2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

وزیراعلی بن کر پھولوں پر نہیں کانٹوں پر بیٹھا ہوں: سرفراز بگٹی

01-12-2024

کوئٹہ (این این آئی)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بن کر پھولوں پر نہیں کانٹوں پر بیٹھا ہوں۔کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں جاتا ہوں پیپلز پارٹی کے جیالوں سے ملتا ہوں، میرے دروازے پیپلز پارٹی کے جیالوں کے لئے کھلے ہیں۔ بلوچستان میں جیالے ہی دہشتگروں کا مقابلہ کریں گے ،کسی کی بندوق کا نہیں یہاں صرف عوام کا نظریہ چلے گا، روزگار پیپلز پارٹی کے ورکرز کو ملے گا۔ حکومت سب کو روزگار نہیں دے سکتی، ہم نے تکنیکی تعلیم کیلئے پروگرام شروع کیا ہے ، نوجوان جائیں داخلہ لیں، تکنیکی تعلیم کے بعد نوجوانوں کو خلیجی ممالک بھیجیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اخوت کے اشتراک سے نوجوانوں کو کاروبار کیلئے روزگار دیں گے ، بلوچستان کا نظام کرپشن میں جکڑا ہوا تھا، صوبے میں بیڈ گورننس عروج پر تھی، بلوچستان کوگورننس کی مثال بنا کرجائیں گے ۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی خاتون پارٹی کارکن کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے ۔انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون کارکن رابعہ خواجہ خیل کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا پارٹی کارکن رابعہ خواجہ خیل کی طبیعت پارٹی کی یوم تاسیس کی تقریب میں اچانک خراب ہو گئی تھی۔