، سعودی عرب و دیگر ممالک سے ریسرچرز اور ماہرین تعلیم شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پریونیورسٹی کے طلبا وطالبات نے مختلف موضوعات پر ریسرچ پراجیکٹس پوسٹرز بھی ڈسپلے کئے ۔ مس ولادی میر نے ان کا معائنہ کیا اور طلبا و طالبات کی تخلیقی و تحقیقی صلاحیتیوں کے بے حد سراہا ۔ نائب چیئرمین ڈاکٹر محمد حمزہ امین اور پرو ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔