2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

نامور سٹیج رائٹر منیر راج انتقال کرگئے شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

12-11-2024

لاہور(کلچرل رپورٹر) نامور سٹیج رائٹر منیر راج انتقال کرگئے ۔ وہ گزشتہ دو ماہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے شوبز شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس۔ تفصیل کے مطابق منیر راج کی عمر 74برس تھی، وہ پھیپھڑوں اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ ان کا شمار پاکستان کے نامور سٹیج رائٹرز میں ہوتا تھامنیر راج نے لا تعداد اسٹیج ڈرامے تحریر کئے ۔ ان کے مشہور ڈراموں میں رولا داج دا،فیقا ان امریکہ،نظام سقہ ،اک نواں تماشا،سینڈل اور سکینڈل ،ڈسکو دیوانے ،کالا کرما والا اور دیگر شامل ہیں مرحوم ہدایتکار علی اور پروڈیوسر سارہ علی کے والد تھے منیر راج کی نماز جنازہ گزشتہ رات خیمہ غازہ عباس قصور میں ادا کی جہاں ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔