2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

پی ٹی آئی کا اختر مینگل کے مظاہرے کی حمایت کا اعلان

03-04-2025

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ اور بے گناہ گرفتار کارکنان کی گرفتاری کی مذمت اوراختر مینگل کی نیشنل پارٹی کے احتجاجی مظاہرے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہاہے عمران خان کی سیاست کی منزل اقتدار نہیں بلکہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہور کی حقیقی آزادی ہے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا اور سینئر قانون دان ایم این اے لطیف کھوسہ کا کوئٹہ پہنچنے پر صوبائی صدر بلوچستان دواد شاہ کاکڑ اور سینئر قیادت نے ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا بلوچستان کے عوام کی محبت اور جذبے نے دل خوش کردیا، میں تحریک انصاف بلوچستان کی قیادت کو بلوچستان کی گھمبیر اور حالت جنگ جیسی صورتحال میں عمران خان کے نظریے کو گھر گھر پہنچانے پر داد دیتا ہوں ،بلوچستان بھی بہت جلدی کے پی کے کی طرح تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ ہوگا۔ بعد ازاں سلمان اکرم راجہ ، لطیف کھوسہ ، صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ اور دیگر سینئر قیادت بی این پی مستونگ دھرنے میں سردار اختر مینگل سے اظہار یکجہتی کیلئے چلے گئے ۔