پاک ایران تفتان باڈر 45 دن کیلئے کھل دیا گیا، تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ
کوئٹہ (این این آئی )گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی کاوشوں سے تفتان باڈر کا مسئلہ کافی عرصہ کے بعد حل ہوگیا۔ اس اہم اقدام پر بلوچستان کے تمام عوام بالخصوص تاجر برادری اور زائرین کے دل بھی جیت لئے اور آج انہوں نے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔ اس سلسلے میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان میں سرحدی تجارت کے معاملے پر متعدد مرتبہ وفاق اور صوبہ کی سطح پر تمام متعلقہ حکام سے بات چیت کرتے رہے ۔ پاک ایران باڈر کو کھلوانے کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں پاک ایران باڈر پینتالیس دن کیلئے کھل دیا گیا۔