کرائم پٹرول کے نوجوان اداکار نیتن چوہان کی اچانک موت بھارتی انڈسٹری میں سوگ کی فضا
ممبئی ( آن لائن)بھارت کے ٹیلی ویژن اداکار نیتن چوہان کی گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ اداکار نیتن چوہان رئیلیٹی شو داداگیری کے دوسرے سیزن کے فاتح، ایم ٹی وی اسپلٹز ولا اور کرائم پیٹرول میں اداکاری کے لیے مشہور تھے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں تاہم ان کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق، ممبئی پولیس نے اس واقعے کو خودکشی کا کیس قرار دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے ، نیتن کی بیوی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں گزشتہ تین سے چار سال سے کوئی کام نہیں مل رہا تھا جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی دبا ئوکا شکار تھے ۔نیتن چوہان کی موت کی خبر سن کر ان کے دوستوں اور ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔