وزیراعظم آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے
کوئٹہ(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف آج وفاقی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام کا آج کوئٹہ کا دورہ متوقع ہے ۔ دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیراعظم بلوچستان میں امن وامان سے متعلق اہم سکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔