2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

شاہ رخ توجہ سے بات سنتے ہیں یہ عادت بہت اچھی لگتی :ماہرہ خان

06-11-2024

کراچی (آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے پسندیدہ پہلو کے بارے میں بات کی ہے ۔ماہرہ خان لندن میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربے بیان کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے شاہرخ کی یہ عادت بہت اچھی لگتی ہے کہ جب وہ کسی سے بات کررہے ہوتے ہیں تو اسے بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور توجہ سے اس کی بات سنتے ہیں۔ماہرہ نے مزید بتایا کہ شاہ رخ سے دوبدو بات کی جائے یا انہیں فون پر میسیج ہی کیوں نہ کردیا جائے وہ سامنے والے پر خاص توجہ دیتے ہیں ۔اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ شاہ رخ خان کا یہ رویہ کسی بھی انسان کو اس کا اہم ہونا محسوس کرواتا ہے ۔یادرہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ بھارتی فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ فلم رئیس 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔