روحی بانی کی موت کا سن کر سکون ملا:فریال محمود
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ فریال محمود نے اپنی خالہ اور ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کے بارے میں درد ناک باتیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ روحی بانو ایک طویل عرصے سے شیزوفرینیا کی مریضہ تھیں، ان کی ذہنی بیماری میں رفتہ رفتہ اضافہ ہوا۔ نجی ٹی وی کے شو میں فریال محمود نے بتایا کہ روحی بانو کے ساتھ کئی افسوسناک واقعات پیش آئے ، جائیداد کے مسائل کی وجہ سے ان کے بیٹے کی موت ہو گئی۔ روحی بانو کی موت کے بارے میں سن کر راحت کیوں محسوس ہوئی اس بارے میں فریال نے کہا کہ جب میں نے ان کی موت کے بارے میں سنا تو مجھے سکون ملا،مجھے لگا کہ انہیں ایک بہتر جگہ مل گئی کیونکہ ان کی زندگی بہت مشکل تھی، وہ درد میں تھیں۔